A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
فن موسیقی میں بہت سے نام ایسے ہیں کہ جن پر وقت کی گرد پڑ چکی ہے لیکن اپنے وقت میں وہ بڑے نامور اور قابل قدر فنکار ہوتے تھے۔
ایسے ہی ناموں میں ایک نام موسیقار طفیل فاروقی کا تھا۔ بنیادی طور پر وہ ریڈیو کے موسیقار تھے اور علامہ اقبالؒ کی مشہور زمانہ بچوں کی نظم
کی شاندار دھن ان کا ایک بہت بڑا کارنامہ تھا جو منور سلطانہ کی آواز میں اکثر ریڈیو پر سننے کا موقع ملتا تھا۔
طفیل فاروقی نے تقسیم سے قبل لاہور میں بننے والی دو ہندی/اردو فلموں سونا چاندی (1946) اور دیکھو جی (1947) میں موسیقی دی تھی۔ ان فلموں میں انھوں نے محمدرفیع اور شمشاد بیگم سے گیت گوائے تھے اور ایک گیت بڑا مشہور ہوا تھا
اس گیت کی بعد میں دوسروں نے بھی نقل کی تھی۔
قیام پاکستان کے بعد ان کی پہلی فلم برکھا (1953) تھی جس میں منور سلطانہ اور علی بخش ظہور کا گایا ہوا یہ دوگانا بڑا مقبول ہوا تھا
فلم بودی شاہ (1959) میں وارث لدھیانوی کا لکھا ہوا اور اقبال بانو کا گایا ہوا یہ پنجابی گیت
کیا دلسوز گیت تھا۔ اسی فلم میں منیر حسین کا تھیم سانگ
بھی بڑا زبردست تھا۔ فلم بہروپیا (1960) میں ایکبار پھر اقبال بانو کی آواز میں یہ دلسوز گیت بھی کیا لاجواب تھا
فلم چوہدری (1962) میں موسیقار طفیل فاروقی نے اردو فلموں کے عظیم گلوکار احمدرشدی کو پہلی بار کسی پنجابی فلم میں گانے کا موقع دیا تھا۔ اس فلم میں ان کا نذیربیگم کے ساتھ گایا ہوا گیت
ایک مزاحیہ گیت تھا جو اداکارہ لیلیٰ اور اداکار آصف جاہ پر فلمایا گیا تھا۔
فلم چوڑیاں (1963) میں انھوں نے احمدرشدی سے تین گیت گوائے تھے جو رشدی صاحب کے فلمی کیرئر کا واحد موقع تھا کیونکہ اس کے بعد انھیں کبھی کسی پنجابی فلم میں اتنے گیت گانے کا موقع نہیں ملا تھا۔
رشدی صاحب کے فلم چوڑیاں (1963) میں گائے ہوئے ان تینوں گیتوں میں سے ایک ایک گیت فلم کے ہیرو ، ولن اور مزاحیہ اداکار پر فلمائے گئے تھے جو ایک منفرد فلمی ریکارڈ ہے۔ میری معلومات کے مطابق آج تک کسی گلوکار نے کسی ایک ہی فلم کے تینوں اہم کرداروں کے لیے نغمہ سرائی نہیں کی تھی۔
طفیل فاروقی کی مسعودرانا کے ساتھ پہلی فلم من موجی (1965) تھی جس میں انھوں نے یہ مزاحیہ گیت گوایا تھا
یہ گیت وقت کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار آصف جاہ پر فلمایا گیا تھا۔
اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ وقت کے دو سپرسٹارز سدھیر اور اکمل اپنے عروج کے دور میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ ان کی جوڑیاں بالترتیب شیریں اور فردوس کے ساتھ تھیں اور ان چاروں پر یہ دلکش رومانٹک کورس گیت فلمایا گیا تھا
مالا ، منیر حسین ، نسیم بیگم اور باتش کی آوازوں میں اس گیت کی دھن دلوں کے تار چھیڑ دیتی ہے۔
فلم ماجھے دی جٹی (1966) میں نسیم بیگم کا یہ گیت بھی بڑا مقبول ہوا تھا
فلم پگڑی سنبھال جٹا (1968) میں ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز میں یہ گیت سپرہٹ ہوا تھا
اسی فلم میں فاروقی صاحب نے پنجابی فلموں کی تاریخ کا واحد سپرہٹ گیت جو عید کے موضوع پر تھا ، گلوکارہ نذیربیگم اور مالا سے گوایا تھا
اسی سال کی نغماتی فلم بدلہ (1968) میں طفیل فاروقی کے یہ دو گیت سپرہٹ ہوئے تھے
جسے میڈم نورجہاں نے اپنی لافانی آواز میں گایا تھا اور گلی گلی گونجنے والا گیت تھا۔ دوسرا گیت مسعودرانا کا یہ سپرہٹ تھیم سانگ تھا جو ان کے ٹاپ ٹین پنجابی گیتوں میں سے ایک ہے
آج بھی یہ گیت سنوں تو وقت رک سا جاتا ہے اور مسعودرانا کی آواز کے زیروبم میں کھو جاتا ہوں۔
فلم چن چوہدویں دا (1968) میں رونا لیلیٰ اور مسعودرانا کا یہ دلکش دوگانا بھی تھا
اسی فلم میں مہدی حسن کا یہ گیت بھی بڑا پسند کیا گیا تھا
موسیقار طفیل فاروقی نے فلم اوکھا جٹ (1969) میں ملکہ ترنم نورجہاں کی سدابہار آواز میں یہ دلکش گیت گوایا تھا جسے بار بار گنگنانے سے بھی جی نہیں بھرتا
فلم جگو (1969) میں جہاں مسعودرانا کا یہ تھیم سانگ بڑے کمال کا تھا
وہاں منیر حسین اور نسیم بیگم کا الگ الگ گایا ہوا یہ گیت بھی بڑا مقبول ہوا تھا
موسیقار طفیل فاروقی کی دیر سے ریلیز ہونے والی فلم بہادرکسان (1970) میں مسعودرانا کے تین گیت تھے۔ یہ فلم اکمل کی موت کے تین سال بعد ریلیز ہوئی تھی اور ظاہر ہے کہ اس فلم کے گیت جون 1967ء سے قبل گائے اور فلمائے جا چکے تھے۔ اس فلم کا سب سے مشہور گیت تو ایک کورس گیت تھا
جسے مسعودرانا اور ساتھیوں نے گایا تھا۔ یہ گیت بھارتی فلم نیا دور (1957) میں محمدرفیع کے گیت "یہ دیش ہے ویر جوانوں کا۔۔" کا پنجابی ورژن تھا جسے احمدراہی نے لفظ بہ لفظ کاپی کرنے کی کوشش کی تھی۔
مجھے یاد ہے کہ ریڈیو پر یہ گیت اکثر گونجتا تھا اور خاص طور پر ریڈیو پاکستان لاہور کے زرعی پروگرام میں بڑا مقبول ہوتا تھا۔ اس فلم میں ایک دوگانے کے علاوہ مسعودرانا کا یہ سنجیدہ گیت بڑا دلسوز تھا
یاد رہے کہ اکمل کی اب تک کی آخری فلم سجرا پیار ہے جو 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم جوڑ جواناں دا (1971) میں طفیل فاروقی نے مسعودرانا اور ساتھیوں سے پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت سلطان باہوؒ کا کلام
گوایا تھا جو فلم کی ہائی لائٹ تھا۔
فلم ظلم کدے نئیں پھلدا (1974) میں یہ دلچسپ مزاحیہ گیت بھی تھا جو اداکار منیر ظریف پر فلمایا گیا تھا
ان کی آخری فلم کمانڈر (1984) تھی جس میں ناہیداختر اور مسعودرانا کی یہ مزاحیہ قوالی جو نازلی اور مصطفیٰ قریشی پر فلمائی گئی تھی
موسیقار طفیل فاروقی نے 42 فلموں میں موسیقی دی جن میں تین چوتھائی پنجابی فلمیں تھیں۔ اڑھائی سو سے زائد گیتوں کی دھنیں بنائی تھیں۔ وہ گلوکارہ پکھراج پپو کے شوہر تھے اور ان کا انتقال 1988ء میں ہوا تھا۔
1 | آنے دا گلاس پیو ، شربت باداماں والا ، سارےگاماپاما والا..فلم ... من موجی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: آصف جاہ |
2 | دنیا ، اے بھیا ، اے دنیا..فلم ... مقابلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: (پس پردہ) |
3 | جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو..فلم ... مقابلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: رنگیلا ، چن چن ، رضیہ |
4 | جہیڑے توڑدے نے دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں رلایا ، کل آپ رون گے..فلم ... بدلہ ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: محبوب کاشمیری (الیاس کاشمیری) |
5 | کرنی آں اج اقرار تیرے سامنے ، لکیا نی رہندا ہن پیار تیرے سامنے..فلم ... چن چوہدویں دا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: فردوس ، حبیب |
6 | اک پتھر نوں پتر لگا ، پتر جس دا ناں..فلم ... جگو ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، نبیلہ) |
7 | اسی دل دیے یا جان ، پر اے دلدار نیئں ،اک رن تے دوجی تلوار ، کسے دے یار نئیں..فلم ... بہادر کسان ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اکمل |
8 | اکھاں ملیاں تے چھڑیاں کہانیاں..فلم ... بہادر کسان ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اکمل ، فردوس |
9 | میرا سوہنا دیس کساناں دا ، شہ زوراں دا، پہلواناں دا ، جگ سارا لوہا من دا اے..فلم ... بہادر کسان ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اکمل مع ساتھی |
10 | اللہ ہو حق اے ،سچے باہو حق اے ، الف اللہ ، چنبے دی بوٹی..فلم ... جوڑ جواناں دا ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، سائیں اختر مع ساتھی ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: ؟ ... اداکار: چوہان ، گلریز مع ساتھی |
11 | اکھ سوہنیاں دے نال نہ لڑائیں ، مو ج دینا..فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: سکیدار ... اداکار: منیر ظریف |
12 | تک چن دیاں چمکاں وے ، تک تک دس مینوں..فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟ |
13 | کسے نال نہ بیتی ، جیہڑی ساڈے نال بیتی اے..فلم ... امیر تے غریب ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟ |
14 | بڑی عقل کردے جے شادی نہ کردے..فلم ... کمانڈر ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: مسعودرانا ، ناہید اختر ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: ؟ ... اداکار: مصطفی قریشی ، نازلی |
15 | چلی آں میں کر کے سلام ، سجناں ، میرے یار ، تیری خیر..فلم ... دیس پنجاب ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ؟ |
16 | بچائیں سب توں ربا..فلم ... جابر ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: سکیدار ... اداکار: ؟ |
1 | آنے دا گلاس پیو ، شربت باداماں والا ، سارےگاماپاما والا ...(فلم ... من موجی ... 1965) |
2 | دنیا ، اے بھیا ، اے دنیا ...(فلم ... مقابلہ ... 1967) |
3 | جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو ...(فلم ... مقابلہ ... 1967) |
4 | جہیڑے توڑدے نے دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں رلایا ، کل آپ رون گے ...(فلم ... بدلہ ... 1968) |
5 | کرنی آں اج اقرار تیرے سامنے ، لکیا نی رہندا ہن پیار تیرے سامنے ...(فلم ... چن چوہدویں دا ... 1968) |
6 | اک پتھر نوں پتر لگا ، پتر جس دا ناں ...(فلم ... جگو ... 1969) |
7 | میرا سوہنا دیس کساناں دا ، شہ زوراں دا، پہلواناں دا ، جگ سارا لوہا من دا اے ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
8 | اسی دل دیے یا جان ، پر اے دلدار نیئں ،اک رن تے دوجی تلوار ، کسے دے یار نئیں ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
9 | اکھاں ملیاں تے چھڑیاں کہانیاں ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
10 | اللہ ہو حق اے ،سچے باہو حق اے ، الف اللہ ، چنبے دی بوٹی ...(فلم ... جوڑ جواناں دا ... 1971) |
11 | اکھ سوہنیاں دے نال نہ لڑائیں ، مو ج دینا ...(فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... 1974) |
12 | تک چن دیاں چمکاں وے ، تک تک دس مینوں ...(فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... 1974) |
13 | کسے نال نہ بیتی ، جیہڑی ساڈے نال بیتی اے ...(فلم ... امیر تے غریب ... 1978) |
14 | بڑی عقل کردے جے شادی نہ کردے ...(فلم ... کمانڈر ... 1984) |
15 | چلی آں میں کر کے سلام ، سجناں ، میرے یار ، تیری خیر ...(فلم ... دیس پنجاب ... غیر ریلیز شدہ) |
16 | بچائیں سب توں ربا ...(فلم ... جابر ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | آنے دا گلاس پیو ، شربت باداماں والا ، سارےگاماپاما والا ...(فلم ... من موجی ... 1965) |
2 | دنیا ، اے بھیا ، اے دنیا ...(فلم ... مقابلہ ... 1967) |
3 | جہیڑے توڑدے نے دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں رلایا ، کل آپ رون گے ...(فلم ... بدلہ ... 1968) |
4 | اک پتھر نوں پتر لگا ، پتر جس دا ناں ...(فلم ... جگو ... 1969) |
5 | میرا سوہنا دیس کساناں دا ، شہ زوراں دا، پہلواناں دا ، جگ سارا لوہا من دا اے ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
6 | اسی دل دیے یا جان ، پر اے دلدار نیئں ،اک رن تے دوجی تلوار ، کسے دے یار نئیں ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
7 | اکھ سوہنیاں دے نال نہ لڑائیں ، مو ج دینا ...(فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... 1974) |
8 | کسے نال نہ بیتی ، جیہڑی ساڈے نال بیتی اے ...(فلم ... امیر تے غریب ... 1978) |
9 | بچائیں سب توں ربا ...(فلم ... جابر ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو ...(فلم ... مقابلہ ... 1967) |
2 | کرنی آں اج اقرار تیرے سامنے ، لکیا نی رہندا ہن پیار تیرے سامنے ...(فلم ... چن چوہدویں دا ... 1968) |
3 | اکھاں ملیاں تے چھڑیاں کہانیاں ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
4 | تک چن دیاں چمکاں وے ، تک تک دس مینوں ...(فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... 1974) |
5 | بڑی عقل کردے جے شادی نہ کردے ...(فلم ... کمانڈر ... 1984) |
6 | چلی آں میں کر کے سلام ، سجناں ، میرے یار ، تیری خیر ...(فلم ... دیس پنجاب ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | میرا سوہنا دیس کساناں دا ، شہ زوراں دا، پہلواناں دا ، جگ سارا لوہا من دا اے ... (فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
2 | اللہ ہو حق اے ،سچے باہو حق اے ، الف اللہ ، چنبے دی بوٹی ... (فلم ... جوڑ جواناں دا ... 1971) |
1. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
2. | 1969: Jaggu(Punjabi) |
1. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
2. | 1967: Muqabla(Punjabi) |
3. | 1968: Badla(Punjabi) |
4. | 1968: Chann 14vin Da(Punjabi) |
5. | 1969: Jaggu(Punjabi) |
6. | 1970: Bahadur Kissan(Punjabi) |
7. | 1971: Jor Javana Da(Punjabi) |
8. | 1974: Zulm Kaday Nein Phalda(Punjabi) |
9. | 1978: Ameer Tay Gharib(Punjabi) |
10. | 1984: Commander(Punjabi) |
11. | Unreleased: Jaabar(Punjabi) |
12. | Unreleased: Des Punjab(Punjabi) |
1. | Punjabi filmMann Moujifrom Friday, 12 November 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Asif Jah |
2. | Punjabi filmMuqablafrom Friday, 7 July 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): (Playback) |
3. | Punjabi filmMuqablafrom Friday, 7 July 1967Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Rangeela, ChunChun, Razia |
4. | Punjabi filmBadlafrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Mehboob Kashmiri (Ilyas Kashmiri) |
5. | Punjabi filmChann 14vin Dafrom Sunday, 22 December 1968Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Firdous, Habib |
6. | Punjabi filmJaggufrom Friday, 26 December 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): (Playback, Nabeela) |
7. | Punjabi filmBahadur Kissanfrom Friday, 3 July 1970Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Akmal, Firdous |
8. | Punjabi filmBahadur Kissanfrom Friday, 3 July 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Akmal |
9. | Punjabi filmBahadur Kissanfrom Friday, 3 July 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Akmal & Co. |
10. | Punjabi filmJor Javana Dafrom Friday, 12 March 1971Singer(s): Masood Rana, Sain Akhtar & Co., Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): ?, Gulrez & Co. |
11. | Punjabi filmZulm Kaday Nein Phaldafrom Friday, 18 January 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Munir Zarif |
12. | Punjabi filmZulm Kaday Nein Phaldafrom Friday, 18 January 1974Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): ? |
13. | Punjabi filmAmeer Tay Gharibfrom Friday, 21 April 1978Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): ? |
14. | Punjabi filmCommanderfrom Saturday, 30 June 1984Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Mustafa Qureshi, Nazli |
15. | Punjabi filmDes Punjabfrom UnreleasedSinger(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): ? |
16. | Punjabi filmJaabarfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): ? |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.