پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 14 مارچ 1979
بھٹو کے نظریات میں تبدیلی

بھٹو، زندان میں پھانسی کی سزا کے منتظر تھے لیکن قومی میڈیا میں ان کے خلاف بھرپور پروپیگنڈہ جاری تھا۔۔!
14 مارچ 1979ء کے روزنامہ جنگ راولپنڈی میں ثریا دانش نامی مضمون نگار کا ذوالفقار علی بھٹوؒ کے بارے میں ایک قابل غور مضمون شائع ہوا جس کے مطابق موت کی سزا کے منتظر بھٹو کے نظریات میں انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور ان کا ایک مقالہ ان کے وکیلوں کی معرفت سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے امریکی حکمرانوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اگر وہ بھٹو کو موت کی اس بھیانک سزا سے نجات دلوا دیں تو وہ باہر آکر امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ مضمون نگار نے یاددہانی کروائی کہ یہ وہی بھٹو تھے جنھوں نے دو سال قبل، اپنی حکومت کے آخری دنوں میں پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے امریکی سامراج کی ایسی تیسی کر دی تھی۔ اس کے علاوہ بھٹو نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ایک با تدبیر اور حوصلہ مند شخص ہوں اور اپنے دورِ حکومت میں "ظلم و ستم کا شکار" ہونے والے سیاسی مخالفین کو بھی دعوت دی ہے کہ تمام سیاستدانوں سے ماضی کی رنجشیں بھلا کر نئے دور کا آغاز کروں گا۔ اس مضمون کے آخری میں مصنفہ نے بھٹو کی سزا کے خلاف عالمی اپیلوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Bhutto: Save Me..!
Wednesday, 14 March 1979
A revolutionary change in Bhutto's views on American interests in Pakistan..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
16-12-2014: سکول بچوں کےخلاف دہشت گردی
26-03-1971: بنگلہ دیش کے قیام کا اعلان
11-12-2020: شیخ رشید احمد