پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 22 مئی 2020
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ تباہ

جمعہ 22 مئی 2020ء کو کراچی میں پی آئی اے کے ایک مسافر طیارے کے حادثے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔۔!
رواں سال 2020ء میں پیش آنے والا یہ تیسرا فضائی حادثہ ہے۔ بیورو آف ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ آرکائیوزکے مطابق اب تک پاکستان کی فضائی حدود میں کل 102 فضائی حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں حالیہ حادثہ سے قبل تک 1.029 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سرکاری ایئر لائن کمپنی پی آئی اے یا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ، جو پہلے پاکستان ایئرویز کے نام سے موسوم تھی ، کو پہلا حادثہ 26 نومبر 1948ء کو پیش آیا تھا جب ایک مسافر طیارہ پنجاب کے شہر وہاڑی کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں 21 افراد جان بحق ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حادثہ 28 جولائی 2010ء کو پیش آیا تھا جس میں مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت 152 افراد جان بحق ہوئے تھے۔

PIA plane crash in Karachi
Friday, 22 May 2020
PIA plane flying from Lahore has crashed into a residential area of Karachi, killing many people..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
29-06-1948: پاکستان کب آزاد ہوا؟
21-07-2016: پاک فوج کے کاروبار
31-07-1971: صدر یحییٰ اور مشرقی پاکستان کی صورتحال