پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 5 جولائی 1977
بھٹو کی اقتصادی کارکردگی
بھٹو دورِ حکومت میں
پاکستان کی جی ڈی پی
0,47 سے 7,06 تک جا پہنچی تھی!
بھٹو دورحکومت میں پاکستان کی GDP بھارت سے بہتر ہوتی تھی۔۔!
ذوالفقار علی بھٹوؒ نے جن نامساعد حالات میں حکومت سنبھالی تھی ، پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ 1971ء کی جنگ کی وجہ سے پاکستان معاشی اور دفاعی طور پر تباہ حال اور سیاسی طور پر یک و تنہا تھا۔ ملک کے وسائل بھی آدھے رہ گئے تھے۔ اس کے باوجود دفاعی اخراجات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی کیا تھا اور ملک کو ایک مضبوط فوجی طاقت بنانے کے علاوہ ایٹمی طاقت بھی بنا دیا تھا۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔
بھٹو کے دور کی جی ڈی پیجب بھٹو کو حکومت ملی تو پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح نمو ، تاریخ کی کم ترین سطح 0,47 فیصد پر تھی۔ بھٹو صاحب نے صرف ایک سال کی محنت و مشقت کے بعد پاکستان کی سالانہ جی ڈی پی 7,06 فیصد تک پہنچا دی تھی۔ ان کے پانچ سالہ دور حکومت میں جی ڈی پی کی اوسط شرح 4,12 فیصد رہی تھی جو اس وقت برصغیر میں سب سے بہترین تھی۔
امریکی مدد کے بغیریہ عظیم کارنامہ اس خوددار اور غیور لیڈر نے امریکی فوجی اور اقتصادی امداد کے بغیر اور ملکی معیشت آدھی رہ جانے کے باوجود انجام دیا تھا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکی امداد ، پاکستان کے لئے حرام کی وہ کمائی رہی ہے کہ جس میں کبھی برکت نہیں رہی اور اسی لعنت نے ہمیں ہمیشہ کاسہ گدائی اٹھانے کا عادی بنایا ہے۔ اب دیکھیں ، کرونا کے بحران کے بعد ہمارا کیا حشر ہوتا ہے۔۔؟
Pakistan GDP under Bhutto-Government 1972-77
Tuesday, 5 July 1977
Some facts about Pakistan's economy from the Bhutto-Era 1972-77..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
01-07-1973: شناختی کارڈ سکیم
30-04-1974: جنگی قیدیوں کی واپسی
01-11-1989: بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد