A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
موج لکھنوی ، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک فلمی شاعر تھے جنھوں نے درجن بھر فلموں میں نغمہ نگاری کی تھی۔
ان کی پہلی فلم تم نہ مانو (1961) بطور مکالمہ نگار تھی اور ان کا لکھا ہوا پہلا گیت فلم مسٹر ایکس (1963) میں تھا۔ اسی فلم میں انھوں نے مسعودرانا کے لیے درجن بھر گیتوں میں سے پہلا گیت لکھا تھا:
اپنی ابتدائی سات فلموں میں فی فلم ایک دو گیت لکھنے کے بعد نئی لیلیٰ نیا مجنوں (1969) پہلی فلم تھی جس کے سبھی گیت ان کے لکھے ہوئے تھے۔ یہ ایک سپر ہٹ نغماتی فلم تھی جس کے گیتوں کی دھنیں ماسٹر تصدق حسین نے بنائی تھیں اور کیا خوب بنائی تھیں۔ اس فلم کا سب سے ہٹ گیت مسعودرانا اور مالا کا گایا ہوا تھا:
جبکہ یہ کورس گیت بھی کیا زبردست تھا:
اس فلم میں احمدرشدی اور مالا کے گیت "او میری محبوبہ۔۔" کے علاوہ اس گیت کی دھن بھی کیا خوب تھی "جانے مجھے کیا ہو گیا ہے۔۔" اس کورس گیت میں مالا اور ساتھیوں کے ساتھ دو بول مسعودرانا کے بھی تھے جبکہ فلم کا ٹائٹل گیت بھی مسعودرانا کا گایا ہوا تھا جس میں صرف فلم کا نام گایا گیا تھا "نئی لیلیٰ نیا مجنوں۔۔"
یاد رہے کہ ہماری فلموں میں بہت سے ایسے "گیت" بھی ملتے ہیں جو عام گیتوں کی طرح کم از کم دو انتروں پر مشتمل نہیں ہوتے تھے بلکہ فلم کی ضرورت کے مطابق ایک مصرعہ سے متعدد اشعار تک مشتمل ہوتے تھے۔
پاکستان فلم میگزین کے فلمی گیتوں کے ڈیٹا بیس میں ایسے تمام مصرعوں ، شعروں ، دوہوں ، قطعات وغیرہ کی گائیکی کو ایک مکمل گیت شمار کیا گیا ہے۔
مسعودرانا کے ایسے "گیتوں" کی تعداد دیگر گلوکاروں کی نسبت زیادہ ہے کیونکہ وہ سب سے خالص فلمی گلوکار تھے۔ ان کے ایسے "گیتوں" کی تعداد دو درجن کے قریب ہے جن کی ایک فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔
موج لکھنوی کی دوسری فلم جس میں انھوں نے سارے گیت لکھے تھے ، وہ روڈ ٹو سوات (1970) تھی جس کا سب سے مقبول گیت احمدرشدی ، مالا اور ساتھیوں کا گایا ہوا تھا "یہ ادا ، یہ ناز ، یہ انداز آپ کا۔۔" جبکہ فلم کا ٹائٹل سانگ "چلے ہیں دل والے روڈ ٹو سوات۔۔" مالا ، تانی ، مسعودرانا اور ساتھیوں کا گایا ہوا تھا۔
یہ فلم رنگین تھی اور نئی لیلیٰ نیا مجنوں کے سٹائل پر بنائی گئی تھی لیکن ویسی کامیابی سے محروم رہی تھی۔
موج لکھنوی چونکہ صرف کراچی کی فلموں تک محدود رہے تھے ، اس لیے لاہور کے فلمسازوں نے انھیں بہت کم چانس دیا تھا۔
ان کی لاہور کی ایک اور فلم پیار کا موسم (1975) تھی جس کے جملہ گیت ان کے لکھے ہوئے تھے۔ اس فلم کے دس میں سے آدھے یعنی پانچ گیت مسعودرانا کے گائے ہوئے تھے جو سبھی اس وقت کے مقبول ترین اداکار منورظریف پر فلمائے گئے تھے۔
مجھے کبھی نہیں بھول سکتا جب اس فلم کے پہلے گیت
کا دوسرا مصرعہ فلم میں آتا ہے "۔۔ تھا آنکھوں کا قصور ، چھری دل پہ چل گئی۔۔" تو اچانک فلم آپریٹر نے فلم روک دی تھی اور چند لمحات کے سکوت کے بعدسپیکر پر اس کی بھرائی ہوئی آواز سنائی دی تھی کہ "یہ چھری منورظریف کے دل پر نہیں ، ہم سب کے دلوں پر چلی ہے۔۔"
یہ واقعہ منورظریف کی جمعرات 29 اپریل 1976ء کے دن موت کے صرف تین دن بعد یعنی اتوار 2 مئی 1976ء کا ہے جب میں نے یہ فلم کوپن ہیگن کے ساگا سینما میں دیکھی تھی اور منورظریف جیسے گوہر نایاب کی اچانک موت پر ہر کسی کو دکھی دیکھا تھا اور یہ پوری فلم ہم نے اسی الم کے عالم میں دیکھی تھی۔
موج لکھنوی نے طویل عمر پائی تھی لیکن فلموں میں زیادہ مصروف نہیں رہے۔ ان کی آخری فلم مانگ میری بھر دو ، 1983ء میں بنی تھی جو محمدعلی اور وحیدمراد کی جوڑی کی آخری فلم بھی تھی۔ بڑی کمزور فلم تھی لیکن اتنی کامیاب ہوئی تھی کہ کراچی کے پچیس سینماؤں میں ایک ساتھ ریلیز ہو کر ایک ہی ہفتے میں سلورجوبلی منا کر ہمیشہ کے لیے ڈبوں میں بند ہوگئی تھی۔۔!
1 | کس کے قدموں کی آہٹ ہے ، بھلا یہ کون آیا ہے..فلم ... مسٹر ایکس ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: محمد علی |
2 | جانے مجھے کیا ہو گیا ہے ، کیسا نشہ چھا نے لگا ہے..فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: عالیہ ، خلیفہ نذیر مع ساتھی |
3 | نئی لیلیٰ نیا مجنوں..فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ) |
4 | میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو..فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، نسیمہ خان |
5 | ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے..فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، لہری ، نسیمہ خان ، عالیہ مع ساتھی |
6 | چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات..فلم ... روڈ ٹو سوات ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، تانی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: نسیمہ خان ، مہ پارہ ، لہری ، کمال مع ساتھی |
7 | گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے..فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، ناہید اختر ، مہناز ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، ممتاز ، صاعقہ |
8 | چار ہوئی آنکھیں تو چوٹ بڑی کھائی ، لوٹ لیا کس نے ، دہائی ہے دہائی..فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف |
9 | پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ..فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، تانی ، تصورخانم ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، مینا چوہدری ، صاعقہ ، ممتاز |
10 | دیکھا جو حسن یار ،طبیعت مچل گئی ، تھا آنکھوں کا قصور ، چھری دل پہ چل گئی..فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ممتاز |
11 | دل سنبھل ، اب چل نکل ، تو اس جہاں سے ، تیری سونی ہو گئی دنیا ، چل تو دور یہاں سے..فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف مع ساتھی |
1 | کس کے قدموں کی آہٹ ہے ، بھلا یہ کون آیا ہے ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
2 | نئی لیلیٰ نیا مجنوں ...(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
3 | چار ہوئی آنکھیں تو چوٹ بڑی کھائی ، لوٹ لیا کس نے ، دہائی ہے دہائی ...(فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
1 | میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو ...(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
2 | دیکھا جو حسن یار ،طبیعت مچل گئی ، تھا آنکھوں کا قصور ، چھری دل پہ چل گئی ...(فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
1 | ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے ... (فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
2 | جانے مجھے کیا ہو گیا ہے ، کیسا نشہ چھا نے لگا ہے ... (فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
3 | چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات ... (فلم ... روڈ ٹو سوات ... 1970) |
4 | پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
5 | دل سنبھل ، اب چل نکل ، تو اس جہاں سے ، تیری سونی ہو گئی دنیا ، چل تو دور یہاں سے ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
6 | گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
1. | 1975: Pyar Ka Mousam(Urdu) |
1. | 1963: Mr. X(Urdu) |
2. | 1965: Aarzoo(Urdu) |
3. | 1969: Neyi Laila Neya Majnu(Urdu) |
4. | 1970: Shahi Faqeer(Urdu) |
5. | 1970: Road To Swat(Urdu) |
6. | 1975: Pyar Ka Mousam(Urdu) |
1. | Urdu filmMr. Xfrom Friday, 30 August 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali |
2. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri, Naseema Khan, Aliya & Co. |
3. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Title song) |
4. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Naseema Khan |
5. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Aliya, Khalifa Nazir & Co. |
6. | Urdu filmRoad To Swatfrom Tuesday, 1 December 1970Singer(s): Mala, Tani, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Naseema Khan, Mahpara, Lehri, Kemal & Co. |
7. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
8. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Mumtaz |
9. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
10. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mehnaz, Naheed Akhtar & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Mumtaz, Saiqa & Co. |
11. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Tani, Tasawur Khanum, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Meena Chodhary, ?, Mumtaz |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.