Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


نسیمہ شاہین

قومی ترانہ گانے والی گلوکارہ

نسیمہ شاہین

نسیمہ شاہین ، ریڈیو پاکستان کراچی کی ایک معروف گلوکارہ تھیں جو ان گیارہ گلوکاروں میں شامل ہیں کہ جنھیں پاکستان کا قومی ترانہ "پاک سر زمین شادباد۔۔" گانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان آوازوں میں نسیمہ شاہین کے علاوہ احمدرشدی ، شمیم بانو ، کوکب جہاں ، رشیدہ بیگم ، نجم آراء ، زوار حسین ، اختر عباس ، انور ظہیر اور اختر وصی علی شامل ہیں۔

یہ ترانہ معروف شاعر حفیظ جالندھری صاحب نے لکھا تھا جس پر یہ تنقید بھی کی جاتی ہے کہ اس قومی ترانہ میں اردو کا خالص لفظ صرف "کا" ہے ورنہ باقی سب فارس والوں کے لیے لکھا گیا تھا۔

یہ ترانہ 723 ترانوں میں سے منتخب کیا گیا تھا اور اسے پہلے سے تیار شدہ دھن پر لکھا گیا تھا جو موسیقار احمد علی غلام علی چھاگلہ نے بنائی تھی۔ اس ترانے میں 21 آلات موسیقی 38 مختلف سروں میں استعمال کیے تھے اور اس کا دورانیہ 80 سیکنڈ تھا۔ قومی ترانے کی اس دھن کو 21 اگست 1949ء کو حکومتی منظوری حاصل ہوئی تھی اور پہلی بار یکم مارچ 1950ء کو سرکاری طور پر اس دھن کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ مکمل قومی ترانہ 13 اگست 1954ء کو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا تھا۔

نسیمہ شاہین کی مسعودرانا کی طرح پہلی فلم انقلاب (1962) تھی اور پہلا گیت تھا "آج ہم بے سہارا ہو گئے۔۔"

بیس کے قریب بیشتر کراچی ساختہ فلموں میں تین درجن کے قریب فلمی گیت گائے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ سب سے ہٹ گیت فلم ارمان (1966) میں تھا "اونٹ پہ بیٹھا میرا منا ، اونٹ کے پیچھے بچے۔۔"

نسیمہ شاہین کے مسعودرانا کے ساتھ پانچ دوگانوں کا ریکارڈ ملتا ہے جن میں سے پہلا گیت فلم دل نے تجھے مان لیا (1963) میں ایک کورس گیت تھا:

اس کورس گیت کی دھن مصلح الدین نے بنائی تھی اور اسے حمایت علی شاعر نے لکھا تھا۔

1963ء کی اردو فلم مسٹر ایکس واحد فلم تھی جس میں نسیمہ شاہین نے چھ گیت گائے تھے لیکن کوئی ایک بھی ہٹ نہیں ہوا تھا۔ ان میں ایک کورس گیت تھا:

جس کی دھن لال محمد اقبال صاحبان نے بنائی تھی جبکہ اس میں نسیمہ شاہین ، مسعودرانا اور ساتھیوں کے ساتھ وسیم فاروقی نامی گلوکار بھی تھے جو ان بہت سے گلوکاروں میں سے ایک تھے جن کے کریڈٹ پر چند ایک ہی گیت تھے اور پھر وہ گمنام ہو گئے تھے۔

نسیمہ شاہین نے مشرقی پاکستان کی اردو فلم مالن (1964) میں بھی بیشتر گیت گائے تھے۔ اس فلم کے موسیقار نذیر شیلے تھے لیکن شاعر کا علم نہیں ہو سکا۔ ان میں سے دو گیت مسعودرانا کے ساتھ تھے اور کیا غضب کے رومانٹک گیت تھے۔ فلمی گیتوں پر تحقیق کے دوران جب یہ دو سریلے گیت سننے کو ملے تھے تو دل میں مسعودرانا کی عظمت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا کیونکہ یہ گیت ان کی عام ڈگر سے ہٹ کر تھے۔ دھیمی سروں میں گائے ہوئے ان گیتوں کے بول تھے:

ان دونوں گلوکاروں کا آخری سنگم فلم ہنی مون (1970) میں ہوا تھا جس میں جاوید سرور کی دھن پر تنویر نقوی کا یہ گیت خاصا مشہور ہوا تھا:

نسیمہ شاہین نے کراچی ریڈیو سے بہت سی غزلیں ، نعتیں اور دیگر گیت بھی گائے تھے۔


مسعودرانا اور نسیمہ شاہین کے 6 فلمی گیت

6 اردو گیت ... 0 پنجابی گیت
1

حسن والوں کا سدا برا انجام ہوتا ہے ، ان کے نخرے..

فلم ... جب سے دیکھا ہے تمہیں ... اردو ... (1963) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعودرانا ، نسیمہ شاہین ، خورشید شیرازی مع ساتھی ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: اقبال رضوی مع ساتھی
2

یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے..

فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... اردو ... (1963) ... گلوکار: بشیر احمد ، مسعود رانا ، نسیمہ شاہین مع ساتھی ... موسیقی: مصلح الدین ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: نرالا مع ساتھی
3

گوری جاؤ نہ دامن جھٹک کر..

فلم ... مسٹر ایکس ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیمہ شاہین ، وسیم فاروقی ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: ایس اے غفار ... اداکار: نرالا، کمال ایرانی مع ساتھی
4

آپ نہ جو پیار کیا ہے، آپ کا شکریہ..

فلم ... مالن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیمہ شاہین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر شیلی ... شاعر: ؟ ... اداکار: نسیمہ خان ، دیپ
5

سیاں رے سیاں ، چھوڑ دے موری بہنیا..

فلم ... مالن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیمہ شاہین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر شیلی ... شاعر: ؟ ... اداکار: نسیمہ خان ، دیپ
6

ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں..

فلم ... ہنی مون ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیمہ شاہین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: کمال ، حسنہ

مسعودرانا اور نسیمہ شاہین کے 6 اردو گیت

1

حسن والوں کا سدا برا انجام ہوتا ہے ، ان کے نخرے ...

(فلم ... جب سے دیکھا ہے تمہیں ... 1963)
2

یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے ...

(فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... 1963)
3

گوری جاؤ نہ دامن جھٹک کر ...

(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963)
4

آپ نہ جو پیار کیا ہے، آپ کا شکریہ ...

(فلم ... مالن ... 1964)
5

سیاں رے سیاں ، چھوڑ دے موری بہنیا ...

(فلم ... مالن ... 1964)
6

ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں ...

(فلم ... ہنی مون ... 1970)

مسعودرانا اور نسیمہ شاہین کے 0 پنجابی گیت


Masood Rana & Naseema Shaheen: Latest Online film

Masood Rana & Naseema Shaheen: Film posters
InqilabJab Say Dekha Hay TumhenDil Nay Tujhay Maan LiyaShararatMaalanHoneymoon
Masood Rana & Naseema Shaheen:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Naseema Shaheen:

Total 10 joint films

(10 Urdu, 0 Punjabi, 0 Pashto, 0 Sindhi films)

1.1962: Inqilab
(Urdu)
2.1963: Jab Say Dekha Hay Tumhen
(Urdu)
3.1963: Dil Nay Tujhay Maan Liya
(Urdu)
4.1963: Shararat
(Urdu)
5.1963: Mr. X
(Urdu)
6.1964: Maalan
(Urdu)
7.1970: Honeymoon
(Urdu)
8.Unreleased: Halat
(Urdu)
9.Unreleased: Shikva Na Kar
(Urdu)
10.Unreleased: Yeh Zindagi To Nahin
(Urdu)


Masood Rana & Naseema Shaheen: 6 songs

(6 Urdu and 0 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Jab Say Dekha Hay Tumhen
from Friday, 29 March 1963
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Naseema Shaheen, Khursheed Sherazi & Co., Music: Sohail Rana, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Iqbal Rizvi & Co.
2.
Urdu film
Dil Nay Tujhay Maan Liya
from Friday, 12 April 1963
Singer(s): Bashir Ahmad, Masood Rana, Naseema Shaheen & Co., Music: Muslehuddin, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Niral & Co.
3.
Urdu film
Mr. X
from Friday, 30 August 1963
Singer(s): Masood Rana, Naseema Shaheen, Waseem Farooqi, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: S.A. Ghaffar, Actor(s): Nirala, Kemal Irani & Co.
4.
Urdu film
Maalan
from Friday, 25 December 1964
Singer(s): Naseema Shaheen, Masood Rana, Music: Nazir Sheeley, Poet: ?, Actor(s): Naseema Khan, Deep
5.
Urdu film
Maalan
from Friday, 25 December 1964
Singer(s): Naseema Shaheen, Masood Rana, Music: Nazir Sheeley, Poet: ?, Actor(s): Naseema Khan, Deep
6.
Urdu film
Honeymoon
from Friday, 6 February 1970
Singer(s): Masood Rana, Naseema Shaheen, Music: Deebo, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Kemal, Husna


Panah
Panah
(1995)
Joker
Joker
(1966)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.