Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


البیلا

البیلا
البیلا
اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتے تھے

البیلا ، سٹیج اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار تھے جنھیں گانے کا شوق بھی تھا۔

دوسو کے لگ بھگ فلموں میں کام کرنے والے اس اداکار کی پہلی فلم رشتہ (1963) تھی جس میں انھوں نے اداکاری کے علاوہ مسعودرانا کے ساتھ ان کے پہلے پنجابی گیت

میں گائیکی کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔ مجھے یہ جان کر خاصی حیرت ہوئی کہ یہ ان کا واحد فلمی گیت نہیں ہے بلکہ انھوں نے دیگر فلموں میں بھی گیت گائے تھے جن میں سے چار مزید گیت تو صرف مسعودرانا کے ساتھ تھے۔

ان دونوں فنکاروں کا دوسرا گیت فلم خوشیا (1973) میں تھا:

منورظریف کی نمایاں آواز میں گایا گیا اور انھی پر فلمایا گیا یہ بامقصد گیت ان کی زندگی کا خلاصہ بھی بیان کرتا تھا۔ اس یادگار کورس گیت میں مسعودرانا کے علاوہ البیلا اور ساتھیوں نے سنگت کی تھی جبکہ اس گیت کو ننھا ، البیلا ، آصف جاہ ، امداد حسین اور ساتھیوں پر بھی فلمایا گیا تھا۔

اس جوڑی کا تیسرا گیت فلم خاموش (1977) میں تھا:

چار نشئی کرداروں رنگیلا ، البیلا ، عرفان کھوسٹ اور بانکا پر فلمائے ہوئے اس مزاحیہ گیت میں مسعودرانا کے ساتھ رنگیلا اور البیلا کی آوازیں بھی تھی۔ مجھے ذاتی طور پر فلموں میں گائے ہوئے ایسے مزاحیہ گیتوں سے بڑی گہری دلچسپی رہی ہے کیونکہ بات ہی بات میں بڑے بڑے کام کی باتیں کر دی جاتی ہیں جو غور و فکر کے قابل ہوتی ہیں۔

البیلا کا مسعودرانا کے ساتھ چوتھا گیت فلم اتھرا پتر (1981) میں تھا:

یہ مزاحیہ گیت ایک بڑے کمال کی فلمی صورتحال کے لیے گایا گیا تھا۔

ننھا ایک ناول نگار ہے جو اپنے ناول کی کہانی مکمل کرنے کے لیے کسی پھانسی کے قیدی کے آخری لمحات کو قریب سے محسوس کرنے کے لیے اجازت کے لیے اپنے جیلر دوست رنگیلا کو آئے دن تنگ کرتا رہتا ہے۔ ایک دن اس کو سزائے موت کے ایک قیدی سے ملایا جاتا ہے جو باتوں باتوں میں الجھا کر اسے اپنے کپڑے پہنا دیتا ہے اور اکیلا چھوڑ کر اپنی کال کوٹھڑی سے فرار ہو جاتا ہے۔

پھانسی کے وقت اصل قیدی کی جگہ ننھا کو پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال پر یہ دلچسپ پیروڈی گیت گایا گیا تھا۔ ننھا پر مسعودرانا اور علی اعجاز پر البیلا کی آواز فلمائی گئی تھی اور کیا غضب کی اداکاری کی تھی اس جوڑی نے۔۔!

مسعودرانا کے ساتھ البیلا کا آخری گیت فلم اللہ دتہ (1988) میں تھا:

یہ گیت بھی ایک بڑی منفرد فلمی صورتحال کے لیے گایا گیا تھا۔

فلم کے ہیرو سلطان راہی ، ہیرا منڈی کے تمام غنڈوں ، بدمعاشوں اور کن ٹٹوں کی پٹائی کرنے کے بعد انھیں سزا کے طور پر گھنگھرو پہنا کر مجرا کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ البیلا ، سلطان راہی کے چمچے ہوتے ہیں جو طاقتور کا حکم بجا لاتے ہوئے انھیں اپنے اشاروں پر نچاتے ہیں۔

مسعودرانا کی جاندار آواز فلم کے ولن اداکار جگی ملک اور ساتھیوں پر فلمائی جاتی ہے جو بڑے دلچسپ طریقے سے ناچتے اور گاتے ہوئے مجرا کرتے ہوئے ہارے ہوئے ناپسندیدہ عناصر کی دلی کیفیت بیان کرتے ہیں۔ البیلا پر انھی کی آواز فلمائی جاتی ہے جو طاقتور کے گن گاتے ہوئے شکست خوردہ عناصر کو مزید خوفزدہ کرتاہے۔


مسعودرانا اور البیلا کے 5 فلمی گیت

0 اردو گیت ...5 پنجابی گیت

1
فلم ... رشتہ ... پنجابی ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ، البیلا ،امداد حسین مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟؟
2
فلم ... خوشیا ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: منور ظریف ، مسعود رانا البیلا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، آصف جاہ ، البیلا ، امداد حسین مع ساتھی
3
فلم ... خاموش ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: البیلا ، رنگیلا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: البیلا ، رنگیلا ، عرفان کھوسٹ ،بانکا
4
فلم ... اتھرا پتر ... پنجابی ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ، البیلا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ننھا ، علی اعجاز
5
فلم ... اللہ دتہ ... پنجابی ... (1988) ... گلوکار: مسعود رانا ، البیلا مع ساتھی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: جگی ملک ، البیلا مع ساتھی

Masood Rana & Albela: Latest Online film

Hifazat

(Punjabi - Color - Friday, 1 June 1990)


Masood Rana & Albela: Film posters
Bharia MelaProhnaBadnamLut Da MaalAkbaraMuqablaMera VeerSher JawanIk Doli 2 KaharGhairat Tay QanoonKhushiaDillagiBaat Pohnchi Teri Jawani TakSubah Ka TaraBanday Da PuttarManji Kithay DahwanNoukar Wohti DaKhanzadaNawabzadaJailor Tay QaidiWardatMohabbat Mar Nahin SaktiKhamoshChaman KhanSala SahibTeri Meri Ik MarziJanbazAllah DittaRotiAllah KhairInternational GoreelayKhatarnakPaisa Naach NachawayPuttar Jeeray Blade Da
Masood Rana & Albela:

17 joint Online films

(3 Urdu and 15 Punjabi films)

1.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
2.1973: Khuda Tay Maa
(Punjabi)
3.1973: Ik Madari
(Punjabi)
4.1973: Rangeela Ashiq
(Punjabi)
5.1974: Dillagi
(Urdu)
6.1974: Manji Kithay Dahwan
(Punjabi)
7.1974: Noukar Wohti Da
(Punjabi)
8.1975: Teray Meray Sapnay
(Urdu)
9.1975: Nawabzada
(Punjabi)
10.1977: Khamosh
(Punjabi)
11.1983: Mirza, Majnu, Ranjha
(Punjabi)
12.1984: Teri Meri Ik Marzi
(Punjabi)
13.1989: Mujrim
(Punjabi)
14.1990: Hifazat
(Punjabi)
15.1990: Khatarnak
(Punjabi)
16.1990: Paisa Naach Nachaway
(Punjabi)
17.1994: Puttar Jeeray Blade Da
(Punjabi/Urdu double version)
Masood Rana & Albela:

Total 54 joint films

(7 Urdu, 42 Punjabi, 0 Pashto, 0 Sindhi films)

1.1963: Rishta
(Punjabi)
2.1965: Jhanjhar
(Punjabi)
3.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
4.1966: Prohna
(Punjabi)
5.1966: Badnam
(Urdu)
6.1967: Lut Da Maal
(Punjabi)
7.1967: Akbara
(Punjabi)
8.1967: Muqabla
(Punjabi)
9.1967: Mera Veer
(Punjabi)
10.1969: Sher Jawan
(Punjabi)
11.1972: Ik Doli 2 Kahar
(Punjabi)
12.1972: Ghairat Tay Qanoon
(Punjabi)
13.1973: Khuda Tay Maa
(Punjabi)
14.1973: Ik Madari
(Punjabi)
15.1973: Khushia
(Punjabi)
16.1973: Rangeela Ashiq
(Punjabi)
17.1974: Zulm Kaday Nein Phalda
(Punjabi)
18.1974: Dillagi
(Urdu)
19.1974: Sikandra
(Punjabi)
20.1974: Baat Pohnchi Teri Jawani Tak
(Urdu)
21.1974: Subah Ka Tara
(Urdu)
22.1974: Banday Da Puttar
(Punjabi)
23.1974: Manji Kithay Dahwan
(Punjabi)
24.1974: Noukar Wohti Da
(Punjabi)
25.1974: Qatil
(Punjabi)
26.1975: Khanzada
(Punjabi)
27.1975: Teray Meray Sapnay
(Urdu)
28.1975: Nawabzada
(Punjabi)
29.1975: Jailor Tay Qaidi
(Punjabi)
30.1976: Wardat
(Punjabi)
31.1976: Gama B.A.
(Punjabi)
32.1976: Goonj Uthi Shehnai
(Urdu)
33.1977: Puttar Tay Qanoon
(Punjabi)
34.1977: Mohabbat Mar Nahin Sakti
(Urdu)
35.1977: Khamosh
(Punjabi)
36.1978: Chaman Khan
(Punjabi)
37.1981: Sala Sahib
(Punjabi)
38.1983: Mirza, Majnu, Ranjha
(Punjabi)
39.1984: Teri Meri Ik Marzi
(Punjabi)
40.1987: Janbaz
(Punjabi)
41.1988: Allah Ditta
(Punjabi)
42.1988: Roti
(Punjabi)
43.1989: Mujrim
(Punjabi)
44.1989: Allah Khair
(Punjabi)
45.1990: International Goreelay
(Punjabi/Urdu double version)
46.1990: Hifazat
(Punjabi)
47.1990: Khatarnak
(Punjabi)
48.1990: Paisa Naach Nachaway
(Punjabi)
49.1991: Lashkar
(Punjabi)
50.1992: Dehsht Gard
(Punjabi/Urdu double version)
51.1992: Hero
(Punjabi/Urdu double version)
52.1993: Ruqqa
(Punjabi)
53.1993: Aroosa
(Punjabi/Urdu double version)
54.1994: Puttar Jeeray Blade Da
(Punjabi/Urdu double version)


Masood Rana & Albela: 5 songs

(0 Urdu and 5 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Rishta
from Friday, 15 March 1963
Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Albela, Imdad Hussain & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): ??
2.
Punjabi film
Khushia
from Friday, 16 November 1973
Singer(s): Munawar Zarif, Masood Rana, Albela & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Asif Jah, Albela, Imdad Hussain & Co.
3.
Punjabi film
Khamosh
from Friday, 2 December 1977
Singer(s): Albela, Rangeela, Masood Rana & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Albela, Rangeela, Irfan Khoost, Banka
4.
Punjabi film
Athra Puttar
from Friday, 12 June 1981
Singer(s): Masood Rana, Albela, Music: Wajahat Attray, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Nanha, Ali Ejaz
5.
Punjabi film
Allah Ditta
from Friday, 1 April 1988
Singer(s): Masood Rana, Albela & Co., Music: M. Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Jaggi Malik, Albela & Co.


Jackpot
Jackpot
(2018)
Smuggler
Smuggler
(1980)
Himmat
Himmat
(1959)

Hamjoli
Hamjoli
(1946)
Koel
Koel
(1944)
Kurmai
Kurmai
(1941)
Maha Maya
Maha Maya
(1936)
Birhan
Birhan
(1947)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.