پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگلوار 28 نومبر 1972
کراچی کا ایٹمی بجلی گھر

21 جنوری 2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چین کے تعاون سے بننے والے 1.100 میگا واٹ کے K-2 یونٹ کا افتتاح کیا۔۔!
کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (Karachi Nuclear Power Plant - KANUPP) میں گیارہ سو میگا واٹ کے دو نیو کلیئر پاور پلانٹس K-2 اور K-3 کی تعمیر کا آغاز اگست 2015ء اور مئی 2016ء میں ہوا تھا۔ K-2 شیڈول کے مطابق اپنے آپریشن کا آغاز کرچکا ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-3 (K-3) کو قومی گرڈ سے جوڑ دیا ہے۔ 1100 میگاواٹ (MWs) پیداواری صلاحیت والے نیوکلیئر پاور پلانٹ (NPP) کو 21 فروری کو اسٹارٹ کر دیا گیا تھا.
کراچی سے سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر پیراڈائز پوائنٹ کے مقام پر کینیڈا کے تعاون سے بننے والے پاکستان کے اس دوسرے ایٹمی بجلی گھر کا سنگ بنیاد دسمبر 1965ء میں رکھا گیا تھا اور اس کا باقاعدہ افتتاح صدر ذوالفقار علی بھٹوؒ نے 28 نومبر 1972ء کو کیا تھا۔ اس پر اس وقت کے 65 کروڑ روپے لاگت آئی تھی اور پیداواری استعداد 137 میگاواٹ تھی۔ دیگر دونوں یونٹس (K-2 اور K-3) کی تکمیل کے بعد پیداواری صلاحیت دگنی ہوجائے گی اور پھر پہلا یونٹ بند کردیا جائے گا۔

Karachi Nuclear Power Plant (KANUPP)
Tuesday, 28 November 1972
Karachi Nuclear Power Plant was inaugurated on November 28, 1972..
Karachi Nuclear Power Plant (KANUPP) (video)
Credit: Khalid Saifullah
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
17-12-1985: جنرل ضیاع کا دورہ بھارت
24-10-1947: آزاد کشمیر حکومت کا قیام
17-06-1954: محمد علی بوگرا کا دورہ ترکی