پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 16 نومبر 2007
محمد میاں سومرو
محمد میاں سومرو ، واحد شخصیت ہیں جو نگران وزیراعظم ، قائم مقام صدر ، چیئرمین سینٹ اور گورنر سندھ بھی رہے۔۔!
90 دنوں سے زائد کے نگران وزیراعظم
16 نومبر 2007ء سے 25 مارچ 2008ء تک نگران وزیراعظم رہے جو 4 ماہ 8 دن بنتے ہیں۔ اس کی وجہ 27 دسمبر 2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل تھا جس کی وجہ سے نوے دن کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تھی۔ ان کی نگرانی میں کروائے گئے 2008ء کے انتخابات کے نتیجہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی اور یوسف رضا گیلانی ، وزیر اعظم بنے تھے۔
محمد میاں سومرو کے دیگر اہم عہدے
آمر پرویز مشرف کو جب صدارت کے عہدے سے بھیگی بلی کی طرح بھاگنا پڑا تو آصف علی زرداری کے صدر بننے سے قبل 18 اگست سے 9 ستمبر 2008ء تک قائم مقام صدر بھی رہے۔ اس سے قبل گورنر سندھ اور چیئرمین سینٹ کی عہدوں پر فائز رہے۔ نجکاری کی وزارت پر بھی فائز رہے۔
محمد میاں سومرو کون تھے؟
محمدمیاں سومرو ، ایک بااثر سندھی جاگیردار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور بنیادی طور پر ایک بینکار ہیں جنھوں نے ملکی اور بین الاقوامی بینکوں میں اپنی خدمات کا لوہا منوایا تھا۔ 19 اگست 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ باپ دادا بھی سیاست میں تھے۔
Muhammad Mian Soomro
Friday, 16 November 2007
Muhammad Mian Soomro was the caretaker Prime Minister and the acting president of Pakistan..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
11-02-2022: جمہوری انڈیکس 2021
16-08-1946: یوم راست اقدام
24-03-1981: جسٹس محمد حلیم