پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 29 اپریل 2020
پاکستان کے فوجی پینشنرز
پاکستان کا محکمہ ڈاک جہاں اور بہت سے کام کرتا ہے وہاں پاکستان کے دفاعی اداروں کے 16 لاکھ سے زائد ریٹائرڈ افراد کو ماہانہ پنشن پہنچانے کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔۔!
2020/21 کے مالی سال میں حکومت پاکستان نے 4 کھرب 70 ارب روپے پنشن کی مد میں مختص کئے ہیں جن میں سے ایک کھرب گیارہ ارب روپے سویلین اور 3 کھرب 59 ارب روپے فوجی پینشنز کو ملیں گے۔
پنشن کی رقوم کی ترسیل کے تمام تر عمل کو کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ہے جس سے رقم صرف دو منٹ میں مطلوبہ افراد کے بینک اکاؤنٹس میں چلی جاتی ہے۔ اس عمل سے اب کسی قسم کی بے ضابطگیوں کا امکان بھی باقی نہیں رہا اور اس کے ساتھ ہی پیپر ورک سے بھی جان چھوٹ گئی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر دفاعی اداروں کے پنشن یافتہ افراد کی تفصیل یہاں نقل کی گئی ہے۔
پاکستان میں فوجی پینشنرز
مدت | کل افراد | آرمی | نیوی | ایئر فورس | فرنٹیئر کانسٹبلری |
---|---|---|---|---|---|
2018-19 | 1,656,037 | 1,473,396 | 29,692 | 64,538 | 88,411 |
2017-18 | 1,626,026 | 1,446,228 | 29,643 | 64,357 | 85,798 |
2016-17 | 1,581,884 | 1,403,828 | 64,319 | 29,605 | 83,640 |
2015-16 | 1,559,134 | 1,382,849 | 29,567 | 64,225 | 82,493 |
2014-15 | 1,319,248 | 1,168,215 | 25,238 | 56,920 | 68,875 |
2013-14 | 1,413,032 | 1,226,465 | 26,932 | 62,565 | 97,070 |
2012-13 | 1,355,457 | 1,184,364 | 40,016 | 55,317 | 75,760 |
Military Pensioners in Pakistan
Wednesday, 29 April 2020
There are more than 1,6 million military pensioners in Pakistan. The process of pension payment has been made possible only in 2 minutes approximately and the chances of double payment and paperwork has been eliminated since all business reports have been computerized.
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
18-02-2008: 2008 کے عام انتخابات
22-09-1977: جسٹس انوار الحق
02-05-1949: پاکستان آرڈیننس فیکٹریز