A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مسعودرانا کا فنی سفر
مسعودرانا کے 241 ساتھی فنکاروں پر معلوماتی مضامین
26 ..... گلوکار
- زبیدہ خانم
- علی بخش ظہور
- منور سلطانہ
- مسعود رانا
- عنایت حسین بھٹی
- حامدعلی بیلا
- فضل حسین
- تصورخانم
- اعظم چشتی
- رونا لیلیٰ
- آصف جاوید
- نگہت سیما
- ملکہ ترنم نور جہاں
- نذیر بیگم
- سائیں اختر
- سلیم رضا
- روبینہ بدر
- نسیم بیگم
- شوکت علی
- مالا
- احمد رشدی
- نسیمہ شاہین
- منیر حسین
- آئرن پروین
- محمد رفیع
- مہدی حسن
32 ..... نغمہ نگار
- حکیم احمد شجاع
- شیون رضوی
- سلطان محمود آشفتہ
- سلیم کاشر
- طفیل ہوشیارپوری
- کلیم عثمانی
- اسماعیل متوالا
- اختریوسف
- ظہیر کاشمیری
- تسلیم فاضلی
- ریاض الرحمان ساغر
- منظورجھلا
- سعیدگیلانی
- صہبااختر
- ظہورناظم
- خواجہ پرویز
- مظفروارثی
- ساحل فارانی
- قتیل شفائی
- سرور بارہ بنکوی
- حبیب جالب
- احمد راہی
- تنویر نقوی
- بابا عالم سیاہ پوش
- حزیں قادری
- مشیر کاظمی
- موج لکھنوی
- منیر نیازی
- وارث لدھیانوی
- مسرور انور
- حمایت علی شاعر
- فیاض ہاشمی
44 ..... موسیقار
- راگنی
- رفیق غزنوی
- ماسٹر غلام حیدر
- طافو
- اعظم بیگ
- مشتاق علی
- امجدبوبی
- غلام حسین شبیر
- وجاہت عطرے
- علی حسین
- اے حمید
- کریم شہاب الدین
- صفدرحسین
- وزیر افضل
- ناشاد
- کمال احمد
- رحمان ورما
- حسن لطیف
- روبن گھوش
- نذیرجعفری
- نذیرعلی
- سیف چغتائی
- خواجہ خورشید انور
- سلیم اقبال
- اخترحسین اکھیاں
- غلام نبی ، عبداللطیف
- طفیل فاروقی
- ماسٹر عنایت حسین
- ماسٹر عبد اللہ
- سہیل رعنا
- خلیل احمد
- فیروز نظامی
- بخشی وزیر
- خان عطا الرحمان
- ماسٹر عاشق حسین
- نثار بزمی
- ماسٹر تصدق حسین
- ماسٹر رفیق علی
- رشید عطرے
- ایم اشرف
- لال محمد اقبال
- مصلح الدین
- جی اے چشتی
- دیبو بھٹا چاریہ
56 ..... ہدایتکار
- اے آر کاردار
- داؤد چاند
- نذرالاسلام
- آغا حسینی
- ایم صادق
- حسن عسکری
- اسلم ڈار
- قدیرغوری
- الطاف حسین
- ایم ایس ڈار
- شوکت حسین رضوی
- ایس ایم یوسف
- خواجہ سرفراز
- حمیدچوہدری
- آغا جی اے گل
- عزیز میرٹھی
- لقمان
- کے خورشید
- پرویز ملک
- ایم سلیم
- سیف الدین سیف
- بھائیا اے حمید
- خلیل قیصر
- اکبرعلی اکو
- ریاض احمد راجو
- وحیدڈار
- ریاض احمد
- افتخارخان
- ارشدکاظمی
- ظہیرریحان
- ایم اکرم
- الحامد
- ریاض شاہد
- نذیر
- انورکمال پاشا
- شریف نیر
- راجہ حفیظ
- مسعودپرویز
- ایم اے رشید
- ایس سلیمان
- رشیداختر
- منوررشید
- رفیق رضوی
- اقبال کاشمیری
- جمیل اختر
- جعفر بخاری
- شباب کیرانوی
- احتشام ، مستفیض
- ایس اے بخاری
- ایم جے رانا
- رضا میر
- حیدر چوہدری
- امین ملک
- اسلم ایرانی
- اقبال شہزاد
- حسن طارق
83 ..... اداکار
- ہمالیہ والا
- آشا پوسلے
- سنگیتا
- سلطان راہی
- آسیہ
- عمرشریف
- شبنم
- قوی
- افضل خان
- شاہد
- ننھا
- کیفی
- لیلیٰ
- ساقی
- ناصرہ
- علی اعجاز
- حسنہ
- ناہید
- اقبال حسن
- عالیہ
- رخسانہ
- ماسٹر مراد
- نسیمہ خان
- تانی
- الیاس کاشمیری
- شبانہ
- نبیلہ
- ایم اسماعیل
- روزینہ
- ندیم
- خلیفہ نذیر
- کمار
- سیما
- مسرت نذیر
- ساون
- آئٹم گرلز
- غزالہ
- دیبا
- زینت
- سلونی
- یاسمین
- منورظریف
- زیبا
- طلعت صدیقی
- حیدر
- اعجاز
- رانی
- زلفی
- ابو شاہ
- آصف جاہ
- سلمیٰ ممتاز
- نورمحمدچارلی
- شیریں
- یوسف خان
- علاؤالدین
- وحیدمراد
- فردوس
- شمیم آرا
- لہری
- مظہر شاہ
- طالش
- نغمہ
- رضیہ
- سنتوش کمار
- رنگیلا
- دلجیت مرزا
- اکمل
- اے شاہ
- نذر
- سدھیر
- حنیف
- طارق عزیز
- صبیحہ خانم
- محمد علی
- درپن
- امداد حسین
- البیلا
- اطہر شاہ خان
- نیلو
- نرالا
- اسد بخاری
- سید کمال
- حبیب
رحمان ورما
موسیقار رحمان ورما ، موسیقار جی اے چشتی کے شاگرد اور موسیقار کمال احمد کے استاد تھے۔ تین نسلوں کے ان تینوں نامور موسیقاروں میں ایک بات مشترک تھی کہ ان کے سب سے زیادہ مردانہ گیت مسعودرانا نے گائے تھے۔۔!
رحمان ورما کی پہلی ہی سپرہٹ فلم
رحمان ورما کی پہلی فلم باغی (1956) تھی جو پاکستان کی پہلی ایکشن فلم شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم نے پاکستان کے پہلے سپرسٹار اور ابتدائی دور کے سب سے کامیاب فلمی ہیرو سدھیر کو ایکشن فلموں کا بے تاج بادشاہ بنا دیا تھا۔ سدھیر ، اس قدر مقبول فلمی ہیرو تھے کہ ان کی مقبولیت کا ریکارڈ صرف سلطان راہی ہی توڑ سکے تھے جو اتفاق سے اسی فلم میں پہلی بار ایک سین میں ایکسٹرا کے طور پر نظر آئے تھے۔
رحمان ورما کی یہ پہلی فلم ایک سپرہٹ گولڈن جوبلی فلم تھی اور اس کی کمائی سے اس فلم کے فلمساز اور ہدایتکار اشفاق ملک نے لاہور میں اپنا ذاتی نگارخانہ ، اے ایم سٹوڈیو بنا لیا تھا۔ یہی پہلی فلم تھی جو چین میں بھی ریلیز کی گئی تھی اور وہاں بھی بے حد پسند کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پچاس کے عشرہ کی گولڈن جوبلی فلمیں ، ستر اور اسی کے عشروں کی ڈائمنڈ جوبلی فلموں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوتی تھیں اور ان کا بزنس بھی مثالی ہوتا تھا۔ اس بات کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم دلابھٹی (1956) کی کمائی سے ایورنیو سٹوڈیو ، فلم یکے والی (1957) کی کمائی سے باری سٹوڈیو اور فلم مہتاب (1962) کی کمائی سے شباب سٹوڈیو بنے تھے۔
فلم باغی (1956) میں وقت کی مقبول ترین گلوکارہ زبیدہ خانم کے گائے ہوئے یہ دو گیت پسند کیے گئے تھے
- بالم تم ہار گئے ، جیتا میرا پیار بھئی۔۔
- کیسے کہوں میں الوداع۔۔
اسی سال پاکستان کی پہلی مکمل مذہبی فلم دربارحبیب (1956) میں بھی انھوں نے بیشتر روحانی گیت کمپوز کیے تھے اور یہ بھی ایک کامیاب فلم تھی۔
ایکشن اور کاسٹیوم فلموں کے موسیقار
اپنی پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد رحمان ورما کو ایکشن اور کاسٹیوم فلموں کے لیے بہترین موسیقار سمجھا جانے لگا تھا ۔ ایک اور کاسٹیوم فلم دربار (1958) کے بعد ہدایتکار اشفاق ملک کی ایک اور گولڈن جوبلی سپرہٹ ایکشن فلم آخری نشان (1958) بھی ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کا کوئی گیت مقبول نہیں ہوا تھا۔ اس فلم کے ہیرو بھی سدھیر ہی تھے جو پچاس کے عشرہ کی کل پانچ میں سے چار گولڈن جوبلی اردو فلموں کے ہیرو تھے۔ ان سپرہٹ فلموں میں سے دو فلمیں رحمان ورما کی ، دو ہی بابا چشتی کی اور ایک ماسٹر تصدق حسین کی تھی۔ ان میں پنجابی فلمیں شامل نہیں ہیں۔
اتنے زبردست آغاز کے باوجود رحمان ورما کی بیشتر فلمیں ناکام رہیں اور ان کے ترتیب دیے ہوئے بہت کم گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔ فلم کالا پانی (1963) میں آئرن پروین ، روشن اور ساتھیوں کا گایا ہوا یہ کورس گیت اپنے وقت میں بڑا پسند کیا گیا تھا
- ساتھی رہنا ساتھ رے ، ہاتھ میں پکڑ لو ہاتھ رے۔۔
فلم خاندان (1964) میں مالا ، آئرن پروین اور باتش کا یہ گیت بھی بڑا پسند کیا گیا تھا
- حال کیسا ہے جناب کا ، جواب دیجیے سوال کا۔۔
فلم قبیلہ (1966) میں احمدرشدی اور مالا کا یہ مزاحیہ گیت
- سولہواں سال توبہ توبہ۔۔
کے علاوہ مالا کا گیت بھی بڑا مقبول ہوا تھا
- ایک ہمیں آوارہ کہنا ، کوئی بڑا الزام نہیں۔۔
اس گیت کو سلیم رضا نے رشید عطرے کی دھن میں بعد میں فلم انسان (1966) میں گایا تھا۔
رحمان ورما اور مسعودرانا کا ساتھ
رحمان ورما نے فلم تابعدار (1966) میں مسعودرانا کے لیے پہلا گیت
- پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، اےرنگ برنگا ویلا مڑ کے نئیں آنا۔۔
ایک تھیم سانگ کے طور پر گوایا تھا۔ کیا کمال کا گیت تھا۔ اگلی فلم نادرہ (1967) میں رحمان ورما اپنے شاگرد کمال احمد کے ساتھ موجود تھے۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں استاد شاگردوں نے چار چار گیت کمپوز کیے تھے اور دونوں نے مسعودرانا سے الگ الگ گیت گوائے تھے۔ رحمان ورما کی دھن میں مسعودرانا اور مالا کا یہ دوگانا تھا
- نادان ہو ، ناسمجھ ہو ، معصوم ہو ، حسیں ہو ، آجائے پیار تم پر ، ایسی مگر نہیں ہو۔۔
رانا صاحب کے باقی دونوں گیت کمال احمد نے کمپوز کیے تھے۔
رحمان ورما کی فلم یاراں نال بہاراں (1967) کے جملہ گیتوں میں سے مسعودرانا کا گایا ہوا یہ گیت
- لگدا نئیں پتہ اے جہاں کہیڑے رنگ دا۔۔
بڑا مقبول ہوا تھا جبکہ
- یاراں نال بہاراں ، سجناں ، جس دھرتی تے یار نئیں وسدے ، کھڑدیاں نئیں گلزاراں۔۔
ایک سدابہار سپرہٹ گیت تھا جو ایک ضرب المثل بن گیا تھا۔ اس گیت میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ مسعودرانا ، انتروں میں جو لمبی تان لگاتے ہیں تو سانس کہاں لیتے ہیں۔ یہ دونوں گیت معروف لوک شاعر منظورجھلا نے لکھے تھے۔ اسی گیت کے بولوں پر محمدرفیع نے بھی بعد میں ایک بھارتی پنجابی فلم میں یہ گیت گایا تھا "یاراں نال بہاراں ، یار دی جندڑی توں ، سو سو جندڑیاں واراں۔۔"
اسی سال کی فلم بے رحم (1967) میں رحمان ورما نے دوسری بار اپنے شاگرد کمال احمد کے ساتھ مل کر موسیقی ترتیب دی تھی۔ اس فلم کے بیشتر گیتوں کی دھنیں انھوں نے خود بنائی تھیں جن میں سے تین گیت مسعودرانا کی آواز میں تھے۔ فلم کا سب سے یادگار گیت فلم کا تھیم سانگ تھا
- تجھ کو ملی ہے جرم ضعیفی کی یہ سزا۔۔
اس فلم میں ایک بڑی بہترین قوالی بھی تھی
- یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو ، عشق ناکام نہ ہو۔۔
مالا ، مسعودرانا اور ساتھیوں کی گائی ہوئی یہ خوبصورت فلمی قوالی ، رانی ، ڈانس ماسٹر صدیق اور ساتھیوں پر فلمائی گئی تھی اور حبیب جالب کی لکھی ہوئی تھی۔
رحمان ورما کی شاہکار فلم سسی پنوں (1968)
رحمان ورما کی فلم سسی پنوں (1968) ، ملکہ ترنم نورجہاں اور مہدی حسن کے گائے ہوئے سپرہٹ گیت
- جدوں تیری دنیا توں پیار ٹر جائے گا ، دس فیر دنیا چہ کی رہ جائے گا۔۔
کی وجہ سے یاد رکھی جاتی ہے۔ یہ اب تک ان کا سب سے سپرہٹ رومانٹک گیت تھا۔ اسی فلم میں مسعودرانا کا تھیم سانگ
- ماپے کدی ایس طراں تے ڈولی نئیں سی ٹوردے ، دھیاں نوں ویاندے سی اور اینج نئیں سی روڑدے۔۔
درددل رکھنے والوں کو تڑپا دیتا ہے۔ خاص طور پر احمدراہی صاحب نے یہ جو بول لکھے تھے
- نکی جئی جان نوں ، طوفاناں آن گھیریا ، کہیڑا منگے خیراں مکھ ماپیاں نے پھیریا ، اپنے بنے نہ جدوں ، مان کس ہور دے۔۔
رحمان ورما کے چند مشہور گیت
فلم چور نالے چتر (1970) میں ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز میں یہ سپرہٹ گیت
- وے لگیاں دی لج رکھ لئیں ، کدے بھل نہ جاویں انجانا۔۔
بھی ورما صاحب کا کمال فن تھا۔ فلم العاصفہ (1971) میں مہدی حسن کی آواز میں یہ گیت بھی بڑا پسند کیا گیا تھا
- یہ رات مختصر ہے ، میری جان غم نہ کر۔۔
لیکن فلم دارا (1976) کے تھیم سانگ
- دس ، جگ دیا ربا ، کی ہوئی اے خطا۔۔
میں مہدی حسن کی مکھڑا گانے کی ناکام کوشش بھی ناقابل فراموش ہے۔
رحمان ورما کی آخری فلم پاگل تے پیار (1978) تھی جس میں ان کا کمپوز کیا ہوا ایک ہی گیت تھا جو ان کا آخری گیت بھی تھا
- تو مان جوانی ، میرے دلبر ، میرے جانی۔۔
مسعودرانا اور آئرن پروین کا گایا ہوا یہ دوگانا پشتو دھن میں تھا ۔ یہ ایک سی کلاس فلم تھی جس میں عشرت چوہدری ، فرسٹ ہیروئن تھی۔ نوید نامی ایک گمنام اداکار ہیرو تھا۔
میری زندگی کی یہ واحد فلم ہے جس کی شوٹنگ دیکھی تھی۔ میرے آبائی شہر کھاریاں کے شمال میں پہاڑیوں اور جنگلات کا ایک سلسلہ ہے جنھیں ہم 'پبی کی پہاڑیاں' کہتے تھے۔ وہاں قدرے بلندی پر ایک پر فضا مقام پر ایک 'بنی بنگلہ' تھا جہاں انگریزوں کے دور کا ایک ریسٹ ہاؤس اور اس کے سامنے ایک پرانا تالاب تھا۔
بتایا جاتا تھا کہ سابق فوجی آمر جنرل یحییٰ خان کو سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد لوگوں کے غیض و غضب سے بچانے کے لیے کچھ عرصہ کے لیے یہاں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
یہاں کئی فلموں کی آؤٹ ڈور شوٹنگ بھی ہوتی تھی جن میں سے ایک فلم یہ بھی تھی۔ میں نے جو واحد فلمی شارٹ دیکھا تھا ، اس میں فلم کے ہیرو نوید کو یہ خبر دی جارہی ہوتی ہے کہ اس کی ماں مر گئی ہے۔
فلم کی ہیروئن عشرت چوہدری بڑے ٹائٹ لباس میں پاس ہی ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی آج بھی یاد ہے۔ رحمان ورما کی ایک نامکمل فلم اڈیکاں بھی تھی جس میں مسعودرانا اور آئرن پروین کا یہ گیت بھی بڑے کمال کا تھا
- رب روپ جنہاں نوں دیندا ، اوہ ایڈھا نئیں غرور کردے۔۔
رحمان ورما کا پس منظر
موسیقار رحمان ورما ، لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے ابتدائی دور میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بابا چشتی کے معاون رہے تھے۔ پھر ان دونوں دوستوں نے "ورما جی ، شرما جی" کے نام سے چند بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ شرما جی تو بھارت ہی میں رہ گئے تھے اور موسیقار خیام کے نام سے مشہور ہوئے جبکہ رحمان ورما نے پاکستان واپس آنے کو ترجیح دی تھی۔
انھوں نے تین درجن فلموں میں دو سو کے لگ بھگ گیت کمپوز کیے تھے جن میں سے زیادہ تر گیت مالا ، آئرن پروین اور مسعودرانا نے گائے تھے۔ وہ 1927ء میں پیدا ہوئے اور 2007ء میں انتقال ہوا تھا۔
مسعودرانا اوررحمان ورما کے 10 فلموں میں 14 گیت
| 1 | پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، جے لنگ گیا اے ویلا ، مڑ کے نئیں آنا..فلم ... تابعدار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: ؟ (زینت) |
| 2 | نادان ہو ، نا سمجھ ہو ، معصوم ہو ، حسین ہو ، آ جائے پیار تم پر ، ایسی مگر نہیں ہو..فلم ... نادرہ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: حبیب ، سائرہ بانو |
| 3 | یاراں نال بہاراں سجناں ، جس دھرتی دے یار نئیں وسدے..فلم ... یاراں نال بہاراں ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: منظور جھلا ... اداکار: منور ظریف ، اکمل |
| 4 | لگدا نئیں پتہ اے جہاں کہیڑے رنگ دا ، کس ویلے ٹٹ پہنا ، معافی وی نئیں منگدا..فلم ... یاراں نال بہاراں ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: منظور جھلا ... اداکار: اکمل |
| 5 | یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو..فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: رانی ، ماسٹر صدیق مع ساتھی |
| 6 | تجھ کوملی ہے جرم غریبی کی یہ سزا..فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ ، سیما) |
| 7 | پیار سے اک نظر دیکھ لو تم ادھر..فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: سنتوش ، رانی |
| 8 | اوڑک وقت قہر دیاں گھوکاں ، سن پتھر ڈھل جاوے..فلم ... سسی پنوں ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: ہاشم ... اداکار: (پس پردہ ، نغمہ) |
| 9 | ماپے کدیں ایس طراں تے ڈولی نئیں سی ٹوردے ، دھیاں نوں ویاندے سی او ، اینج نئیں سی روڑدے..فلم ... سسی پنوں ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: (پس پردہ) |
| 10 | گلی گلی ناچیں بنجارے، دیکھیں بڑے نظارے..فلم ... سپہ سالار ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: ؟ ... اداکار: اعجاز ، ناہید مع ساتھی |
| 11 | تسی چلے او کتھے، سوہنیو ، ساڈی گل سن لو..فلم ... کہندے نیں نیناں ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: محسن جمالی ... اداکار: ؟ |
| 12 | تو مان جوانی ، میرے دلبر ، میرے جانی..فلم ... پاگل تے پیار ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: بشیر کھوکھر ... اداکار: ؟ ، نوید |
| 13 | تینوں ویکھناں رج رج..فلم ... بلبل پنجرے دی ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: حفیظ شاہد ... اداکار: ؟ |
| 14 | رب روپ جنہاں نوں دیندا ، اوہ ایڈا نئیں غرور کردے..فلم ... اڈیکاں ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
مسعودرانا اوررحمان ورما کے 5 اردو گیت
| 1 | نادان ہو ، نا سمجھ ہو ، معصوم ہو ، حسین ہو ، آ جائے پیار تم پر ، ایسی مگر نہیں ہو ...(فلم ... نادرہ ... 1967) |
| 2 | یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
| 3 | تجھ کوملی ہے جرم غریبی کی یہ سزا ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
| 4 | پیار سے اک نظر دیکھ لو تم ادھر ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
| 5 | گلی گلی ناچیں بنجارے، دیکھیں بڑے نظارے ...(فلم ... سپہ سالار ... 1972) |
مسعودرانا اوررحمان ورما کے 9 پنجابی گیت
| 1 | پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، جے لنگ گیا اے ویلا ، مڑ کے نئیں آنا ...(فلم ... تابعدار ... 1966) |
| 2 | یاراں نال بہاراں سجناں ، جس دھرتی دے یار نئیں وسدے ...(فلم ... یاراں نال بہاراں ... 1967) |
| 3 | لگدا نئیں پتہ اے جہاں کہیڑے رنگ دا ، کس ویلے ٹٹ پہنا ، معافی وی نئیں منگدا ...(فلم ... یاراں نال بہاراں ... 1967) |
| 4 | ماپے کدیں ایس طراں تے ڈولی نئیں سی ٹوردے ، دھیاں نوں ویاندے سی او ، اینج نئیں سی روڑدے ...(فلم ... سسی پنوں ... 1968) |
| 5 | اوڑک وقت قہر دیاں گھوکاں ، سن پتھر ڈھل جاوے ...(فلم ... سسی پنوں ... 1968) |
| 6 | تسی چلے او کتھے، سوہنیو ، ساڈی گل سن لو ...(فلم ... کہندے نیں نیناں ... 1973) |
| 7 | تو مان جوانی ، میرے دلبر ، میرے جانی ...(فلم ... پاگل تے پیار ... 1978) |
| 8 | تینوں ویکھناں رج رج ...(فلم ... بلبل پنجرے دی ... غیر ریلیز شدہ) |
| 9 | رب روپ جنہاں نوں دیندا ، اوہ ایڈا نئیں غرور کردے ...(فلم ... اڈیکاں ... غیر ریلیز شدہ) |
مسعودرانا اوررحمان ورما کے 8سولو گیت
| 1 | پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، جے لنگ گیا اے ویلا ، مڑ کے نئیں آنا ...(فلم ... تابعدار ... 1966) |
| 2 | یاراں نال بہاراں سجناں ، جس دھرتی دے یار نئیں وسدے ...(فلم ... یاراں نال بہاراں ... 1967) |
| 3 | لگدا نئیں پتہ اے جہاں کہیڑے رنگ دا ، کس ویلے ٹٹ پہنا ، معافی وی نئیں منگدا ...(فلم ... یاراں نال بہاراں ... 1967) |
| 4 | تجھ کوملی ہے جرم غریبی کی یہ سزا ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
| 5 | ماپے کدیں ایس طراں تے ڈولی نئیں سی ٹوردے ، دھیاں نوں ویاندے سی او ، اینج نئیں سی روڑدے ...(فلم ... سسی پنوں ... 1968) |
| 6 | اوڑک وقت قہر دیاں گھوکاں ، سن پتھر ڈھل جاوے ...(فلم ... سسی پنوں ... 1968) |
| 7 | تسی چلے او کتھے، سوہنیو ، ساڈی گل سن لو ...(فلم ... کہندے نیں نیناں ... 1973) |
| 8 | تینوں ویکھناں رج رج ...(فلم ... بلبل پنجرے دی ... غیر ریلیز شدہ) |
مسعودرانا اوررحمان ورما کے 4دو گانے
| 1 | نادان ہو ، نا سمجھ ہو ، معصوم ہو ، حسین ہو ، آ جائے پیار تم پر ، ایسی مگر نہیں ہو ...(فلم ... نادرہ ... 1967) |
| 2 | پیار سے اک نظر دیکھ لو تم ادھر ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
| 3 | تو مان جوانی ، میرے دلبر ، میرے جانی ...(فلم ... پاگل تے پیار ... 1978) |
| 4 | رب روپ جنہاں نوں دیندا ، اوہ ایڈا نئیں غرور کردے ...(فلم ... اڈیکاں ... غیر ریلیز شدہ) |
مسعودرانا اوررحمان ورما کے 2کورس گیت
| 1 | یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو ... (فلم ... بےرحم ... 1967) |
| 2 | گلی گلی ناچیں بنجارے، دیکھیں بڑے نظارے ... (فلم ... سپہ سالار ... 1972) |
Masood Rana & Rehman Verma: Latest Online film
Masood Rana & Rehman Verma: Film posters






Masood Rana & Rehman Verma:
0 joint Online films
(0 Urdu and 0 Punjabi films)Masood Rana & Rehman Verma:
Total 10 joint films
(3 Urdu, 7 Punjabi films)| 1. | 1966: Tabedar(Punjabi) |
| 2. | 1967: Nadira(Urdu) |
| 3. | 1967: Yaaran Naal Baharan(Punjabi) |
| 4. | 1967: BeReham(Urdu) |
| 5. | 1968: Sassi Punnu(Punjabi) |
| 6. | 1972: Sipah Salar(Urdu) |
| 7. | 1973: Kehnday Nay Nainan(Punjabi) |
| 8. | 1978: Pagal Tay Pyar(Punjabi) |
| 9. | Unreleased: Udeekan(Punjabi) |
| 10. | Unreleased: Bulbul Pinjray Di(Punjabi) |
Masood Rana & Rehman Verma: 14 songs in 10 films
(5 Urdu and 9 Punjabi songs)| 1. | Punjabi filmTabedarfrom Friday, 9 December 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ? (Zeenat) |
| 2. | Urdu filmNadirafrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Habib, Saira Bano |
| 3. | Punjabi filmYaaran Naal Baharanfrom Friday, 10 February 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Akmal |
| 4. | Punjabi filmYaaran Naal Baharanfrom Friday, 10 February 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Akmal |
| 5. | Urdu filmBeRehamfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Santosh, Rani |
| 6. | Urdu filmBeRehamfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): (Playback - Seema) |
| 7. | Urdu filmBeRehamfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Rani, Master Siddiq & Co. |
| 8. | Punjabi filmSassi Punnufrom Friday, 26 July 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): (Playback) |
| 9. | Punjabi filmSassi Punnufrom Friday, 26 July 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): (Playback - Naghma) |
| 10. | Urdu filmSipah Salarfrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Ejaz, Naheed |
| 11. | Punjabi filmKehnday Nay Nainanfrom Friday, 14 September 1973Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ? |
| 12. | Punjabi filmPagal Tay Pyarfrom Friday, 30 June 1978Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ?, Naveed |
| 13. | Punjabi filmBulbul Pinjray Difrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ? |
| 14. | Punjabi filmUdeekanfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ? |

Heer Syal
(1965)

Chhu Lay Aasman
(2022)

Rootha Na Karo
(1971)

Lal Rumal
(1965)

Kundi Na Kharka
(2022)

Mundri
(1988)

Ik Musafir
(1940)

Shikarpuri
(1947)

Jhumkay
(1946)

Raat Ki Baat
(1935)

Raja Harishchandra
(1913)

Sikandar
(1941)
Pakistan Film Magazine
Pakistan Film Magazine is the first and largest website of its kind, containing unique information, articles, facts and figures on Pakistani and pre-Partition films, artists and film songs.
It is continuously updated website since May 3, 2000.
is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor,
I am not responsible for the content of any external site.
پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں
لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




























Shah Nawaz
Aamina Sheikh
Asad Amanat Ali Khan
Shabab Keranvi
Nazrul Islam
Tufail Hoshiarpuri
Dabeer-ul-Hassan
Aaejay Kardar
Shabnam
Masood Akhtar
Anwar Solangi
Roop K. Shorey
Achhi Khan
Abid Kashmiri
Nemat Sarhadi
Haidar Abbas


