حروفِ تہجی کی تاریخ
ٹ
ٹے (Tay)، زبان کا اگلا حصہ تالو پر موڑنے سے ادا ہوتی ہے۔
"ٹ" کی تاریخ
"ٹ" کا حرف، عربی اور فارسی کے علاوہ (غالباً) قدیم فونیشین، مصری اور عبرانی زبانوں میں نہیں پایا جاتا۔
"ٹ"، اردو/پنجابی (ٹے) کا 5واں حرف ہے جو صوتی اعتبار سے اردو کا 9واں حرف ہے جو ہندی حروفِ تہجی کے 11ویں مفرد حرف ट (ٹا) کا ہم آواز ہے۔ انگریزی کے 20ویں حرف T کا متبادل ہے۔
سندھی حروفِ تہجی میں قدیم اردو کی طرح "ٹ" پر چھوٹی "ط" کی بجائے تین نقطے اور پشتو میں "ت" کے نیچے ایک گول دائرہ ڈال کر "ٹ" کی آواز بنائی جاتی ہے۔ مونث حرف ہے۔
"ٹ" کی خصوصیات
- علمِ ہجا میں "ٹ" کو "تائے ہندی" یا "تائے ثقیلہ" بھی کہا جاتا ہے یعنی "موٹی تے" جو "پس خمیدہ حرف" (Retroflex) میں شمار ہوتی ہے۔
- فنِ خطاطی میں "ٹ"، ایک "فرشی حرف" ہے جو خطِ نستعلیق میں درمیانی دو لائنوں میں لکھا جاتا ہے۔
ٹھ
ٹھے (Thay)، اردو/پنجابی کا 5واں مرکب اور چوتھا ہائیہ حرف ہے جو زبان کی نوک تالو سے لگانے سے ادا ہونے والا پس خمیدہ (Retroflex) حرف ہے۔ صوتی اعتبار سے اردو کا 10واں حرف ہے۔
"ٹھ" کو اردو/پنجابی میں "ٹ" اور "ھ" ملانے سے بنایا جاتا ہے جو ہندی زبان کے 12ویں مفرد حرف ठ (ٹھا) کا متبادل ہے۔ انگریزی/رومن میں Th کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ عام طور پر انگریز T کو "ٹھ" کی آواز سے بولتے ہیں۔ سندھی زبان میں "ٹ" میں دو عمودی نقطے ڈال کر لکھا جاتا ہے۔
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
08-04-2010: اٹھارھویں آئینی ترمیم: 17ویں ترمیم کی منسوخی
01-06-2018: ناصر الملک
07-07-1972: اردو سندھی تنازعہ