PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Sunday, 08 February 2026, Day: 39, Week: 06

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعتہ المبارک یکم جون 1979

میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا

میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا

یکم جون 1979ء کی ذاتی ڈائری کے مطابق "قومی ڈائجسٹ" میں شائع ہونے والی لیفٹینٹ کرنل صدیق سالک کی مشہور کتاب "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" کو قسط وار پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا جس نے پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب، روزِ روشن کی طرح سے عیاں کر دیا اور پاکستان ٹوٹنے کے اصل اسباب سے آگاہی ہوئی تھی۔

یہ وہ دور تھا جب بھٹو صاحب کے انتقال کے بعد اخبارات، ریڈیو اور ٹی وی ویران ہو گئے تھے لیکن مطالعہ اور حقائق کی تلاش کا شوق یا جنون ختم نہیں ہوا تھا۔

ڈائجسٹ سائز اردو رسالے پڑھنے کا شوق، ڈنمارک میں پیدا ہوا جب والدصاحب (مرحوم و مغفور)، "اردو ڈائجسٹ"، باقاعدگی سے پڑھتے تھے۔ انھوں نے اس رسالے کے علاوہ "حکایت" کا قاری بھی بنا دیا جبکہ "سیارہ ڈائجسٹ" کو خود ہی دریافت کر لیا تھا۔

دسمبر 1976ء میں پاکستان واپسی پر بھی یہ شوق جاری رہا۔ گو اس دور میں دوستوں کی محفل میں کراچی سے شائع ہونے والے فکشن رسالے، "سب رنگ ڈائجسٹ"، "سسپنس ڈائجسٹ"، "جاسوسی ڈائجسٹ"، "دوشیزہ ڈائجسٹ" اور "ابن صفی میگزین" وغیرہ بھی زیرمطالعہ رہے لیکن لاہور کے مندرجہ بالا ماہناموں کا مستقل خریدار اور قاری رہا جن سے بہت سا تاریخی مواد ملتا رہتا تھا۔ "قومی ڈائجسٹ"، ان میں ایک اور اضافہ تھا۔

یکن جون 1979ء کی ذاتی ڈائری کا ایک ورق





Witness to Surrender

Friday, 1 June 1979

A famous book by Lieutenant-Colonel Siddique Salik on Indo-Pak War 1971..




پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔



پاکستان کی سیاسی تاریخ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس


پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔



PAK Magazine
is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor,
I am not responsible for the content of any external site.

Old site mazhar.dk

پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں
لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔



PAK Magazine
Pakistan Film Magazine
Pakistan Media
Namaz timetable for Copenhagen, Denmark
Back to the top of the page