PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Sunday, 12 May 2024, Day: 133, Week: 19

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

ہفتہ 7 ستمبر 1974

قادیانی، غیر مسلم قرار پائے

قادیانی غیر مسلم قرار پائے
قادیانی، غیر مسلم قرار پائے

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974ء کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا تھا۔۔!

ایک تاریخ ساز فیصلہ

کسی ریاست یا کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی فرد کے عقائد کا فیصلہ کرے۔ عقیدہ ، خدا اور بندے کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے جس میں کوئی دوسرا شخص شریک نہیں ہو سکتا لیکن جب مسئلہ امن عامہ اور افراد کی جان و مال کا بن جائے تو حاکم وقت کو کوئی فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کا فیصلہ بھٹو صاحب کا ذاتی فیصلہ نہیں تھا بلکہ پاکستان کی نمائندہ قومی اسمبلی نے دو ماہ تک فریقین کو سننے کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا تھا۔

اس سے قبل جب 1953ء میں پہلی بار یہ تنازعہ کھڑا ہوا تھا تو مبینہ طور پر ان مذہبی فسادات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امن و امان کے لئے لاہور میں سوا دو ماہ کے لئے مارشل لاء بھی لگایا گیا تھا اور پھر طاقت کے بل بوتے پر اس مسئلہ کو دبا دیا گیا تھا۔

جب فریقین ناکام ہوئے

قادیانی مسئلہ دوبارہ تب ابھرا جب 22 مئی 1974ء کو ربوہ ریلوے سٹیشن پر طلباء کے دو گروپوں میں ایک تصادم کی خبر نے ملک گیر احتجاج اور ہنگاموں کی شکل اختیار کر لی تھی۔ مذہبی حلقوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔ بھٹو صاحب نے کوئی یکطرفہ یا آمرانہ فیصلہ مسلط کرنے کی بجائے جمہوری روایات کی ایک شاندار مثال قائم کرتے ہوئے فریقین کو قومی اسمبلی میں بحث و مباحثہ کے لئے مدعو کرلیا تھا۔ ان میں قادیانیوں کے مذہبی رہنماؤں کے علاوہ دیگر بریلوی ، دیوبندی ، اہل حدیث اور شیعہ علماء بھی موجود تھے۔

دو ماہ کی گرما گرم بحث و تمحیص کے بعد بھی فریقین ، ختم نبوت ﷺ کے مسئلہ پر ایک دوسرے کو متاثر کرنے میں ناکام رہے تھے۔ فیصلہ کن موڑ اس وقت آیا جب قادیانی لیڈر مرزا ناصر احمد ، بھٹو صاحب کے اٹارنی جنرل جناب یحییٰ بختیار کے ایک سوال کے جواب میں عام مسلمانوں کو کافر کہہ بیٹھے تو ممبران اسمبلی کے لئے انہیں متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دینا آسان ہو گیا تھا۔

قادیانی کیوں غیرمسلم ہیں؟

ویسے یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں کہ قادیانی ، غیرمسلم کیوں ہیں؟ سیدھی سی بات ہے کہ اگر مسلمان حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسٰیؑ کو ماننے کے باوجود یہودی ہیں نہ عیسائی بلکہ ایک نئی امت مسلمان ہیں کیونکہ ان کی نسبت حضرت محمد ﷺ سے ہے تو بھلا قادیانی ، جن کی نسبت کسی اور سے ہے ، صرف مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں۔۔؟

یہی حقیقت ان پرتشدد مذہبی جنونیوں کو بھی جاننا ضروری ہے کہ جس طرح مسلمان ، مرزا غلام احمد قادیانی کو برحق نہیں مانتے ، اسی طرح سے یہودی اور عیسائی بھی رسول اسلام ﷺ کو برحق نہیں مانتے ، اس لیے ان بنیادوں پر اگر قادیانیوں پر ظلم و ستم ہوگا تو ویسا ہی سلوک مسلمان اقلیتوں سے بھی ہوسکتا ہے۔

قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم کارنامے پر وزیراعظم جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کو سچا عاشق رسول ﷺ قرار دیا گیا تھا اور اس واقعہ کو ان کی نجات کا ذریعہ بھی بیان کیا گیا تھا۔





Qadianis declared Non-Muslim
(Daily Mashriq Karachi, 8 September 1974)

Qadianis declared Non-Muslim
(Daily Mashriq Lahore, 8 September 1974)

Qadianis declared Non-Muslim
(Daily Musawat Karachi, 8 September 1974)


Qadianis declared Non-Muslim

Saturday, 7 September 1974

The Pakistan National Assembly on September 7, 1974 passed unanimously the second Constitution Amendment Bill to declare the Qadianis as Non-Muslim..


Qadianis declared Non-Muslim (video)

Credit: mustafainews



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.