Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


ماسٹر عاشق حسین

لال میری پت رکھیو بلا
کی پہلی بار دھن بنانے والے موسیقار
ماسٹر عاشق حسین
ماسٹر عاشق حسین

ماسٹر عاشق حسین ، ایک گمنام موسیقار تھے لیکن ان کے دو ناقابل شکست فلمی ریکارڈز ہیں جن میں سے پہلا ریکارڈ فلموں میں دھمال کو متعارف کروانا اور دوسرا ریکارڈ برصغیر کی پہلی سرائیکی فلم کی موسیقی ترتیب دینا تھا۔۔!

لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن

ماسٹر عاشق حسین نے اپنی پہلی فلم جبرو (1956) میں پہلی بار ایک دھمال متعارف کروائی تھی۔ صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر 13ویں صدی کے ایک معروف صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر گائی جانے دھمال

  • لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن۔۔

کو فلمی روپ نغمہ نگار ساغر صدیقی نے دیا تھا۔ اس اولین دھمال کو گلوکار عنایت حسین بھٹی ، فضل حسین ، اے آر بسمل اور ساتھیوں کی آوازوں ریکارڈ کروایا گیا تھا اور فلم میں اسے ٹائٹل سانگ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

اس فلم میں عنایت حسین بھٹی کی آواز میں یہ گیت سب سے زیادہ مقبول ہوا تھا

  • جاگے چوکیدار ہو ، دنیا نیندر مان دی۔۔

بطور ہیرو ، اکمل کی یہ پہلی فلم تھی جس میں ان کی جوڑی اداکارہ یاسمین کے ساتھ تھی۔

پاکستان کی پہلی سرائیکی فلم

ماسٹر عاشق حسین کا دوسرا ناقابل شکست ریکارڈ بطور موسیقار ان کی پہلی سرائیکی فلم دھیاں نمانیاں (1973) تھی۔

برصغیر کی فلمی تاریخ میں پنجابی زبان کی ایک شاخ سرائیکی میں بنائی جانے والی اس اولین فلم کے فلمساز ، ہدایتکار ، ہیرو اور گلوکار عنایت حسین بھٹی تھے جنھوں نے ماسٹر صاحب کے بیشتر گیت بھی گائے تھے۔ اس فلم میں بھی ان کا گایا ہوا روحانی بزرگ خواجہ غلام فریدؒ کا کلام

  • مینڈا عشق وی تو ، ایمان وی تو۔۔

سپر ہٹ ہوا تھا۔

ماسٹر عاشق حسین کے چند یادگار گیت

پاکستان فلم ڈیٹا بیس کے مطابق ماسٹر عاشق حسین نے کل 15 فلموں میں سو سے زائد گیت کمپوز کیے تھے۔

فلم آدمی (1958) میں ماسٹرصاحب نے ناہیدنیازی سے ایک لاجواب گیت گوایا تھا

  • جاگ ، تقدیر کو جگا لوں گی۔۔

اپنے معصوم بچے کی موت پر ایک ماں کس طرح آہ و زاری کرتے ہوئے اپنی دل کیفیت بیان کرتی ہے۔ اس گیت میں ماسٹر صاحب اور ناہیدنیازی کی کارکردگی لاجواب تھی۔

انھوں نے عنایت حسین بھٹی کی ٹائٹل رول میں ایک آرٹ فلم وارث شاہ (1964) کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی لیکن اس قابل تعریف فلم کا کوئی ایک بھی گیت مقبول نہیں ہوا تھا۔

فلم عظمت اسلام (1965)

ماسٹر عاشق حسین نے ایک تاریخی فلم عظمت اسلام (1965) کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔ اس فلم کے کل نو گیتوں میں سے آٹھ گیت سلیم رضا نے گائے تھے جن میں سے کوئی ایک بھی مقبول نہیں ہوا تھا۔ اس فلم کا جو 9واں گیت

  • حرم کی عظمت کے پاسبانوں ، خدا نگہبان ہے تمہارا۔۔

مقبول ہوا تھا وہ مسعودرانا اور ساتھیوں کا گایا ہوا ماسٹر صاحب کے ساتھ پہلا گیت تھا۔

یہ ایک جنگی ترانہ تھا جسے نعیم ہاشمی نے لکھا تھا جو ایک نامور معاون اداکار اور پارٹ ٹائم شاعر بھی تھے۔ فلم نوراسلام (1957) کی مشہورزمانہ نعت "شاہ مدینہﷺ۔۔" کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ نعیم ہاشمی کی لکھی ہوئی تھی۔ اس فلم میں وہ معاون ہدایتکار اور فلم کے ولن بھی تھے۔

اس فلم کے فلمساز اور ہدایتکار نذیر تھے جو تقسیم سے قبل کے ایک نامور فلم ہیرو تھے۔ پاکستان کی پہلی پنجابی اور پہلی ہی سپر ہٹ فلم پھیرے (1949) کے ہیرو بھی تھے اور پہلی گولڈن جوبلی فلم نوکر (1955) کا ٹائٹل رول بھی کیا تھا۔ نیٹ پر جو سب سے پرانی پاکستانی فلم موجود ہے وہ لارے (1950) ہے۔

اس نغمہ بار فلم کے ہیرو بھی وہی تھے۔ اس فلم میں انھوں نے بطور اداکار ایک بوڑھے کا رول کیا تھا جبکہ ان کی اداکارہ بیوی سورن لتا ہیروئن تھی اور حبیب روایتی ہیرو تھے۔

ماسٹر عاشق حسین اور مسعودرانا کا ساتھ

ماسٹر عاشق حسین نے مسعودرانا سے چار فلموں میں صرف چار گیت گوائے تھے جن میں سے دوسرا گیت فلم کھیڈن دے دن چار (1966) میں تھا

  • ٹری ٹری جانی ایں نی ، غصے غصے ہو کے۔۔

اس میں جو کلاسیکل ٹچ دیا گیا تھا وہ اس گیت کو منفرد بنا دیتا ہے۔

فلم شام سویرا (1967) میں بھی ماسٹر صاحب نے ایک دوگانا کمپوز کیا تھا

  • مچلے ہوئے جذبات ہیں ، جانے کیوں۔۔

اس میں مسعودرانا کا ساتھ مالا نے دیا تھا جبکہ چوتھا اور آخری گیت فلم غیرت دا پرچھاواں (1973) میں تھا

  • مینوں کنے سوہنے یار دا یارانہ ملیا۔۔

یہ ایک مردانہ دوگانا تھا جس میں مسعودرانا کے ساتھ عنایت حسین بھٹی تھے۔

ماسٹر عاشق حسین ، موسیقار اختر حسین اکھیاں کے بڑے بھائی تھے۔ اس طرح گلوکارہ کوثر پروین ان کی بھابھی تھی۔ معروف موسیقار ایم اشرف ، ان کے داماد تھے۔ 2017ء میں ان کا انتقال ہوا تھا۔

مسعودرانا اور ماسٹر عاشق حسین کے 5 فلموں میں 4 گیت

2 اردو گیت ... 2 پنجابی گیت
1

حرم کی عظمت کے پاسبانو ، خدا نگہبان ہے تمہارا ، غازیو ، مجاہدو ، جوانو ، خدا نگہبان ہے تمہارا..

فلم ... عظمت اسلام ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عاشق حسین ... شاعر: نعیم ہاشمی ... اداکار: (پس پردہ)
2

ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے ، ذرا جنی گل میری سن لے کھلو کے..

فلم ... کھیڈن دے دن چار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: ماسٹر عاشق حسین ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: اکمل ، نغمہ
3

مچلے ہوئے جذبات ہیں ، معلوم نہیں کیوں..

فلم ... شام سویرا ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ماسٹر عاشق حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: درپن ، نیلو
4

مینوں کنے سوہنے یار دایارانہ ملیا..

فلم ... غیرت دا پرچھاواں ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: عنایت حسین بھٹی ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عاشق حسین ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: عنایت حسین بھٹی ، کیفی

مسعودرانا اور ماسٹر عاشق حسین کے 2 اردو گیت

1

حرم کی عظمت کے پاسبانو ، خدا نگہبان ہے تمہارا ، غازیو ، مجاہدو ، جوانو ، خدا نگہبان ہے تمہارا ...

(فلم ... عظمت اسلام ... 1965)
2

مچلے ہوئے جذبات ہیں ، معلوم نہیں کیوں ...

(فلم ... شام سویرا ... 1967)

مسعودرانا اور ماسٹر عاشق حسین کے 2 پنجابی گیت

1

ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے ، ذرا جنی گل میری سن لے کھلو کے ...

(فلم ... کھیڈن دے دن چار ... 1966)
2

مینوں کنے سوہنے یار دایارانہ ملیا ...

(فلم ... غیرت دا پرچھاواں ... 1973)

مسعودرانا اور ماسٹر عاشق حسین کے 1سولو گیت

1

حرم کی عظمت کے پاسبانو ، خدا نگہبان ہے تمہارا ، غازیو ، مجاہدو ، جوانو ، خدا نگہبان ہے تمہارا ...

(فلم ... عظمت اسلام ... 1965)

مسعودرانا اور ماسٹر عاشق حسین کے 3دو گانے

1

ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے ، ذرا جنی گل میری سن لے کھلو کے ...

(فلم ... کھیڈن دے دن چار ... 1966)
2

مچلے ہوئے جذبات ہیں ، معلوم نہیں کیوں ...

(فلم ... شام سویرا ... 1967)
3

مینوں کنے سوہنے یار دایارانہ ملیا ...

(فلم ... غیرت دا پرچھاواں ... 1973)

مسعودرانا اور ماسٹر عاشق حسین کے 0کورس گیت


Masood Rana & Ashiq Hussain: Latest Online film

Masood Rana & Ashiq Hussain: Film posters
Azmat-e-IslamKhedan day Din 4Shaam SaveraGhairat Da Parchhawan
Masood Rana & Ashiq Hussain:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Ashiq Hussain:

Total 5 joint films

(2 Urdu, 3 Punjabi films)

1.1965: Azmat-e-Islam
(Urdu)
2.1966: Khedan day Din 4
(Punjabi)
3.1967: Shaam Savera
(Urdu)
4.1973: Ghairat Da Parchhawan
(Punjabi)
5.1973: Sohna Babul
(Punjabi)


Masood Rana & Ashiq Hussain: 4 songs in 5 films

(2 Urdu and 2 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Azmat-e-Islam
from Friday, 26 February 1965
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Master Ashiq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback)
2.
Punjabi film
Khedan day Din 4
from Friday, 23 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Master Ashiq Hussain, Poet: , Actor(s): Akmal, Naghma
3.
Urdu film
Shaam Savera
from Friday, 8 December 1967
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Master Ashiq Hussain, Poet: , Actor(s): Darpan, Neelo
4.
Punjabi film
Ghairat Da Parchhawan
from Friday, 31 August 1973
Singer(s): Inayat Hussain Bhatti, Masood Rana, Music: Master Ashiq Hussain, Poet: , Actor(s): Inayat Hussain Bhatti, Kaifee


Elan
Elan
(1947)
Champa
Champa
(1945)
Zeenat
Zeenat
(1945)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.