Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


طالش

طالش
طالش
بین الاقوامی معیار کے اداکار تھے

آغا طالش ، پاکستان کے عالمی معیار کے سب سے بہترین اداکار تھے جنھوں نے بہت سی فلموں میں بڑے بڑے یادگار کردار کیے تھے۔ ایسی فلموں میں فلم شہید (1962) ، فرنگی (1964) اور زرقا (1969) کے لازوال کرداروں نے انھیں امر کر دیا تھا۔۔!

طالش کا فلمی کیرئر

طالش نے ساڑھے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا تھا۔ تقسیم سے قبل ان کی پہلی فلم سرائے کے باہر (1947) تھی جو لاہور میں بنی تھی۔ تقسیم کے بعد ان کہ پہلی فلم نتھ (1952) تھی لیکن ابتدائی پچاس کے قریب فلموں میں وہ گمنام رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے ہیرو ، ولن ، معاون اور مزاحیہ اداکار کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

فلم گڈی گڈا (1956) میں وہ سدھیر کے رقیب تھے جو مسرت نذیر کو متاثر کرنے کی بڑی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے دلچسپ رومانٹک کردار میں شاید ہی انھیں کسی فلم دیکھا گیا ہوگا حالانکہ فلم دربار حبیب (1956) اور توحید (1958) میں وہ روایتی ہیرو تھے لیکن دونوں مذہبی فلمیں تھیں جو روایتی رومانٹک کرداروں سے پاک تھیں۔

فلم جبرو (1956) ، سہتی (1957) اور آدمی (1958) میں وہ مکمل کامیڈین اداکار تھے اور بڑے کامیاب رہے تھے۔

طالش کو بریک تھرو ملا

طالش کو بریک تھرو فلم سات لاکھ (1957) سے ملا تھا جب ان پر سلیم رضا کا سدا بہار گیت

  • یارو مجھے معاف رکھو ، میں نشے میں ہوں۔۔

فلمایا گیا تھا لیکن ان کی اصل پہچان فلم شہید (1962) کا وہ منفرد کردار تھا جو پاکستانی فلموں میں اس سے قبل نہیں دیکھا گیا تھا۔

ہدایتکار خلیل قیصر کی اس عالمی میعار کی فلم میں طالش نے ایک انگریز "اجنبی" کا کردار کیا تھا جو تیل کی تلاش میں صحرائے عرب کی خاک چھانتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچتا ہے اور مقامی قبیلے میں نفاق ڈال کر اپنا مقصد حاصل کر لیتا ہے۔

اس یادگار کردار کے بعد انھیں بڑے بھاری کم رول ملنے لگے تھے۔ سپر ہٹ فلم فرنگی (1964) کا ٹائٹل رول بھی طالش نے ہی کیا تھا جبکہ ان کے فلمی کیرئر کا سب سے بڑا کردار ایک یہودی میجر کا کردار تھا جو فلمساز اور ہدایتکار ریاض شاہد کی فلم زرقا (1969) میں تھا۔

یہ میری زندگی کی دیکھی ہوئی پہلی اردو فلم تھی اور اتنی ڈراؤنی ثابت ہوئی تھی کہ اس کا پورا واقعہ سابقہ ویب سائٹ پر درج ہے۔

فلم یہ امن (1971) میں ایک ہندو کا کردار ہو یا مختلف فلموں میں نوابوں وغیرہ کے کردار ، وہ ہر روپ میں ایسے لگتے تھے کہ جیسے یہ کردار انھی کے لیے لکھے گئے تھے۔

طالش پر فلمائے ہوئے گیت

طالش پر بہت کم گیت فلمائے گئے تھے جن میں سے بیشتر گیت مسعودرانا کے گائے ہوئے تھے۔ ان کا پہلا ساتھ ہدایتکار حیدرچوہدری کی پنجابی فلم ڈولی (1965) میں تھا جس میں فلمی صورتحال کے مطابق مسعودرانا کا ایک دوہا طالش کے پس منظر میں فلمایا گیا تھا

  • ہتھی کیتا اے تینوں وداع دھیئے۔۔

ان کا دوسرا ساتھ ہدایتکار ایم سلیم کی پنجابی فلم گوانڈی (1966) میں تھا جس میں ایک سولو گیت طالش پر فلمایا گیا تھا

  • سر دے مل شہادت ملدی ، پاکستان دے شیرو۔۔

یہ ایک ملی ترانہ تھا جو اس فلم کا مرکزی خیال بھی تھا۔ یہ ایک پروپیگنڈہ فلم تھی جو پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر بنائی گئی تھی۔ طالش ، مسلمان اور پاکستانی جبکہ اے شاہ شکار پوری ، ہندو اور بھارتی کے کرداروں میں اس فلم کے مرکزی کردار تھے۔

اس فلم میں ہی ایک دلچسپ کورس گیت تھا جو احمدرشدی ، مسعودرانا اور ساتھیوں کی آوازوں میں گایا گیا تھا اور طالش ، اے شاہ اور ساتھیوں پر فلمایا گیا تھا

  • جوڑ پے گیا دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا۔۔

تقسیم سے قبل کے اس منظر میں کھیل ہی کھیل میں مذہبی جذبات بھڑک جاتے ہیں جو ہندو مسلم فساد کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس واقعہ سے پاکستان کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

طالش پر ہدایتکار امین ملک کی پنجابی فلم پیداگیر (1966) میں بھی مسعودرانا کا ایک یادگار گیت فلمایا گیا تھا

  • ایس جگ دے بازار وچ یارو ، سودا ہر مل دا۔۔

یہ گیت عورتوں کی دلالی کے موضوع پر گایا گیا ایک بڑا بامقصد گیت تھا جو اس فلم کا مرکزی خیال بھی تھا۔ اکمل نے ڈبل رول میں ایک خوفناک دلال کے علاوہ ایک مزاحیہ ہیرو کا رول بھی کیا تھا جبکہ طالش صرف یہی گیت گانے کے لیے آتے ہیں۔

مسعودرانا کا گایا ہوا طالش کے پس منظر میں ایک جذباتی گیت ، ہدایتکار شوکت حسین رضوی کی اردو فلم عاشق (1968) میں بھی تھا

  • اک بار گلے سے لگا لے ماں۔۔

اس گیت میں ایک شخص کی جیل جاتے ہوئے اپنی ماں کو خدا حافظ کہتے ہوئے کیفیت بیان کی گئی تھی۔

ہدایتکار ایس سلیمان کی فلم تیرے بنا کیا جینا (1982) میں شادی کے ایک گیت میں موسیقار کمال احمد نے ایک بڑا خوبصورت ٹچ دیا تھا جب مہناز کے گیت

  • ہریالی بنو ، مہندی لاون دے۔۔

کے دوران دو بڈھے طالش اور مرزا غضنفر بیگ اچانک مہمانوں میں آگر ٹھمکے لگا کر گاتے ہیں اور میلہ لوٹ لیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک گیت ہدایتکار اسلم ڈار کی نیم مزاحیہ فلم بڑے میاں دیوانے (1977) میں احمدرشدی کا یہ گیت تھا

  • لیٹ می ڈانس۔۔

بھی طالش پر فلمایا گیا تھا جس میں ان کا ڈانس قابل دید تھا جو یہ ثابت کرتا تھا کہ وہ کتنے بڑے ہر فن مولا فنکار تھے۔

طالش پر مسعودرانا کا آخری گیت فلم روٹی (1988) میں فلمایا گیا تھا

  • او شیطانا ، روٹی دیا نانا۔۔

یہ گیت ایک باپ ، اپنے بیٹے کی بھوک کے ہاتھوں موت پر پاگل ہو کر گاتا ہے۔

طالش کی آخری فلم میری توبہ (2000) تھی جو ان کے انتقال کے دو سال بعد ریلیز ہوئی تھی۔

مسعودرانا اور طالش کے 7 فلمی گیت

2 اردو گیت ... 5 پنجابی گیت
1

ہتھی کیتا اے تینوں وداع دھیئے ، تیرے فرض دا بھار اتار چلے ، پورے ہو گئے قول زباناں دے..

فلم ... ڈولی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، طالش ، مظہر شاہ)
2

سر دے مل شہادت ملدی ، پاکستان دے شیرو..

فلم ... گوانڈی ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: طالش
3

جوڑ پے گیا ، دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا..

فلم ... گوانڈی ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: زلفی ، طالش ، اے شاہ مع ساتھی
4

ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا..

فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: طالش
5

اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں..

فلم ... عاشق ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: (پس پردہ ، طالش)
6

ہریالی بنو ، مہندی لاون دے ، پیاری پیاری بنو ، مہندی لاون دے..

فلم ... تیرے بناکیا جینا ... اردو ... (1982) ... گلوکار: مہناز ، غلام عباس ، مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟ ، طالش ، مرزا غضنفر بیگ مع ساتھی
7

او شیطانا ، روٹی دیا نانا ، آدم نوں جنت چوں کڈا کے..

فلم ... روٹی ... پنجابی ... (1988) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: طالش

مسعودرانا اور طالش کے 2 اردو گیت

1

اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں ...

(فلم ... عاشق ... 1968)
2

ہریالی بنو ، مہندی لاون دے ، پیاری پیاری بنو ، مہندی لاون دے ...

(فلم ... تیرے بناکیا جینا ... 1982)

مسعودرانا اور طالش کے 5 پنجابی گیت

1

ہتھی کیتا اے تینوں وداع دھیئے ، تیرے فرض دا بھار اتار چلے ، پورے ہو گئے قول زباناں دے ...

(فلم ... ڈولی ... 1965)
2

سر دے مل شہادت ملدی ، پاکستان دے شیرو ...

(فلم ... گوانڈی ... 1966)
3

جوڑ پے گیا ، دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا ...

(فلم ... گوانڈی ... 1966)
4

ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
5

او شیطانا ، روٹی دیا نانا ، آدم نوں جنت چوں کڈا کے ...

(فلم ... روٹی ... 1988)

مسعودرانا اور طالش کے 5سولو گیت

1

ہتھی کیتا اے تینوں وداع دھیئے ، تیرے فرض دا بھار اتار چلے ، پورے ہو گئے قول زباناں دے ...

(فلم ... ڈولی ... 1965)
2

سر دے مل شہادت ملدی ، پاکستان دے شیرو ...

(فلم ... گوانڈی ... 1966)
3

ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
4

اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں ...

(فلم ... عاشق ... 1968)
5

او شیطانا ، روٹی دیا نانا ، آدم نوں جنت چوں کڈا کے ...

(فلم ... روٹی ... 1988)

مسعودرانا اور طالش کے 0دوگانے


مسعودرانا اور طالش کے 2کورس گیت

1جوڑ پے گیا ، دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا ... (فلم ... گوانڈی ... 1966)
2ہریالی بنو ، مہندی لاون دے ، پیاری پیاری بنو ، مہندی لاون دے ... (فلم ... تیرے بناکیا جینا ... 1982)


Masood Rana & Talish: Latest Online film

Kaffara

(Punjabi - Color - Friday, 14 February 1986)


Masood Rana & Talish: Film posters
Mama JiBetiLanda BazarDoliMalangiKaneezGovandhiTasvirJokerMoajzaBharia MelaBanki NaarJanbazNadiraSajdaHatim TaiKafirDorahaShola Aur ShabnamBeRehamShaam SaveraLahu Pukaray GaLala RukhShehanshah-e-JahangirDil Mera Dharkan TeriEk Hi RastaAshiqMera Ghar Meri JannatTaj MahalSher JavanTeray Ishq NachayaNeend Hamari Khab TumharayNizamSarhad Ki Goad MeinJithay Vagdi A RaviTera Gham Rahay SalamatBaharon Ki ManzilDillagiMain Bani DulhanSubah Ka TaraNoukar Wohti DaImandarLaila MajnuHashu KhanHaqeeqatFarz Aur MamtaShirin FarhadGuddiDilrubaBadal Geya InsanSajjan KamlaHukam Da GhulamMehboob Mera MastanaZebun NisaBaghi Tay FarangiJatt Kurian Tun DardaZarooratKil Kil Mera NaaDadaMohabbat Mar Nahin SaktiMera Naam RajaInsan Aur SheitanSher KhanAladdinTeray Bina Kya JeenaIshq Nachavay Gali GaliKhuddarJanbazLove in LondonMukhraRotiZabardastNangi TalvarKhatarnakKhooni SholaySher Jang
Masood Rana & Talish:

32 joint Online films

(16 Urdu and 17 Punjabi films)

1.1965: Malangi
(Punjabi)
2.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
3.1966: Banki Naar
(Punjabi)
4.1967: Sajda
(Urdu)
5.1968: Lala Rukh
(Urdu)
6.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
7.1973: Sarhad Ki Goad Mein
(Urdu)
8.1974: Dillagi
(Urdu)
9.1974: Main Bani Dulhan
(Urdu)
10.1974: Noukar Wohti Da
(Punjabi)
11.1974: Imandar
(Urdu)
12.1974: Laila Majnu
(Urdu)
13.1975: Farz Aur Mamta
(Urdu)
14.1975: Teray Meray Sapnay
(Urdu)
15.1975: Badal Geya Insan
(Urdu)
16.1976: Hukam Da Ghulam
(Punjabi)
17.1976: Mehboob Mera Mastana
(Urdu)
18.1976: Jatt Kurian Tun Darda
(Punjabi)
19.1976: Kil Kil Mera Naa
(Punjabi)
20.1978: Mera Naam Raja
(Urdu)
21.1981: Aladdin
(Urdu)
22.1981: Sultan Tay Veryam
(Punjabi)
23.1983: Vadda Khan
(Punjabi)
24.1984: Chor Chokidar
(Punjabi)
25.1985: Khuddar
(Punjabi)
26.1986: Baghi Sipahi
(Punjabi)
27.1986: Kaffara
(Punjabi)
28.1987: Dunya
(Punjabi)
29.1987: Nijat
(Urdu)
30.1989: Nangi Talvar
(Punjabi)
31.1990: Khatarnak
(Punjabi)
32.1992: Khooni Sholay
(Punjabi/Urdu double version)
Masood Rana & Talish:

Total 107 joint films

(57 Urdu and 44 Punjabi films)

1.1964: Mama Ji
(Punjabi)
2.1964: Beti
(Urdu)
3.1964: Landa Bazar
(Urdu)
4.1965: Doli
(Punjabi)
5.1965: Malangi
(Punjabi)
6.1965: Kaneez
(Urdu)
7.1966: Govandhi
(Punjabi)
8.1966: Tasvir
(Urdu)
9.1966: Joker
(Urdu)
10.1966: Moajza
(Urdu)
11.1966: Rusvai
(Urdu)
12.1966: Sarhad
(Urdu)
13.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
14.1966: Paidagir
(Punjabi)
15.1966: Banki Naar
(Punjabi)
16.1966: Janbaz
(Urdu)
17.1967: Nadira
(Urdu)
18.1967: Sajda
(Urdu)
19.1967: Hatim Tai
(Urdu)
20.1967: Kafir
(Urdu)
21.1967: Doraha
(Urdu)
22.1967: Shola Aur Shabnam
(Urdu)
23.1967: BeReham
(Urdu)
24.1967: Shaam Savera
(Urdu)
25.1967: Lahu Pukaray Ga
(Urdu)
26.1968: Lala Rukh
(Urdu)
27.1968: Shehanshah-e-Jahangir
(Urdu)
28.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
29.1968: Ek Hi Rasta
(Urdu)
30.1968: Ashiq
(Urdu)
31.1968: Mera Ghar Meri Jannat
(Urdu)
32.1968: Taj Mahal
(Urdu)
33.1969: Sher Javan
(Punjabi)
34.1969: Teray Ishq Nachaya
(Punjabi)
35.1971: Neend Hamari Khab Tumharay
(Urdu)
36.1972: Nizam
(Punjabi)
37.1972: Ehsas
(Urdu)
38.1973: Aan
(Punjabi)
39.1973: Sarhad Ki Goad Mein
(Urdu)
40.1973: Jithay Vagdi A Ravi
(Punjabi)
41.1973: Tera Gham Rahay Salamat
(Urdu)
42.1973: Baharon Ki Manzil
(Urdu)
43.1974: Dillagi
(Urdu)
44.1974: Main Bani Dulhan
(Urdu)
45.1974: Subah Ka Tara
(Urdu)
46.1974: Noukar Wohti Da
(Punjabi)
47.1974: Imandar
(Urdu)
48.1974: Laila Majnu
(Urdu)
49.1974: Hashu Khan
(Punjabi)
50.1974: Haqeeqat
(Urdu)
51.1974: Khana day Khan Prohnay
(Punjabi)
52.1974: Deedar
(Urdu)
53.1975: Farz Aur Mamta
(Urdu)
54.1975: Shirin Farhad
(Urdu)
55.1975: Teray Meray Sapnay
(Urdu)
56.1975: Guddi
(Punjabi)
57.1975: Shaheed
(Punjabi)
58.1975: Dilruba
(Urdu)
59.1975: Ganvar
(Urdu)
60.1975: Badal Geya Insan
(Urdu)
61.1975: Sajjan Kamla
(Punjabi)
62.1976: Hukam Da Ghulam
(Punjabi)
63.1976: Mehboob Mera Mastana
(Urdu)
64.1976: Zebun Nisa
(Urdu)
65.1976: Baghi Tay Farangi
(Punjabi)
66.1976: Sazish
(Urdu)
67.1976: Jatt Kurian Tun Darda
(Punjabi)
68.1976: Zaroorat
(Urdu)
69.1976: Kil Kil Mera Naa
(Punjabi)
70.1977: Aavara
(Urdu)
71.1977: Dada
(Punjabi)
72.1977: Suha Jora
(Punjabi)
73.1977: Mohabbat Mar Nahin Sakti
(Urdu)
74.1978: Mera Naam Raja
(Urdu)
75.1978: Insan Aur Sheitan
(Urdu)
76.1981: Sher Khan
(Punjabi)
77.1981: Aladdin
(Urdu)
78.1981: Chhanga Tay Manga
(Punjabi)
79.1981: Sultan Tay Veryam
(Punjabi)
80.1982: Teray Bina Kya Jeena
(Urdu)
81.1983: Vadda Khan
(Punjabi)
82.1984: Chor Chokidar
(Punjabi)
83.1984: Ishq Nachavay Gali Gali
(Punjabi)
84.1985: Khuddar
(Punjabi)
85.1986: Baghi Sipahi
(Punjabi)
86.1986: Kaffara
(Punjabi)
87.1987: Dunya
(Punjabi)
88.1987: Janbaz
(Punjabi)
89.1987: Nijat
(Urdu)
90.1987: Nachay Nagin
(Punjabi)
91.1987: Love in London
(Urdu)
92.1988: Mukhra
(Punjabi)
93.1988: Roti
(Punjabi)
94.1989: Zabardast
(Punjabi)
95.1989: Nangi Talvar
(Punjabi)
96.1990: Khatarnak
(Punjabi)
97.1991: Lashkar
(Punjabi)
98.1992: Khooni Sholay
(Punjabi/Urdu double version)
99.1992: Dehsht Gard
(Punjabi/Urdu double version)
100.1992: Sher Jang
(Punjabi)
101.1993: Aadil
(Punjabi/Urdu double version)
102.1994: Mohabbat Di Agg
(Punjabi/Urdu double version)
103.1994: Laat Sahb
(Punjabi/Urdu double version)
104.1994: Naseeb
(Punjabi/Urdu double version)
105.Unreleased: Shikva Na Kar
(Urdu)
106.Unreleased: Aadhi Raat
(Urdu)
107.Unreleased: Duhai Rabb Di
(Punjabi)


Masood Rana & Talish: 7 songs

(2 Urdu and 5 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Doli
from Wednesday, 3 February 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: ?, Actor(s): (Playback, Talish, Mazhar Shah)
2.
Punjabi film
Govandhi
from Monday, 24 January 1966
Singer(s): Masood Rana , Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Talish
3.
Punjabi film
Govandhi
from Monday, 24 January 1966
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Talish, A. Shah & Co.
4.
Punjabi film
Paidagir
from Friday, 2 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Talish
5.
Urdu film
Ashiq
from Friday, 30 August 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): (Playback - Talish)
6.
Urdu film
Teray Bina Kya Jeena
from Friday, 8 October 1982
Singer(s): Mehnaz, Masood Rana,Ghulam Abbas, Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Talish, Mirza Ghazanfar Baig
7.
Punjabi film
Roti
from Friday, 9 December 1988
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Talish


Taj Mahal
Taj Mahal
(1968)
Shama
Shama
(1974)
Carma
Carma
(2022)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.