پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 5 اپریل 1979
بھٹو کا غائبانہ نماز جنازہ
نماز فجر کے بعد بھٹو کی نماز جنازہ کا ایک منظر
پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کبھی کسی شخص کا اتنا بڑا غائبانہ نماز جنازہ پڑھا گیا ہوگا جتنا بھٹو صاحب کا پڑھا گیا تھا۔۔!
بھٹو کی خفیہ تدفین
پاکستانی عوام کے پہلے منتخب لیڈر جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کو 4 اپریل 1979ء کو قتل کے ایک بے بنیاد مقدمے میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ اس عدالتی قتل کے بعد بڑی خاموشی اور رازداری سے سرکاری نگرانی میں لاش کو نوڈیرو (لاڑکانہ) پہنچایا گیا جہاں حکام کی نگرانی میں مقامی مسجد میں نماز فجر کے بعد وہاں موجود چند نمازیوں سے بھٹو کی نماز جنازہ پڑھوائی گئی اور پھر اہل خانہ اور اہل وطن کو بتائے بغیر دفن بھی کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل پھانسی دینے کے بعد نام نہاد اسلامی نظام کے علمبرداروں نے مبینہ طور پر بھٹو صاحب کی "مسلمانی" بھی چیک کی تھی ورنہ شاید یہ احسان بھی نہ کرتے۔
بے بس قوم
پاکستان بھر میں شاید ہی کسی شخص کی موت پر کبھی ایسے المناک مناظر دیکھنے میں آئے تھے کہ لوگ دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔ جہاں ایک عظیم ترین رہنما کی جدائی کا صدمہ تھا وہاں قومی بے بسی پر بین بھی ہورہا تھا۔ وقت کے یزید نے پورا پورا بندوبست کیا ہوا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر کوئی آواز نہ نکلنے پائے۔ تمام سیاسی کارکنوں کو پابند سلاسل کیا ہوا تھا ، میڈیا بے زبان تھا اور ظلم کی ایک سیاہ رات پورے ملک پر مسلط تھی۔ اس کے باوجود ملک بھر میں بھٹو صاحب کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھا گیا تھا۔
بھٹو ، سیاسی مظلوم
بھٹو کی پھانسی کی خبر پورے ملک پر بم بن کر گری تھی۔ کسی کو یقین نہیں آتا تھا کہ بھٹو مر بھی سکتا ہے حالانکہ ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ بھٹو کو جسمانی طور پر ختم کرنے والے ظالموں نے سمجھا تھا کہ اسے اور اس کے نظریے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا گیا ہے لیکن قدرت کا انتقام دیکھیے کہ بھٹو ، آج بھی زندہ ہے اور سیاسی مظلومیت اور جمہوری جدوجہد کا استعارہ بن چکا ہے۔ اس کے بیشتر قاتل ، جہنم واصل ہو کر تاریخ کے گٹر میں گم ہوچکے ہیں اور جو ابھی تک اپنے ضمیر کا بوجھ اٹھائے ہوئے اور زمین کا بوجھ بن کر چلتے پھرتے نظر آتے ہیں ، وہ بھی شرمندہ اور زندہ درگور ہیں اور دائمی لعنت کے حقدار ہیں۔
5 اپریل 1979ء کو سیاسی ڈآئری کا ایک ورق
Bhutto's Janaza
Thursday, 5 April 1979
A page from my diary from April 5, 1979 about Bhutto's janaza..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
18-04-1993: بلخ شیر مزاری
21-03-1979: احمد رضا قصوری کا مطالبہ
07-12-1970: بھٹو کے 1970ء میں انتخابی نتائج