حروفِ تہجی کی تاریخ
غ
غین ( Ghain) کا مخرج، حلق کے اوپری حصہ میں تالو سے ٹکراتے ہوئے ادا ہوتا ہے۔
"غ کی تاریخ
"غ"، دنیا کی پہلی حروفِ تہجی، فونیشین زبان کے 22 حروف میں شامل نہیں تھا، یہ بھی عربی زبان کا مخصوص حرف اور تلفظ ہے جو گلے پر زور دے کر بولا جاتا ہے۔
حروفِ تہجی کی ترتیب میں "غ"، اردو/پنجابی (غین) کا 25واں، فارسی (غین) کا 22واں اور عربی (غین) کا 19واں حرف ہے۔ صوتی اعتبار سے اردو کا 35واں حرف ہے۔ ہندی میں "گ" یا ग़ کے نیچے ڈاٹ، نقطہ یا بندی لگا کر لکھا جاتا ہے۔ انگریزی میں بھی نہیں لیکن Gh سے لکھا جاتا ہے۔
"غ کی خصوصیات
- عربی گرامر میں "غ"، ایک مذکر اور قمری حرف ہے، "ال" لکھا جائے گا تو پڑھا بھی جائے گا جیسے کہ "الغفار" یا "الغفور" وغیرہ۔
- علمِ تجوید میں "غ" کے حرف کو تین الف کے برابر کھینچ کر ہمیشہ موٹا پڑھا جاتا ہے۔ یہ "خ" کی طرح "ادنی حلق" یعنی حلق کے اوپر والے حصہ سے ادا ہوتا ہے۔ یہ "حروفِ مستعلیہ" یعنی ہمیشہ موٹا پڑھے جانے والے 7 حروف (خ، ص، ض، ط، ظ، غ، ق) میں سے ایک ہے۔
- علمِ ہجا میں "غ" کو "غین معجمہ" یا "غین منقوطہ" بھی کہتے ہیں جس کا تعلق "حروفِ حلقیہ" یا "حروفِ امتصاصی" (Aspirated) سے ہے۔
- فنِ خطاطی میں "غ"، ایک "اصلی حرف" ہے جو خطِ نستعلیق میں چاروں لائنوں میں لکھا جاتا ہے۔
- حسابِ ابجد کی رو سے "غ"، 28واں حرف (ضظغ) ہے جس کے سب سے زیادہ یعنی 1000 عدد شمار ہوتے ہیں۔
- علم الاعداد کے مطابق "غ"، کو ایک "خاکی حرف" شمار کیا گیا ہے جس کی تاثیر "مٹی"، برج سنبلہ (Virgo) اور سیارہ عطارد (Mercury) ہے۔
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
14-08-1973: صدرفضل الہٰی چوہدری
20-12-1971: جنرل یحییٰ اور ہوس اقتدار
16-10-1951: لیاقت علی خان کا قتل