پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 28 فروری 1969
ڈھاکہ ریلوے سٹیشن

ڈھاکہ ریلوے سٹیشن
پاکستان کا جدید ترین ریلوے سٹیشن تھا
ڈھاکہ ریلوے سٹیشن ، پاکستان کا جدید ترین ریلوے سٹیشن تھا۔۔!
28 فروری 1969ء کو ڈھاکہ کے نئے کمال پور ریلوے سٹیشن کا افتتاح ہوا جو قیامِ پاکستان کے بعد بننے والا سب سے جدید اور دیدہ زیب ریلوے سٹیشن تھا۔
ملک بھر میں نقل و حمل کا یہ مرکز ، ایک کشادہ ، روشن ، رنگین ، ائرکنڈیشنڈ ، سیڑھیوں اور لفٹ جیسی جدید سہولتوں سے آراستہ تھا۔ یہ عمارت ، ڈھاکہ کی شاندار اور یادگار عمارتوں میں شمار ہوتی تھی جو اسلامی اور بنگالی روایات کی امین تھی۔
ڈھاکہ ریلوے سٹیشن کی تعمیر 1961ء میں شروع ہوئی۔ اس دور کے 8 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس ریلوے سٹیشن کی عمارت ماہرِ تعمیرات رابرٹ بوگی (Robert Boughey) نے ڈیزائن کی تھی۔ انھوں نے ڈھاکہ کی پارلیمنٹ بلڈنگ اور صدر کی رہائش گاہ بھی ڈیزائن کی تھی۔

Dhaka Railway Station
Friday, 28 February 1969
Dhaka Railway Station was inaugurated on February 28, 1969. It was the most modern rail station in Pakistan..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
09-05-2016: بائیسویں آئینی ترمیم: الیکشن کمیشن
31-03-2010: سید قاسم محمود
13-04-1984: سیا چین گلیئشیر