پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 6 جنوری 1968
اگر تلہ سازش کیس

اگر تلہ سازش کیس
بنگلہ دیش کے قیام کا ٹریلر تھا
6 جنوری 1968ء کو "اگرتلہ سازش کیس" کا انکشاف ہوا تھا۔۔!
بنگلہ دیش کا ٹریلر
صدرجنرل ایوب خان کے دورحکومت میں پہلی بار سرکاری طور پر بتایا گیا تھا کہ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے کی ایک سازش پکڑی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سازش کے سرغنہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان تھے جنہوں نے بھارتی شہر اگر تلہ کے مقام پر اعلیٰ بھارتی حکام سے ملاقات کی تھی اورسازش کے مطابق ان کی مالی اور مادی امداد کے علاوہ فوجی ٹریننگ کے ساتھ مشرقی پاکستان میں مسلح بغاوت سے ایک آزاد ریاست بنگلہ دیش بنانے کا منصوبہ تھا۔ اس سلسلے میں پندرہ سو سے زائد بنگالیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سول اور ملٹری افراد شامل تھے۔
اسی کیس میں شیخ مجیب الرحمان سمیت تین درجن افراد پر غداری کا مقدمہ چلا تھا لیکن ایوب حکومت کے خلاف چلنے والی عوامی تحریک کے خاتمے کے لئے منعقدہ گول میز کانفرنس کے شرکاء کے مطالبہ پر 22 فروری 1969ء کو یہ مقدمہ واپس لے لیا گیا تھا۔
ایک سازش جو حقیقت بن گئی۔۔!
1971ء میں مشرقی پاکستان کی خانہ جنگی میں یہ سازش ایک حقیقت بن کر سامنے آگئی تھی۔ یاد رہے کہ اس کیس میں ملوث ایک ملزم ، بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر شوکت علی نے 22 فروری 2011ء کو اعتراف کیا تھا کہ یہ کیس ایک سیاسی الزام نہیں بلکہ ایک اٹل حقیقت تھا اور تمام تر الزامات درست تھے۔بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب کے پاکستان سے علیحٰدگی کے لئے بھارت سے روابط 1963ء سے بتائے جاتے تھے۔


Agartala Conspiracy Case
(Newspapers clips on Agartala Conspiracy Case)
Agartala Conspiracy Case
Saturday, 6 January 1968
The Agartala Conspiracy Case was a sedition case against Sheikh Mujibur Rahman who was accused to break Pakistan..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
28-07-1969: ریاست چترال
15-10-1946: مسلم لیگ اور کانگریس کی مخلوط حکومت
05-05-2005: ڈکٹیٹروں کے لئے آئینہ