پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 15 مارچ 1955
کوٹری بیراج

کوٹری بیراج
آب پاشی کے ایک عظیم منصوبے کوٹری بیراج کا افتتاح 1955ء میں ہوا تھا۔۔!
کوٹری بیراج سے نکلنے والی چاروں نہروں سے زیریں سندھ کا 28 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوتا ہے۔ ایک نہر سے جامشورو ، ٹھٹھہ اور کراچی وغیرہ جبکہ دوسری نہر سے حیدرآباد ، بدین ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان وغیرہ کو پانی کی فراہمی ہوتی ہے۔ ماضی میں حیدرآباد سے کراچی جانے کے لیے کوٹری بیراج پر بنا ہوا پل ہی آمدورفت کا واحد ذریعہ ہوتا تھا۔ اب یہ بیراج ، اندرون سندھ کے باسیوں کے لیے ایک بہترین تفریح گاہ بھی ہے۔ انگریز چیف انجینئر Mr.T.A.W. Foy نے بڑی مہارت سے کوٹری بیراج کو ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے 44 دروازے ہیں۔
3000 فٹ (900 میٹر) طویل کوٹری بیراج کو پاکستان کے گورنر جنرل غلام محمد کے نام پر بھی منسوب کیا گیا تھا جنھوں نے 15 مارچ 1955ء کو اس کا افتتاح کیا تھا۔ اس بیراج کا سنگ بنیاد 12 فروری 1950ء کو رکھا گیا تھا۔

Kotri Barrage inaugurated
Tuesday, 15 March 1955
The Governor General of Pakistan Malik Ghulam Mohammad inaugurated the Kotri Barrage on 15 March 1955..
Kotri Barrage inaugurated (video)
Credit: British Pathé
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
28-02-1985: 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات
06-09-1965: صدر ایوب کی 6 ستمبر 1965 کی تاریخی تقریر
08-01-2021: بلیک میلرز۔۔!!!