پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 14 اگست 1947
پاکستان کا قیام
جمعرات 14 اگست 1947ء کی رات ، 27 رمضان المبارک 1366 ہجری اور لیلتہ القدر کی مبارک اور پُرسعادت رات تھی۔۔!
مسلمانوں نے 27ویں روزہ کے لئے نماز تراویح ادا کیں۔ ملک بھر کی مساجد میں ختم قرآن ہوا اور رات کے ٹھیک بارہ بجے یعنی جمعتہ الوداع 15 اگست 1947ء کو ریڈیو پر یہ صدا گونجی:
- یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے۔۔!
پاکستان ، ایک پرامن جمہوری جدوجہد
اس طرح سات سالہ شاندار پُرامن جمہوری جدوجہد اور وؤٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشہ پر دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست …… پاکستان …… وجود میں آئی تھی۔۔!
قبل ازیں ، 14 اگست 1947ء کی صبح نو بجےکراچی میں پاکستان کی پہلی دستور سازاسمبلی کے اجلاس میں آخری وائسرائے ہند ، لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے تاجدار برطانیہ شاہ جارج ششم کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں اہل پاکستان کو آزادی کی مبارک دی گئی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد دستور اسمبلی کا اجلاس اگلے دن یعنی 15 اگست تک ملتوی ہو گیا تھا جو سرکاری طور پر پاکستان کی آزادی کا پہلا دن تھا جس میں پاکستان کی پہلی حکومت نے حلف اٹھانا تھا۔
ریڈیو پاکستان کا آغاز
14 اگست 1947ء کی رات گیارہ بجے آل انڈیا ریڈیو لاہور کا آخری علامیہ نشر ہوا۔ رات بارہ بجے سے کچھ دیر پہلے ریڈیو پاکستان کی شناختی دھن بجائی گئی۔ اس کے بعد انگریزی میں یہ اعلان ہوا کہ آدھی رات کے وقت پاکستان کی آزاد اور خود مختار مملکت معرض وجود میں آ جائے گی۔ رات کے ٹھیک 12 بجے یعنی 15 اگست 1947ء کو پہلے انگریزی اور پھر اردو میں یہ الفاظ گونجے:
-
"This is Pakistan Broadcasting Service" اور "یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے"
آزادی کے وقت ، پاکستان کے حصہ میں تین ریڈیو سٹیشن آئے تھے جن میں لاہور کے علاوہ پشاور اور ڈھاکہ بھی تھے۔ دیگر دونوں سٹیشنوں پر بھی ایسے ہی اعلانات ہوئے۔


The Birth of Pakistan
(Daily Dawn 15 August 1947)

The Birth of Pakistan
(Daily Dawn 15 August 1947)
The Birth of Pakistan..!
Thursday, 14 August 1947
Pakistan was born on August 15, 1947. It was Jumaa-tul-Widaaa, 27th Ramadan 1366 hijri..
The Birth of Pakistan..! (video)
Credit: British Pathé
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
18-07-2021: کالعدم تنظیمیں
14-08-2023: آئینی ترامیم
16-05-1946: کیبنٹ مشن پلان