PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Thursday, 19 September 2024, Day: 263, Week: 38

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعتہ المبارک 26 مارچ 1971

بنگلہ دیش کے قیام کا اعلان

شیخ مجیب الرحمان نے 5 دسمبر 1969ء کو مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کا نام دیا تھا
شیخ مجیب الرحمان
نے 5 دسمبر 1969ء کو
مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کا نام دیا تھا

26 مارچ 1971ء کو بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان نے پاکستان سے علیحدگی اور آزاد بنگلہ دیش کے قیام کا اعلان کر دیا تھا۔۔!

مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کا نام کب ملا؟

قبل ازیں ، دو سال قبل ، یعنی 5 دسمبر 1969ء کو وہ ، مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کا نام دے چکے تھے۔ 1968ء میں اگر تلہ سازش کیس میں عملی طور پر سامنے آچکے تھے اور اسی ایجنڈے پر انھوں نے 1970ء کے انتخابات جیتے بھی تھے جو اصل میں بنگلہ دیش کے قیام کا ریفرنڈم تھا۔۔!

پاکستان سے علیحدگی اور ایک آزاد بنگلہ دیش کے قیام کی وجہ یہ تھی کہ 25 مارچ 1971ء کو پاکستان کے فوجی صدر جنرل یحییٰ خان نے 1970ء کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے والی عوامی لیگ پر پابندی لگائی۔ متوقع وزیراعظم ، شیخ مجیب الرحمان کو غدار قرار دیا اور مشرقی پاکستان میں "آپریشن سرچ لائٹ" کا حکم دیا جس میں بنگالیوں کی نسل کشی کی گئی اور طاقت کے بل بوتے پر بنگالیوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ نتیجہ 16 دسمبر 1971ء کو سقوط مشرقی پاکستان اور بنگلہ دیش کا قیام تھا۔

مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کیوں ہوا؟

اس فوجی آپریشن کی وجہ یہ تھی کہ مجیب الرحمان ، آخری وقت تک بضد تھے کہ وہ پاکستان کا آئین صرف اپنے چھ نکات پر ہی بنائیں گے جس میں مشرقی پاکستان اور دیگر صوبوں کو قرارداد لاہور 1940ء کے مطابق مکمل خودمختاری ہوگی۔ یہ بات مقتدر طاقتوں کے لیے کسی طور پر قابل قبول نہیں تھی جو اس سے قبل ون یونٹ بنا کر صوبے ہی ختم کر چکے تھے تاکہ آمرانہ صدارتی نظام چلایا جا سکے کجا انھیں کسی قسم کی آزادی دی جائے۔

جب جنرل یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا تو مغربی پاکستان کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹوؒ ، ڈھاکہ میں مجیب اور یحییٰ کے ساتھ سہ طرفی مذاکرات کر رہے تھے لیکن باقی پاکستانی قوم کی طرح اس خبر کا ان دونوں سیاستی رہنماؤں کو بھی علم نہیں تھا۔ مزے کی بات ہے کہ جب بھٹو ، واپس کراچی پہنچے تو ان سے ڈھاکہ کی صورتحال کے بارے میں استفسار کیا گیا تو ان سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ "خدا کا شکر ہے کہ پاکستان بچ گیا ہے۔۔" بھٹو سے بغض رکھنے والے بددیانت لوگ ، اس بیان کو ان کے سانحہ مشرقی پاکستان میں ملوث ہونے کے ایک ثبوت کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں جس سے ان کی بیمار ذہنی سوچ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایک یادگار ڈاک ٹکٹ




Pakistan civil War in World Media
(Civil War in East Pakistan in 1971)

Pakistan civil War in World Media
(The Age, Australia, 29 March 1971)

Pakistan civil War in World Media
(Evening Times, 29 March 1971)


Mujib proclaimed independence..!

Friday, 26 March 1971

Awami League leader Sheikh Mujibur Rahman declared East Pakistan as an independent state of Bangladesh on March 26, 1971..


Mujib proclaimed independence..! (video)

Credit: 1971cbgr



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.