Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


شیریں

شیریں
نے صرف 9 برسوں میں
33 فلموں میں کام کیا تھا
اداکارہ شیریں ، اپنی پہلی فلم تیس مار خان (1963)
اداکارہ شیریں ، اپنی پہلی فلم تیس مار خان (1963) میں

اداکارہ شیریں نے اپنے چند سالہ فلمی دور میں خاصا عروج دیکھا تھا۔۔!

1963ء کی پنجابی فلم تیس مار خان میں فلمساز شباب کیرانوی نے ایک ایسی حسینہ کو متعارف کروایا تھا کہ جس نے فلم بینوں کی نیندیں حرام کر دی تھیں۔

یہ ایک اعلیٰ پائے کی معاشرتی ، اصلاحی ، نغماتی اور تفریحی فلم تھی جس کی ہیروئن کو فلم بینوں نے پہلی بار دیکھا تھا اور پھر بار بار دیکھنے کی آرزو کی تھی۔ دلکش ، تیکھے نقوش اور نشیلی آنکھوں والی یہ دراز قد حسینہ جب "نمبوآں دا جوڑا۔۔" اور "میری جھانجھر چھن چھن چھنکے۔۔" گاتے ہوئے باغوں میں ہرنیوں کی طرح اٹھکلیاں کرتی ، چھلانگیں لگاتی اور ناچتی کودتی نظر آئی تو یہ رقص اور تفریح کا ایک نیا انداز تھا جسے شائقین فلم نے بے حد پسند کیا تھا۔

علاؤالدین بطور سولو ہیرو

اس سپر ہٹ فلم میں پہلی بار عوامی اداکار علاؤالدین کو سولو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ اداکار ساون کی بطور ولن پہلی بڑی فلم تھی اور مزاحیہ اداکار آصف جاہ کی کامیڈی فلم کی جان تھی۔

حیدرچوہدری کی بطور ہدایتکار یہ پہلی فلم تھی۔ بابا عالم سیاہ پوش کے بامقصد مکالموں اور مقبول عام گیتوں اور موسیقار منظور اشرف کی سریلی دھنوں نے فلم کو چار چاند لگا دیے تھے۔ ایسے میں اداکارہ شیریں کو ایک آئیڈیل سٹارٹ ملا تھا۔

شیریں اور لیلیٰ

1964ء کا سال شیریں کے لیے مزید چار فلمیں لے کر آیا جن میں واحد اردو فلم واہ بھئی واہ تھی جس کی فرسٹ ہیروئن لیلیٰ تھی۔ یہ اکلوتی فلم تھی جس میں وقت کی یہ دو معروف اداکارائیں ، لیلیٰ اور شیریں ، ایک ساتھ نظر آئی تھیں۔

ان دونوں اداکاراؤں میں ایک قدرمشترک تھی کہ ان کا فلمی کیرئر بڑا مختصر اور حیرت انگیز طور پر صرف نو نو برسوں پر محیط تھا لیکن بے حد مقبولیت حاصل کی تھی۔

لیلیٰ کی پہلی فلم وعدہ (1957) تھی اور اسے فلم چھومنتر (1958) کے گیت "برے نصیب میرے۔۔" اور کرتارسنگھ (1959) کے گیت "ویر میرا گھوڑی چڑھیا۔۔" سے شہرت ملی تھی۔ بہروپیا ، رانی خان (1960) ، سپیرن ، مفت بر (1961) ، چوہدری ، سسرال (1962) ، چوڑیاں ، شرارت ، چاچا خوامخواہ (1963) ، ماما جی (1964) اور آخری فلم چھوٹی سی دنیا (1965) دیگر اہم فلمیں تھیں۔

اس سال شیریں کی دوسری فلمیں ولائیت پاس ، پانی اور بھرجائی تھیں۔ فلم بھرجائی (1964) ہی میں شیریں پر مسعودرانا کا پہلا کورس گیت

  • دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر۔۔

فلمایا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کی چاروں فلموں میں شیریں کے ساتھ اکمل تھے۔

پہلی پلاٹینم جوبلی پنجابی فلم

1965ء کا سال شیریں کے فلمی کیرئر کا سب سے یادگار سال تھا جب ایک کیلنڈر ایئر میں اس کی سات فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں تین فلمیں سپر ہٹ ہوئی تھیں۔

ان میں پہلی فلم پھنے خان تھی جس میں اس کی جوڑی سدھیر کے ساتھ تھی۔ اس فلم کا ٹائٹل رول علاؤالدین نے کیا تھا اور کیا خوب کیا تھا۔ حسن طارق کی بطور ہدایتکار یہ پہلی پنجابی فلم تھی۔

اس سال کی دوسری بڑی فلم جی دار تھی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ لاہور میں پلاٹینم جوبلی کرنے والی یہ پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں شیریں کی جوڑی ایک بار پھر سدھیر کے ساتھ تھی لیکن وہ نیلو کے مقابل سیکنڈ ہیروئن تھی۔

نیلو اس دور کی ایک مقبول ترین سپر سٹار اداکارہ تھی جو بیک وقت اردو اور پنجابی فلموں کی ضرورت ہوتی تھی۔ دلچسپ اتفاق دیکھیے کہ پنجابی فلموں کی وقت کی تمام نامور ہیروئنوں یعنی لیلی ٰ ، شیریں ، حسنہ ، رانی ، نغمہ ، فردوس اور سلونی نے نیلو کے مقابل ثانوی رول کیے تھے۔

شیریں کی فلم ملنگی (1965)

اس سال کی ایک اور بہت بڑی فلم ملنگی تھی جس میں شیریں کی جوڑی اکمل کے ساتھ تھی۔ اس فلم میں فردوس سیکنڈ ہیروئن تھی جو اسی سال کی فلم من موجی میں بھی شیریں کی نائب تھی۔ اس فلم میں وقت کے دو بڑے سپرسٹار فلمی ہیرو ، سدھیر اور اکمل ، نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس سال کی فلم سوکن میں شیریں نے ٹائٹل اور منفی رول کیا تھا اور فلم ہڈحرام میں اس کی جوڑی علاؤالدین کے ساتھ تھی۔

اداکارہ زمرد

اسی سال کی فلم اک سی چور میں شیریں کی جوڑی یوسف خان کے ساتھ تھی اور ان پر مالا اور مسعودرانا کا یہ دلکش دوگانا فلمایا گیا تھا

  • تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے۔۔

اسی فلم میں اداکارہ زمرد پر معاون اداکارہ کے طور پر علاؤالدین کے ساتھ مالا اور مسعودرانا کا یہ گیت بھی فلمایا گیا تھا

  • کملا نی کملا ، میرا ماہی کملا ای اوئے۔۔

زمرد کی پہلی فلم چھومنتر (1958) تھی اور اس نے ڈیڑھ سو کے قریب فلموں میں کام کیا تھا لیکن زیادہ تر معاون اداکارہ کے طور پر یا مجرا گرل کے طور پر۔ اس کی فرسٹ ہیروئن کے طور پر صرف تین ناکام فلمیں تھیں ، ہمیں بھی جینے دو (1963) ، کٹاری (1968) اور جواب دو (1974)۔ زمرد نے اداکار شاہد سے شادی کی تھی اور اس کی ایک بچی کی ماں بھی تھی۔

شیریں کی اردو فلمیں

1966ء میں شیریں کی کچھ کم نہیں ، سب سے زیادہ گیارہ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ سال کی سب سے کامیاب فلم بانکی نار تھی جس میں شیریں کے روایتی ہیرو اکمل ہی تھے جن کے ساتھ گونگا ، سورما ، پروہنا ، میم صاحب اور تابعدار دیگر فلمیں تھیں۔

اس سال کی دوسری فلموں میں اسدبخاری کے ساتھ گوانڈی ، سدھیر کے ساتھ ماجھے دی جٹی ، علاؤالدین کے ساتھ جنج اور عنایت حسین بھٹی کے ساتھ منہ زور تھیں۔

اسی سال شیریں کی دوسری اور آخری اردو فلم جانباز بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں اس کی جوڑی پہلی اور آخری بار محمدعلی کے ساتھ تھی۔ اس فلم کا ٹائٹل رول شیریں نے کیا تھا اور باباچشتی کی دھن میں مسعودرانا اور ساتھیوں کی یہ قوالی بڑی مقبول ہوئی تھی

  • نورخدا ملے کہ حبیب خدا ﷺ ملے۔۔

شیریں جب یکدم غائب ہو گئی

1967ء میں حیرت انگیز طور پر شیریں کی فلموں کی ریلیز شدہ فلموں کی تعداد صرف دو رہ گئی تھی۔ لگتا تھا کہ اسی سال وہ فلمی دنیا چھوڑ چکی تھی۔

اس سال اس کی دونوں فلموں میں سے ایک اکمل کے ساتھ لال بجھکڑ اور دوسری یوسف خان کے ساتھ نیلی بار تھی۔ اس فلم میں مسعودرانا نے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں کے ساتھ ایک پنجابی دوگانا گایا تھا

  • میرے دل دا وجے اک تارا۔۔

اسی سال جون میں اکمل کا انتقال ہو گیا تھا۔

شیریں کی اکلوتی رنگین فلم

1968ء میں شیریں کی چار فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں سدھیر کے ساتھ ہرفن مولا ، یوسف خان کے ساتھ دلیر خان اور علاؤالدین کے ساتھ چالباز ریلیز ہوئی تھی۔

فلم پنج دریا میں شیریں ، فردوس کے مقابل سیکنڈ ہیروئن تھی اور یہ اس کی اور اکمل کی واحد جبکہ پہلی رنگین پنجابی فلم تھی۔

1969ء میں شیریں کی اکمل کے ساتھ دیر سے ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں غیرت مند اور شیر جوان ریلیز ہوئی تھیں جبکہ دو فلموں جوڑ جواناں دا اور خزانچی (1971) میں شیریں کے معاون اداکارہ کے طور پر ریکارڈ ملتا ہے۔

اس طرح کل نو برسوں کے فلمی کیرئر میں شیریں نے کل 33 فلموں میں کام کیا تھا جن میں صرف دو اردو فلمیں تھیں۔ 17 فلموں میں اکمل اور 7 فلموں میں علاؤالدین کے ساتھ کام کیا تھا۔

مسعودرانا اور شیریں کے 8 فلمی گیت

(0 اردو گیت ... 8 پنجابی گیت )
1

دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو..

فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعودرانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل ، ساون ، شیریں مع ساتھی
2

تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے..

فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: شیریں ، یوسف خان
3

گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں..

فلم ... پروہنا ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سیف چغتائی ... شاعر: یوسف موج ... اداکار: شیریں ، ضیاء
4

میرے دل دا وجے اک تارا، سدا وسدا رہوے تیرا دوارا..

فلم ... نیلی بار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: کالے خان ، شبیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: یوسف خان ، شیریں
5

سن لے سائیں میریا ، ہوئے سن لے..

فلم ... چالباز ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: شیریں ، علاؤالدین
6

وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی..

فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: شیریں ، اکمل
7

بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا..

فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ظہیر کاشمیری ... اداکار: شیریں ،؟ ، اکمل
8

تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے..

فلم ... شیر جوان ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نذیر بیگم ... موسیقی: سیف چغتائی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اکمل ، شیریں

مسعودرانا اور شیریں کے 0 اردو گیت


مسعودرانا اور شیریں کے 8 پنجابی گیت

1

دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ...

(فلم ... بھرجائی ... 1964)
2

تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے ...

(فلم ... اک سی چور ... 1965)
3

گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں ...

(فلم ... پروہنا ... 1966)
4

میرے دل دا وجے اک تارا، سدا وسدا رہوے تیرا دوارا ...

(فلم ... نیلی بار ... 1967)
5

سن لے سائیں میریا ، ہوئے سن لے ...

(فلم ... چالباز ... 1968)
6

وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی ...

(فلم ... غیرت مند ... 1969)
7

بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا ...

(فلم ... غیرت مند ... 1969)
8

تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے ...

(فلم ... شیر جوان ... 1969)

مسعودرانا اور شیریں کے 0سولو گیت


مسعودرانا اور شیریں کے 6دوگانے

1

تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے ...

(فلم ... اک سی چور ... 1965)
2

گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں ...

(فلم ... پروہنا ... 1966)
3

میرے دل دا وجے اک تارا، سدا وسدا رہوے تیرا دوارا ...

(فلم ... نیلی بار ... 1967)
4

سن لے سائیں میریا ، ہوئے سن لے ...

(فلم ... چالباز ... 1968)
5

وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی ...

(فلم ... غیرت مند ... 1969)
6

تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے ...

(فلم ... شیر جوان ... 1969)

مسعودرانا اور شیریں کے 2کورس گیت

1دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
2بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا ... (فلم ... غیرت مند ... 1969)


Masood Rana & Shirin: Latest Online film

Banki Naar

(Punjabi - Black & White - Friday, 16 September 1966)


Masood Rana & Shirin: Film posters
BharjaiSoukanIk Si ChorMalangiMann MoujiGovandhiGoongaProhnaBanki NaarJanbazLal BujhakkarNeeli BarHar Fun MaulaGhairatmandSher Javan
Masood Rana & Shirin:

5 joint Online films

(0 Urdu and 5 Punjabi films)

1.1965: Ik Si Chor
(Punjabi)
2.1965: Malangi
(Punjabi)
3.1965: Mann Mouji
(Punjabi)
4.1966: Banki Naar
(Punjabi)
5.1966: Tabedar
(Punjabi)
Masood Rana & Shirin:

Total 20 joint films

(1 Urdu and 19 Punjabi films)

1.1964: Bharjai
(Punjabi)
2.1965: Soukan
(Punjabi)
3.1965: Ik Si Chor
(Punjabi)
4.1965: Malangi
(Punjabi)
5.1965: Mann Mouji
(Punjabi)
6.1966: Govandhi
(Punjabi)
7.1966: Goonga
(Punjabi)
8.1966: Prohna
(Punjabi)
9.1966: Banki Naar
(Punjabi)
10.1966: Janbaz
(Urdu)
11.1966: Tabedar
(Punjabi)
12.1967: Lal Bujhakkar
(Punjabi)
13.1967: Neeli Bar
(Punjabi)
14.1968: Har Fun Maula
(Punjabi)
15.1968: Daler Khan
(Punjabi)
16.1968: Chalbaz
(Punjabi)
17.1969: Ghairatmand
(Punjabi)
18.1969: Sher Javan
(Punjabi)
19.1971: Jor Javana Da
(Punjabi)
20.Unreleased: Munshi Sabrang
(Punjabi)


Masood Rana & Shirin: 7 songs

(0 Urdu and 7 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Bharjai
from Friday, 29 May 1964
Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Akmal, Sawan, Shirin & Co.
2.
Punjabi film
Ik Si Chor
from Friday, 8 October 1965
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Shirin, Yousuf Khan
3.
Punjabi film
Prohna
from Friday, 26 August 1966
Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saif Chughtai, Poet: Yousuf Mouj, Actor(s): Shirin, Zia
4.
Punjabi film
Neeli Bar
from Friday, 1 December 1967
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Kalay Khan, Shabbir, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan, Shirin
5.
Punjabi film
Ghairatmand
from Friday, 14 March 1969
Singer(s): Naseem Begum, Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Zaheer Kashmiri, Actor(s): Shirin, ?, Akmal
6.
Punjabi film
Ghairatmand
from Friday, 14 March 1969
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Shirin, Akmal
7.
Punjabi film
Sher Javan
from Friday, 30 May 1969
Singer(s): Masood Rana, Nazir Begum, Music: Saif Chughtai, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Akmal, Shirin


Nikah
Nikah
(1985)
Mehtab
Mehtab
(1962)
Anhoni
Anhoni
(1973)
Sachai
Sachai
(1949)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.