Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


شمیم آرا

شمیم آراء
ایک کامیاب اداکارہ اور ہدایتکارہ بھی تھی
شمیم آرا
شمیم آراء کی بطور ہدایتکارہ
فلم منڈا بگڑا جائے (1995)
نے کراچی اور لاہور میں ڈائمنڈ جوبلیاں کی تھیں
شمیم آرا ، اردو فلموں کی صف اول کی اداکارہ اور ایک کامیاب ہدایتکارہ بھی تھی۔۔!

ایک دبلی پتلی ، نازک اندام حسینہ ، پچاس کے عشرہ کے وسط میں بھارت سے کراچی اپنے عزیز و اقارب سے ملنے آئی اور ہمیشہ کے لیے یہیں کی ہو کر رہ گئی تھی۔

شمیم آراء کا فلمی سفر

ہدایتکار نجم نقوی نے اسے فلم کنواری بیوہ (1956) میں پہلی بار ہیروئن لیا تھا۔ فلم انارکلی (1957) میں شمیم آرا کو میڈم نورجہاں کے ساتھ ایک ثانوی کردار میں دیکھا گیا تھا جبکہ فلم راز (1959) میں وہ مسرت نذیر کے ساتھ سائیڈ ہیروئن تھی۔ فلم رات کے راہی (1960) میں شمیم آرا کو لہری کے مقابل سیکنڈ ہیروئن کے رول میں پیش کیا گیا تھا۔

تقریباً ڈیڑھ درجن فلموں میں مختلف کرداروں کے بعد شمیم آرا کو فلم سہیلی (1960) سے بریک تھرو ملا تھا جس میں اس پر پہلا سپر ہٹ گیت فلمایا گیا تھا

  • کہیں دو دل جو مل جاتے ، بگڑتا کیا زمانے کا۔۔

فلم قیدی (1962) میں فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ نظم

  • مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ۔۔

بھی شمیم آرا پر فلمائی گئی تھی۔

فلم فرنگی (1964) میں یہ گیت

  • بن کے میرا پروانہ ، آئے گا اکبر خانا ، کہہ دوں کی دلبر جاناں ، پہ خیر راغلے۔۔

بھی شمیم آرا پر فلمایا گیا تھا۔

اس گیت میں "خوش آمدید" کا پشتو ترجمہ "پہ خیر راغلے" زبان زدعام ہوا تھا۔ کاش ، ہمارے ہاں ایک زبان کو مسلط کرنے کی بجائے سبھی علاقائی زبانوں کے روزمرہ بول چال کے ایسے جملوں کو عام کیا جاتا تو شاید اتنی تنگ نظری نہ ہوتی۔ نہ بنگلہ دیش بنتا اور نہ ہی ملک میں علاقائی ، نسلی ، لسانی اور گروہی تعصبات اتنے شدید ہوتے بلکہ ملکی یکجہتی میں اضافہ ہی ہوتا اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا بہتر موقع ملتا۔

شمیم آراء اور مسعودرانا کا ساتھ

شمیم آرا کی مسعودرانا کے ساتھ پہلی فلم فیشن (1965) تھی جس میں اس کے لیے دو تھیم سانگ گائے گئے تھے لیکن ان کی سب سے یادگار فلم نائیلہ (1965) تھی جس کے سبھی سپر ہٹ گیتوں میں سے سب سے زیادہ مقبول گیت

  • دور ویرانے میں ایک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے۔۔

تھا جو شمیم آرا اور سنتوش پر فلمایا گیا تھا اور کیا خوب فلمایا گیا تھا۔ ایک خوابناک ماحول ، خوبصورت اداکاری اور دلکش آوازیں ، ایک مکمل فلمی نشہ تھا۔

پاکستانی فلموں میں بہت کم دوگانے اس میعار کے گائے گئے ہیں۔ حمایت علی شاعر کے بول اور ماسٹر عنایت حسین کی شاہکار دھن پر مسعودرانا کے ساتھ مالا کی آواز ایک جادوئی اثر رکھتی تھی۔

لڑکپن میں کوپن ہیگن کے ساگا سینما کی سلور سکرین پر دیکھی گئی تمام فلموں میں سے یہ سب سے یادگار فلم تھی جو کبھی نہیں بھلا سکا۔ معروف ناول نگار رضیہ بٹ کے ناول "نائیلہ" کو انھی دنوں پڑھا تھا۔ یقیناً ہدایتکار شریف نیر نے اس ناول کی جو تمثیل فلم نائیلہ کی صورت میں بنائی تھی ، وہ اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی اور نہ ہی ناول کے کردار سلورسکرین کے کرداروں سے بہتر ہو سکتے تھے۔

فلم میرے محبوب (1966) میں بھی شمیم آرا اور درپن پر ایک دوگانا فلمایا گیا تھا

  • کلی مسکرائی جو گھونگھٹ اٹھا کے ، خد کی قسم تم بہت یاد آئے۔۔

خلیل احمد کی موسیقی میں اس گیت میں پہلی بار مسعودرانا کے ساتھ میڈم نورجہاں کا ساتھ تھا۔ اسی فلم میں مسعودرانا کے دو رومانٹک گیت

  • سامنے رشک قمر ہو تو غزل کیوں نہ کہوں۔
  • تم سا حسین ، کوئی نہیں ، کائنات میں۔۔

بھی شمیم آرا کے لیے ہی گائے گئے تھے۔

1973ء کی فلم خواب اور زندگی میں شمیم آرا کے ساتھ وحیدمراد تھے اور ان پر مسعودرانا اور رونالیلیٰ کے اس گیت کو دوبار فلمایا گیا تھا

  • کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے۔۔

اےحمید کی دھن پر اس فلم میں مسعودرانا کا ایک انتہائی دلکش گیت

  • اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے۔۔

ایکسپریشن کا ایک لاجواب شاہکار تھا جو نہ صرف شمیم آرا کے لیے گایا گیا تھا بلکہ اس گیت میں شمیم آرا کا نام بھی لیا گیا تھا۔

شمیم آراء کی ایک شاہکار فلم

شمیم آرا کے فنی کیرئر کی ایک بہت بڑی فلم لاکھوں میں ایک (1967) بھی تھی جو ہندو مسلم محبت کے احساس موضوع پر بنائی گئی تھی۔ یہ ہر لحاظ سے ایک اعلیٰ پائے کی فلم تھی جس کا ہر شعبہ قابل تعریف تھا خصوصاً موسیقی ٹاپ کلاس تھی۔ موسیقار نثار بزمی نے خاص طور پر میڈم نورجہاں سے سدابہار گیت گوائے تھے جن میں

  • چلو اچھا ہوا ، تم بھول گئے۔۔

ٹی وی پر دیکھا ہوا پہلا پہلا گیت ہے جو میرے ذہن پر نقش ہے اور اس میں شمیم آرا پہلی اداکارہ تھی جس کی معصوم شکل کبھی نہیں بھلا سکا۔

شمیم آراء بطور فلمساز

شمیم آرا کی ایک اور یادگار فلم صاعقہ (1968) بھی تھی جس کی خاص بات یہ تھی کہ بطور فلمساز ایک درجن فلموں میں سے یہ شمیم آرا کی پہلی فلم تھی۔ پلے بوائے (1978) اور مس ہانگ کانگ (1979) دیگر اہم ترین فلمیں تھیں۔

شمیم آراء بطور ہدایتکار

شمیم آرا نے بطور ہدایتکارہ بھی دو درجن سے زائد فلمیں بنائی تھیں جن میں مندرجہ بالا دو فلموں کے علاوہ منڈا بگڑا جائے (1995) جیسی سپر ہٹ فلم بھی شامل ہے جو لاہور میں ڈائمنڈجوبلی کرنے والی پہلی اردو فلم ثابت ہوئی تھی۔ بطور ہدایتکارہ آخری فلم منا بھائی (2004) تھی۔

شمیم آرا نے بطور اداکارہ صرف دو پنجابی فلموں جائیداد (1959) اور تیس مار خان (1989) میں کام کیا تھا۔ اس آخری فلم میں مسعودرانا کا ایک تھیم سانگ تھا

  • نچدی عوت دی چادر نوں ، کردے لیراں لیراں ، ہوووو۔۔

 

مسعودرانا اور شمیم آرا کے 9 فلمی گیت

(9 اردو گیت ... 0 پنجابی گیت )
1

دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر..

فلم ... فیشن ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ، حبیب ، شمیم آرا)
2

دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر (2)..

فلم ... فیشن ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ ، شمیم آرا)
3

دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے..

فلم ... نائیلہ ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: شمیم آرا ، سنتوش
4

کلی مسکرائی جو گھونگھٹ اٹھا کے ، خدا کی قسم ،تم بہت یاد آئے..

فلم ... میرے محبوب ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: درپن ، شمیم آرا
5

عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم ، کبھی خوشی ، وہاں ہیں اب تباہیاں ، جہاں تھیں رونقیں کبھی..

فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، سدھیر ، شمیم آرا مع ساتھی)
6

سولہ سال کی میں البیلی ، میں ہوں لاکھوں میں اکیلی..

فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: شمیم آرا ، منور ظریف ، رنگیلا مع ساتھی
7

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد
8

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2)..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد
9

پیار کبھی نہیں مر سکتا..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد

مسعودرانا اور شمیم آرا کے 9 اردو گیت

1

دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر ...

(فلم ... فیشن ... 1965)
2

دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر (2) ...

(فلم ... فیشن ... 1965)
3

دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے ...

(فلم ... نائیلہ ... 1965)
4

کلی مسکرائی جو گھونگھٹ اٹھا کے ، خدا کی قسم ،تم بہت یاد آئے ...

(فلم ... میرے محبوب ... 1966)
5

عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم ، کبھی خوشی ، وہاں ہیں اب تباہیاں ، جہاں تھیں رونقیں کبھی ...

(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967)
6

سولہ سال کی میں البیلی ، میں ہوں لاکھوں میں اکیلی ...

(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967)
7

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
8

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
9

پیار کبھی نہیں مر سکتا ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)

مسعودرانا اور شمیم آرا کے 0 پنجابی گیت


مسعودرانا اور شمیم آرا کے 3سولو گیت

1

دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر ...

(فلم ... فیشن ... 1965)
2

دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر (2) ...

(فلم ... فیشن ... 1965)
3

عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم ، کبھی خوشی ، وہاں ہیں اب تباہیاں ، جہاں تھیں رونقیں کبھی ...

(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967)

مسعودرانا اور شمیم آرا کے 5دوگانے

1

دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے ...

(فلم ... نائیلہ ... 1965)
2

کلی مسکرائی جو گھونگھٹ اٹھا کے ، خدا کی قسم ،تم بہت یاد آئے ...

(فلم ... میرے محبوب ... 1966)
3

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
4

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
5

پیار کبھی نہیں مر سکتا ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)

مسعودرانا اور شمیم آرا کے 1کورس گیت

1سولہ سال کی میں البیلی ، میں ہوں لاکھوں میں اکیلی ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967)


Masood Rana & Shamim Ara: Latest Online film

Khab Aur Zindagi

(Urdu - Color - Friday, 8 June 1973)


Masood Rana & Shamim Ara: Film posters
InqilabFaishonNaelaAag Ka DaryaDorahaShola Aur ShabnamDil Mera Dharkan TeriMera Ghar Meri JannatAansoo Ban Geye MotiWehshiKhab Aur ZindagiZebun NisaDiya Jalay Sari Raat
Masood Rana & Shamim Ara:

2 joint Online films

(2 Urdu and 0 Punjabi films)

1.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
2.1973: Khab Aur Zindagi
(Urdu)
Masood Rana & Shamim Ara:

Total 17 joint films

(16 Urdu and 1 Punjabi films)

1.1962: Inqilab
(Urdu)
2.1965: Faishon
(Urdu)
3.1965: Naela
(Urdu)
4.1966: Aag Ka Darya
(Urdu)
5.1966: Meray Mehboob
(Urdu)
6.1967: Doraha
(Urdu)
7.1967: Shola Aur Shabnam
(Urdu)
8.1968: Doosri Maa
(Urdu)
9.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
10.1968: Mera Ghar Meri Jannat
(Urdu)
11.1970: Aansoo Ban Geye Moti
(Urdu)
12.1971: Wehshi
(Urdu)
13.1973: Khab Aur Zindagi
(Urdu)
14.1976: Zebun Nisa
(Urdu)
15.1989: 30 Mar Khan
(Punjabi)
16.Unreleased: Yeh Zindagi To Nahin
(Urdu)
17.Unreleased: Diya Jalay Sari Raat
(Urdu)


Masood Rana & Shamim Ara: 9 songs

(9 Urdu and 0 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Faishon
from Monday, 12 April 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): (Playback - Habib, Shamim Ara)
2.
Urdu film
Faishon
from Monday, 12 April 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): (Playback - Shamim Ara)
3.
Urdu film
Naela
from Friday, 29 October 1965
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Shamim Ara, Santosh
4.
Urdu film
Meray Mehboob
from Friday, 9 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Khalil Ahmad, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Darpan, Shamim Ara
5.
Urdu film
Shola Aur Shabnam
from Friday, 15 September 1967
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Zamurrad, Aliya, Rangeela, Munawar Zarif, Shamim Ara, Ijaz Akhtar & Co.
6.
Urdu film
Shola Aur Shabnam
from Friday, 15 September 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): (Playback, Sudhir, Shamim Ara & Co.)
7.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad
8.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad
9.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad


Rim Jhim
Rim Jhim
(1971)
Tina
Tina
(1983)

Tansen
Tansen
(1943)
Roti
Roti
(1942)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.