PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 17 May 2024, Day: 138, Week: 20

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

منگل 7 دسمبر 1971

وزیر اعظم نورالامین

نورالامین
نورالامین

نورالامین ، صرف 13 دن تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔۔!

7 دسمبر 1971ء کو پاک بھارت جنگ کے دوران ایک شدید بحرانی کیفیت میں پاکستان کے صدر اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان نے ایک "قومی حکومت" قائم کی جس کے وزیراعظم کے طور پر مشرقی پاکستان سے 1970ء کے انتخابات میں واحد سیٹ جیتنے والے نورالامین کو وزیراعظم بنایا گیا۔ یہ عہدہ علامتی تھی کیونکہ اصل اختیارات تو جنرل یحییٰ ہی کے پاس تھے۔

قومی حکومت بنانے کا ڈرامہ

نورالامین کو ایک نام نہاد قومی حکومت کا وزیراعظم بنانے کا یہ ڈرامہ محض اس لیے رچایا گیا تھا کہ اس وقت پاکستان ، نہ صرف میدان جنگ میں پٹ رہا تھا بلکہ دنیا بھر میں سیاسی تنہائی کا شکار تھا۔ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قراردادوں کو روس مسلسل ویٹو کررہا تھا اور ساکھ بچانے کا کوئی حل نظر نہیں آرہا تھا۔ فوجی حکومت کے پاس کوئی ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا جو عالمی طور پر پاکستان کی ترجمانی کر سکے۔ ایسے میں صرف ایک ہی شخص تھا جو ذوالفقار علی بھٹوؒ کی صورت میں موجودہ پاکستان کا منتخب لیڈر تھا جسے نائب وزیراعظم کے علاوہ وزیرخارجہ بنا کر سلامتی کونسل میں بھیجا گیا تھا۔

نورالامین کی سیاسی کارکردگی

نورالامین ، 1948ء میں بنگال (مشرقی پاکستان) کے دوسرے وزیراعلیٰ نامزد ہوئے جب پہلے وزیراعلیٰ خواجہ ناظم الدین کو قائداعظمؒ کے انتقال کے بعد پاکستان کا دوسرا گورنرجنرل بنایا گیا تھا۔ ان کی چھ سالہ حکومت کی کارکردگی ایسی تھی کہ جب 1954ء میں مشرقی پاکستان میں پہلے صوبائی انتخابات منعقد ہوئے تو نہ صرف اپنی سیٹ ہارے بلکہ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کا مشرقی پاکستان سے صفایا ہوگیا تھا۔ اس سے قبل 1952ء میں ڈھاکہ میں ہونے والے لسانی فسادات میں ہلاکتوں نے صورتحال انتہائی کشیدہ کردی تھی۔ 1970ء کے انتخابات میں وہ ان دو کامیاب امیدواروں میں سے ایک تھے جن کا تعلق عوامی لیگ سے نہیں تھا۔

نورالامین کا پس منظر

نورالامین ، 15 جولائی 1893ء کو ضلع برہمن باریا ، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم ، میمن سنگھ میں حاصل کی۔ 1919ء میں انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔ پھر تدریس کے شعبے سے منسلک رہے۔ 1924ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور وکالت شروع کردی۔ 1929 میں میمن سنگھ لوکل بورڈ کے ممبر کے طور پر سیاسی کیرئر کا آغاز کیا اور کمشنر کے عہدے تک پہنچے۔ 1945ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور انھیں ، ضلع میمن سنگھ میں مسلم لیگ کا صدر مقرر کیا گیا۔ 1946ء کے صوبائی انتخابات میں بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کے سپیکر جنرل کے طور پر منتخب ہوئے۔

نورالامین ، ایک محب وطن پاکستانی

نورالامین کو ایک بنگالی ہونے کے باوجود سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کو ترجیح دینے کی وجہ سے بڑی عزت و تکریم کے ساتھ یاد رکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ جب بھٹو صاحب کو حکومت ملی تو انھوں نے نورالامین کی حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں نائب صدر کا عہدہ تفویض کیا جو اب تک پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد داقعہ ہے۔ اس عہدے پر وہ 14 اگست 1973ء تک فائز رہے تھے۔ 2 اکتوبر 1974 کو جب 81 سال کی عمر میں انتقال ہوا تو مزار قائد میں تدفین ہوئی تھی۔





Nurul Amin as Prime Minister
(Daily The Pakistan Observer, 7 December 1971)

Nurul Amin as Prime Minister
(Daily Dawn Karachi, 8 December 1971)


Nurul Amin as Prime Minister

Tuesday, 7 December 1971

A brief interview of Prime Minister of Pakistan Mr. Nurul Amin who was in office for only 13 days..


Nurul Amin as Prime Minister (video)

Credit: AP Archive



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.