پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 6 فروری 1979
سپریم کورٹ نے بھٹو کی اپیل مسترد کر دی
بھٹو کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رہا
پاکستان سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے ملنے والی سزائے موت کے خلاف ذوالفقار علی بھٹوؒ کی اپیل کو مسترد کر دیا۔۔!
6 فروری 1979ء کو سنائے جانے اس متنازعہ اکثریتی فیصلے کا اعلان سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس شیخ انوارالحق نے کیا تھا۔ چار ججوں نے بھٹو کو مجرم جبکہ تین نے بے گناہ قرار دیا تھا۔
بھٹو کو مجرم قرار دینے والے چار ججز
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جن چار ججوں نے بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے مقدمہ قتل میں مجرم قرار دیا، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
- چیف جسٹس شیخ انوارالحق
- جسٹس کرم الہٰی چوہان
- جسٹس محمد اکرم
- جسٹس نسیم حسن شاہ
بھٹو کو بے گناہ قرار دینے والے تین ججز
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جن تین ججوں نے بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے مقدمہ قتل سے بری قرار دیا، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
- جسٹس دراب پٹیل
- جسٹس محمد حلیم
- جسٹس صفدر شاہ
Supreme Court uphold Bhutto's death sentence
(Mazhar Iqbal's political diary)
Supreme Court uphold Bhutto's death sentence
(Daily Musawat Karachi, February 7, 1979)
Supreme Court uphold Bhutto's death sentence
Tuesday, 6 February 1979
Supreme Court uphold Bhutto's death sentence by 4/3 on February 6, 1979..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
15-08-1948: پاکستان کی پہلی سالگرہ پر لیاقت علی کا خطاب
27-12-1947: سر محمد ظفر اللہ خان
05-09-1976: پانچویں آئینی ترمیم: عدلیہ اور انتظامیہ