پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 25 مارچ 1971
آپریشن سرچ لائٹ

جنرل یحییٰ خان
ایک طرف مذاکرات اور
دوسری طرف خفیہ آپریشن
کی تیاری کر رہے تھے
پاکستان کے فوجی حکمران جنرل یحییٰ خان نے 25 مارچ 1971ء کو مشرقی پاکستان میں بنگالی علیحدگی پسندوں کے خلاف "آپریشن سرچ لائٹ" کے نام سے ایک فوجی ایکشن کا حکم دے دیا تھا۔۔!
اس موقع پر متوقع وزیر اعظم اور 1970ء کے انتخابات بھاری اکثریت سے جیتنے والے سیاستدان شیخ مجیب الرحمان کو حکومت دینے کے بجائے غدار قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ، عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی اور بنگالیوں کے خلاف فوجی ایکشن کا حکم دے دیا گیا تھا۔
آپریشن سرچ لائٹ
شیخ مجیب الرحمان نے ردعمل کے طور پر دوسرے دن بنگلہ دیش کی آزادی کا اعلان کر دیا تھا۔ اس ملٹری ایکشن کے دوران مبینہ طور پر سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا تھا اور مغربی ممالک میں جنرل یحییٰ کو وقت کا ہٹلر اور پاک فوج کو نازی فوج سے تشبیہ دی جارہی تھی۔ اس ناکام ایکشن کو "آپریشن سرچ لائٹ" کا نام دیا گیا تھا جس کی تیاری بہت پہلے سے ہورہی تھی اور اس کا انجام 16 دسمبر 1971ء کو ایک شرمناک فوجی شکست کے نتیجے میں سقوط مشرقی پاکستان کی صورت میں سامنے آیا تھا۔


Operation Searchlight
(Nawa-i-Waqt, Rawalpindi, 26.3.1971)
Operation Searchlight
Thursday, 25 March 1971
Operation Searchlight was a planned military operation carried out by the Pakistan Army to curb the Bengali nationalist movement in the erstwhile East Pakistan on 25 March 1971..
Operation Searchlight (video)
Credit: 1971cbgr
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
04-04-1979: ذوالفقار علی بھٹوؒ ، پیدائش سے پھانسی تک
07-06-2013: میاں محمد نواز شریف
17-11-1966: صدر ایوب کا دورہ برطانیہ