A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مسعودرانا کا فنی سفر
مسعودرانا کے 241 ساتھی فنکاروں پر معلوماتی مضامین
26 ..... گلوکار
- زبیدہ خانم
- علی بخش ظہور
- منور سلطانہ
- مسعود رانا
- عنایت حسین بھٹی
- حامدعلی بیلا
- فضل حسین
- تصورخانم
- اعظم چشتی
- رونا لیلیٰ
- آصف جاوید
- نگہت سیما
- ملکہ ترنم نور جہاں
- نذیر بیگم
- سائیں اختر
- سلیم رضا
- روبینہ بدر
- نسیم بیگم
- شوکت علی
- مالا
- احمد رشدی
- نسیمہ شاہین
- منیر حسین
- آئرن پروین
- محمد رفیع
- مہدی حسن
32 ..... نغمہ نگار
- حکیم احمد شجاع
- شیون رضوی
- سلطان محمود آشفتہ
- سلیم کاشر
- طفیل ہوشیارپوری
- کلیم عثمانی
- اسماعیل متوالا
- اختریوسف
- ظہیر کاشمیری
- تسلیم فاضلی
- ریاض الرحمان ساغر
- منظورجھلا
- سعیدگیلانی
- صہبااختر
- ظہورناظم
- خواجہ پرویز
- مظفروارثی
- ساحل فارانی
- قتیل شفائی
- سرور بارہ بنکوی
- حبیب جالب
- احمد راہی
- تنویر نقوی
- بابا عالم سیاہ پوش
- حزیں قادری
- مشیر کاظمی
- موج لکھنوی
- منیر نیازی
- وارث لدھیانوی
- مسرور انور
- حمایت علی شاعر
- فیاض ہاشمی
44 ..... موسیقار
- راگنی
- رفیق غزنوی
- ماسٹر غلام حیدر
- طافو
- اعظم بیگ
- مشتاق علی
- امجدبوبی
- غلام حسین شبیر
- وجاہت عطرے
- علی حسین
- اے حمید
- کریم شہاب الدین
- صفدرحسین
- وزیر افضل
- ناشاد
- کمال احمد
- رحمان ورما
- حسن لطیف
- روبن گھوش
- نذیرجعفری
- نذیرعلی
- سیف چغتائی
- خواجہ خورشید انور
- سلیم اقبال
- اخترحسین اکھیاں
- غلام نبی ، عبداللطیف
- طفیل فاروقی
- ماسٹر عنایت حسین
- ماسٹر عبد اللہ
- سہیل رعنا
- خلیل احمد
- فیروز نظامی
- بخشی وزیر
- خان عطا الرحمان
- ماسٹر عاشق حسین
- نثار بزمی
- ماسٹر تصدق حسین
- ماسٹر رفیق علی
- رشید عطرے
- ایم اشرف
- لال محمد اقبال
- مصلح الدین
- جی اے چشتی
- دیبو بھٹا چاریہ
56 ..... ہدایتکار
- اے آر کاردار
- داؤد چاند
- نذرالاسلام
- آغا حسینی
- ایم صادق
- حسن عسکری
- اسلم ڈار
- قدیرغوری
- الطاف حسین
- ایم ایس ڈار
- شوکت حسین رضوی
- ایس ایم یوسف
- خواجہ سرفراز
- حمیدچوہدری
- آغا جی اے گل
- عزیز میرٹھی
- لقمان
- کے خورشید
- پرویز ملک
- ایم سلیم
- سیف الدین سیف
- بھائیا اے حمید
- خلیل قیصر
- اکبرعلی اکو
- ریاض احمد راجو
- وحیدڈار
- ریاض احمد
- افتخارخان
- ارشدکاظمی
- ظہیرریحان
- ایم اکرم
- الحامد
- ریاض شاہد
- نذیر
- انورکمال پاشا
- شریف نیر
- راجہ حفیظ
- مسعودپرویز
- ایم اے رشید
- ایس سلیمان
- رشیداختر
- منوررشید
- رفیق رضوی
- اقبال کاشمیری
- جمیل اختر
- جعفر بخاری
- شباب کیرانوی
- احتشام ، مستفیض
- ایس اے بخاری
- ایم جے رانا
- رضا میر
- حیدر چوہدری
- امین ملک
- اسلم ایرانی
- اقبال شہزاد
- حسن طارق
83 ..... اداکار
- ہمالیہ والا
- آشا پوسلے
- سنگیتا
- سلطان راہی
- آسیہ
- عمرشریف
- شبنم
- قوی
- افضل خان
- شاہد
- ننھا
- کیفی
- لیلیٰ
- ساقی
- ناصرہ
- علی اعجاز
- حسنہ
- ناہید
- اقبال حسن
- عالیہ
- رخسانہ
- ماسٹر مراد
- نسیمہ خان
- تانی
- الیاس کاشمیری
- شبانہ
- نبیلہ
- ایم اسماعیل
- روزینہ
- ندیم
- خلیفہ نذیر
- کمار
- سیما
- مسرت نذیر
- ساون
- آئٹم گرلز
- غزالہ
- دیبا
- زینت
- سلونی
- یاسمین
- منورظریف
- زیبا
- طلعت صدیقی
- حیدر
- اعجاز
- رانی
- زلفی
- ابو شاہ
- آصف جاہ
- سلمیٰ ممتاز
- نورمحمدچارلی
- شیریں
- یوسف خان
- علاؤالدین
- وحیدمراد
- فردوس
- شمیم آرا
- لہری
- مظہر شاہ
- طالش
- نغمہ
- رضیہ
- سنتوش کمار
- رنگیلا
- دلجیت مرزا
- اکمل
- اے شاہ
- نذر
- سدھیر
- حنیف
- طارق عزیز
- صبیحہ خانم
- محمد علی
- درپن
- امداد حسین
- البیلا
- اطہر شاہ خان
- نیلو
- نرالا
- اسد بخاری
- سید کمال
- حبیب
غلام نبی ، عبداللطیف
نے ایک لازوال ملی ترانہ کمپوز کیا تھا
اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے ، جوش ہے ایمانوں میں
دل عشاق کی مانند یہ تپتے میدان
یہ لچکتے ہوئے جنگل ، یہ تھرکتے ارمان
یہ پہاڑوں کی گھٹاؤں میں جوانی کی اٹھان
یہ مچلتے ہوئے دریاؤں میں انگڑائی کی شان
کتنے روشن ہیں دیے تیرے شبستانوں میں
تیرے مزدور کی آنکھوں کے شرارے لے کر
تیرے دہقان کے ماتھے کے ستارے لے کر
چاندنی بوئیں گے جھلسے ہوئے میدانوں میں
ہم تجھے آگ کا دریا نہیں بننے دیں گے
ظلم و نفرت کا تماشا نہیں بننے دیں گے
تجھ کو پا لیں گے محبت کے گلستانوں میں
اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے ، جوش ہے ایمانوں میں
موسیقار: غلام نبی ، عبداللطیف
ہدایتکار: ہمایوں مرزا ، فلم: آگ کا دریا (1966)
موسیقاروں کی جوڑی ، غلام نبی ، عبد اللطیف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1955ء میں جب کراچی میں فلمسازی کا آغاز ہوا اور پہلی فلم ہماری زبان بنائی گئی تو اس کی موسیقی انھوں نے ترتیب دی تھی۔
اس فلم کے بیشتر گیت ریڈیو گلوکاراؤں نذیر بیگم اور خورشید بیگم نے گائے تھے۔ ہدایتکار شیخ حسن ، اپنی اس فلم کے ہیرو بھی خود تھے جبکہ ایک بینا نامی اداکارہ فرسٹ ہیروئن تھی۔ اس فلم میں پہلی بار معروف فنکارہ رخسانہ کو اس کے اصل نام رشیدہ سے متعارف کروایا گیا تھا۔
اس فلم میں ایک رول بابائے اردو مولوی عبدالحق نے بھی کیا تھا۔ حافظ عطا محمد کا لکھا ہوا ایک گیت
- پیاری زبان اردو ، قومی زبان اردو ، اونچا رہے گا ہر دم ، نام ونشان اردو۔۔
فلم ہماری زبان (1955)
فلم کا بنیادی خیال بیان کرتا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب اردو بولنے والوں اور بنگالیوں کے مابین زبان کے مسئلہ پر ایک گھمسان کا رن پڑا تھا۔ گو اس وقت تک سیز فائر ہو چکا تھا لیکن کشیدگی برقرار تھی۔ یہ فلم اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس کے ردعمل کے طور پر 1956ء میں ڈھاکہ میں پہلی بنگالی فلم مکھ و مکھوش بنائی گئی تھی ، جس کا ترجمہ 'روپ بہروپ' تھا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ فلم بھی زبان کے مسئلہ پر ہی تھی۔
پاکستان کی پہلی سندھی فلم
غلام نبی ، عبد اللطیف کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ پاکستان کی پہلی سندھی فلم عمر ماروی (1956) کی موسیقی بھی انھوں نے ترتیب دی تھی۔ یہ فلم ماروی کے نام سے اردو میں ڈب کر کے 1963ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
اس کامیاب سندھی فلم کے فلمساز فاضلانی تھے جو فلم کے ہیرو بھی تھے جبکہ ہیروئن نگہت سلطانہ تھی جو اردو فلموں میں ایک معاون اداکارہ تھی اور اس نے معروف ہدایتکار حسن طارق سے شادی بھی کی تھی۔
غلام نبی ، عبد اللطیف نے کل سولہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی جن میں سے دس اردو اور چھ سندھی فلمیں تھیں۔
غلام نبی ، عبد اللطیف کی سب سے بڑی فلم
ان کی سب سے بڑی اردو فلم آگ کا دریا (1966) تھی جس کا سب سے سپر ہٹ گیت مسعودرانا اور ساتھیوں کی آوازوں میں ایک لازوال ملی ترانہ تھا
- اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں ، زندگی ہوش میں ہے ، جوش ہے ایمانوں میں۔۔
تاریخ کا ایک طالب علم ہونے کے ناطے میرے لیے اس ترانے کا آخری انترہ بڑا تکلیف دہ رہا ہے کہ
"ہم تجھے آگ کا دریا نہیں بننے دیں گے ، ظلم و نفرت کا تماشا نہیں بننے دیں گے۔۔"
کلاسیک شاعر جوش ملیح آبادی کی بطور فلمی نغمہ نگار یہ واحد فلم تھی جس کے سبھی گیت انھوں نے لکھے تھے۔ ان میں میڈم نورجہاں کا ایک گیت
- ہوا سے موتی برس رہے ہیں۔۔
بھی پسند کیا گیا تھا۔ جوش صاحب نے فلم قسم اس وقت کی (1969) میں بھی ایک گیت لکھا تھا "قسم اس وقت کی ، زندگی جب کروٹ لیتی ہے۔۔" یہ گیت مجیب عالم نے گایا تھا جس کی دھن سہیل رعنا نے بنائی تھی۔
فلم آگ کا دریا (1966)
فلم آگ کا دریا (1966) کے ہدایتکار ہمایوں مرزا تھے۔ ان کی بھی یہ سب سے بڑی فلم تھی۔ ان کی پہلی فلم انتخاب (1955) تھی جس میں انھوں نے جمیلہ رزاق نامی اداکارہ کو متعارف کروایا تھا۔ ان کی دیگر اہم فلموں میں راز (1959) ، دل بیتاب ، سزا (1969) اور خاک اور خون (1971) تھیں۔
اسی فلم میں اردو فلموں کے عظیم ہیرو محمدعلی کو بریک تھرو ملا تھا۔ وہ جذباتی اداکاری میں تو بے مثل تھے لیکن ڈاکو کے رول میں متاثر نہیں کرتے تھے ، اس فلم میں البتہ ان کے رول کو پسند کیا گیا تھا اور وہ سپرسٹار بن گئے تھے۔
غلام نبی ، عبداللطیف کا فلم میں کہاں منزل کہاں (1968) میں مجیب عالم کا گایا ہوا یہ گیت بھی مقبول ہوا تھا
- کسی کے بے چین دل کی دھڑکن ، کسی کے سازوفا کا نغمہ قبول کرلو۔۔
انھیں ، اردو فلموں میں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ وہ کراچی میں رہتے تھے جبکہ فلم انڈسٹری لاہور میں تھی جہاں بڑی تعداد میں اعلیٰ پائے کے فنکار تھے۔
اس وقت کراچی کے فنکاروں کی وہی حالت تھی جو آجکل لاہور کے فنکاروں کی ہے جہاں فلم انڈسٹری پر چارقل پڑھے جاچکے ہیں اور ڈرامہ انڈسٹری ساری کراچی میں ہے۔ لاہور کے فنکار منتظر رہتے ہیں کہ نجانے کب انھیں کراچی سے کوئی بلاوا آ جائے۔
اللہ اکبر۔۔!
بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔۔!
موسیقاروں کی اس جوڑی کی ایک سندھی فلم پردیسی (1958) بھی تھی جو مصطفیٰ قریشی کی پہلی فلم تھی۔ ان کی پہلی اردو فلم لاکھوں میں ایک (1967) تھی اور ستر کے عشرہ کے بعد وہ چوٹی کے فلم ولن بنے تھے اور فلم مولا جٹ (1979) میں 'نوری نت' کا لازوال کردار کیا تھا۔
مسعودرانا کے سندھی گیت
اسی جوڑی کی ایک اور سندھی فلم سورٹھ (1973) تھی جو بمبینو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی تھی اور اس کے پیش کار حاکم علی زرداری تھے جو کراچی کے بمبینو سینما کے مالک اور سابق صدر آصف علی زرداری کے والد تھے۔
اس فلم میں مسعودرانا کے دو سندھی گیت ملتے ہیں
- واہ واہ سوہنی صورت ، سبحان اللہ۔۔
- صورت سب سلطان الا پٹ دساں۔۔
اس طرح اردو ، پنجابی ، سندھی ، پشتو اور عربی میں مسعودرانا کے گیت ملتے ہیں۔ ایک گیت سرائیکی میں بھی تھا جو اصل میں پنجابی زبان ہی کی ایک شاخ ، لہجہ یا بولی (dialect) ہے جیسے کہ ہندکو ، ڈوگری ، پہاڑی وغیرہ ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی محرومیوں کا رونا رونے کے لیے نان ایشو کی سیاست کرتے ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے۔
غلام نبی ، عبداللطیف کی ایک غیرریلیز شدہ فلم آنکھ مچولی بھی تھی جس میں مسعودرانا کا یہ بڑا خوبصورت گیت تھا
- ویران دل ہے میرا ، اے روشنی کہاں ہے۔۔
اس جوڑی کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
مسعودرانا اور غلام نبی ، عبداللطیف کے 3 فلموں میں 4 گیت
| 1 | اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں ، زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں..فلم ... آگ کا دریا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: غلام نبی ، عبداللطیف ... شاعر: جوش ملیح آبادی ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ) |
| 2 | صورت سب سلطان اعلیٰ پٹ دسان..فلم ... سورٹھ ... سندھی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: غلام نبی ، عبداللطیف ... شاعر: پیرل قنبر ... اداکار: ؟ |
| 3 | واہ واہ سوہنی صورت ، سبحان اللہ..فلم ... سورٹھ ... سندھی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: غلام نبی ، عبداللطیف ... شاعر: پیرل قنبر ... اداکار: ؟ |
| 4 | ویران دل ہے میرا ، اے روشنی کہاں ہے..فلم ... آنکھ مچولی ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: غلام نبی ، عبداللطیف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
مسعودرانا اور غلام نبی ، عبداللطیف کے 2 اردو گیت
| 1 | اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں ، زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں ...(فلم ... آگ کا دریا ... 1966) |
| 2 | ویران دل ہے میرا ، اے روشنی کہاں ہے ...(فلم ... آنکھ مچولی ... غیر ریلیز شدہ) |
مسعودرانا اور غلام نبی ، عبداللطیف کے 0 پنجابی گیت
مسعودرانا اور غلام نبی ، عبداللطیف کے 4سولو گیت
| 1 | اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں ، زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں ...(فلم ... آگ کا دریا ... 1966) |
| 2 | صورت سب سلطان اعلیٰ پٹ دسان ...(فلم ... سورٹھ ... 1973) |
| 3 | واہ واہ سوہنی صورت ، سبحان اللہ ...(فلم ... سورٹھ ... 1973) |
| 4 | ویران دل ہے میرا ، اے روشنی کہاں ہے ...(فلم ... آنکھ مچولی ... غیر ریلیز شدہ) |
مسعودرانا اور غلام نبی ، عبداللطیف کے 0دو گانے
مسعودرانا اور غلام نبی ، عبداللطیف کے 1کورس گیت
| 1 | اے وطن ، ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں ، زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں ... (فلم ... آگ کا دریا ... 1966) |
Masood Rana & Ghulam Nabi, Abdul Latif: Latest Online film
Masood Rana & Ghulam Nabi, Abdul Latif: Film posters
Masood Rana & Ghulam Nabi, Abdul Latif:
0 joint Online films
(0 Urdu and 0 Punjabi films)Masood Rana & Ghulam Nabi, Abdul Latif:
Total 3 joint films
(2 Urdu, 0 Punjabi films)| 1. | 1966: Aag Ka Darya(Urdu) |
| 2. | 1973: Soorath(Sindhi) |
| 3. | Unreleased: Ankh Macholi(Urdu) |
Masood Rana & Ghulam Nabi, Abdul Latif: 4 songs in 3 films
(2 Urdu and 0 Punjabi songs)| 1. | Urdu filmAag Ka Daryafrom Friday, 11 March 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Ghulam Nabi, Abdul Latif, Poet: , Actor(s): (Playback) |
| 2. | Sindhi filmSoorathfrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Masood Rana, Music: Ghulam Nabi, Abdul Latif, Poet: , Actor(s): ? |
| 3. | Sindhi filmSoorathfrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Masood Rana, Music: Ghulam Nabi, Abdul Latif, Poet: , Actor(s): ? |
| 4. | Urdu filmAnkh Macholifrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Ghulam Nabi, Abdul Latif, Poet: , Actor(s): ? |
Pakistan Film Magazine
Pakistan Film Magazine is the first and largest website of its kind, containing unique information, articles, facts and figures on Pakistani and pre-Partition films, artists and film songs.
It is continuously updated website since May 3, 2000.
is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor,
I am not responsible for the content of any external site.
پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں
لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔






























Khurshid Ahmad
Shabana
Najma
Agha G.A. Gul
Majnu
Ustad Fateh Ali Khan
Shehnaz
Mahnoor
Jafar Bukhari
Masroor Anwar
Shouki Khan
Akhlaq Ahmad
Shoaib Hashmi
Sulochana
Rehan
Babar








