پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 6 اگست 1990
غلام مصطفیٰ جتوئی
غلام مصطفیٰ جتوئی
پہلے نگران وزیرِاعظم تھے
غلام مصطفیٰ جتوئی ، پاکستان کے پہلے نگران وزیراعظم تھے جو اس عہدہ پر 6 اگست سے 6 نومبر 1990ء تک فائز رہے۔۔!
"نگران حکومت"، مقتدر حلقوں کی "مثبت نتائج" کے حصول کے لیے ایک نئی "شرارت" تھی جس میں انتخابات کے نتائج کو کنٹرول کرنا آسان ہو گیا تھا۔
1970ء، 1977ء اور 1988ء کے انتخابات کے "منفی نتائج" سے سبق سیکھ کر یہ چال چلی گئی تھی۔ عوامی رائے پر بڑی دیدہ دلیری سے ڈاکا ڈالنے کی یہ مثال، دنیا کے شاید ہی کسی دوسرے جمہوری ملک میں ملے گی۔
جانبداری اور بددیانتی
1985ء میں آئین میں کی گئی 8ویں ترمیم کے تحت صدر غلام اسحاق خان نے اپنی صوابدید پر منتخب وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کیا تو اگلے انتخابات سے قبل ایک نگران حکومت قائم کی جس کے عارضی وزیراعظم کے لیے غلام مصطفیٰ جتوئی کا انتخاب ہوا تھا۔ جانبداری اور بددیانتی کا یہ عالم تھا کہ جتوئی صاحب ، نو سیاسی جماعتوں کے اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ تھے جس نے 1988ء کے انتخابات میں بے نظیر بھٹو کا مقابلہ کیا تھا۔ 1990ء کے انتخابات میں نگران ہو کر بھی الیکشن لڑا اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار تھے۔
جتوئی ، وزیراعظم نہ بن سکے!
جتوئی صاحب ، 1990ء کے انتخابات میں وزیراعظم بننے کی خواہش رکھتے تھے لیکن سرکاری خرچ پر اس بھٹو مخالف سیاسی اتحاد کو بنانے والوں کے لیے اس وقت "لاڈلے" نواز شریف تھے جنھیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے اٹھا کر پاکستان کا وزیراعظم بنا دیا گیا تھا اور جتوئی صاحب ہاتھ ملتے رہ گئے تھے۔
جتوئی ، بھٹو کے ساتھی
جتوئی صاحب کبھی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ 1970ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور 1971ء میں بھٹو کابینہ میں شامل تھے۔ 1973ء میں سندھ کے وزیر اعلیٰ بنائے گئے۔ 1977ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ مارشل لاء کے نفاذ کے بعد تحریک بحالی جمہوریت (MRD) میں حصہ لیا اور دو بار 1983ء اور 1985ء میں گرفتار ہوئے۔ 1986ء میں بے نظیر بھٹو سے اختلافات کی وجہ سے الگ راہ اپنائی اور نیشنل پیپلز پارٹی بنائی۔ 1988ء کے انتخابات میں آئی ایس آئی کے بنائے ہوئے سیاسی اتحاد اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل ہو گئے تھے۔
غلام مصطفیٰ جتوئی کا پس منظر
غلام مصطفیٰ جتوئی ، 14 اگست 1931ء کو نیو جتوئی ، ضلع نوشہرو فیروز ، سندھ میں پیدا ہوئے۔ کراچی گرامر اسکول سے تعلیم حاصل کی اور سینئر کیمبرج پاس کیا۔ 1952 میں بار ایٹ لاء کے لیے انگلینڈ گئے لیکن اپنے والد کی شدید بیماری کی وجہ سے ایک سال کے اندر وطن واپس آنا پڑا۔ غلام مصطفیٰ جتوئی 20 نومبر 2009ء کو لندن میں طویل علالت کے بعد 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
Ghulam Mustafa Jatoi
Monday, 6 August 1990
Ghulam Mustafa Jatoi was a caretaker Prime Minister in 1990..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
29-12-1930: نظریہ پاکستان
25-11-1974: حمودالرحمان کمیشن رپورٹس ، بھٹو کا کردار
04-02-2004: ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تذلیل