پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 22 مارچ 1861
پاکستان پولیس
پاکستان پولیس کی صد سالہ یاد میں ڈاک ٹکٹ
پاکستان پولیس کا قیام 1861ء میں عمل میں آیا تھا۔۔!
پاکستان میں پولیس کا محکمہ وفاقی، صوبائی اور علاقائی سطح پر مختلف حصوں میں تقسیم ہے جو امن و امان، ریاستی اجارہ داری، عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور سرکاری محصولات کی وصولی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مغل دور میں شہروں میں کوتوال (پولیس سٹیشن) میں داروغہ (پولیس انسپکٹر) اور دیہاتوں میں چوکیدارانہ نظام ہوتا تھا لیکن پاکستان میں موجودہ پولیس نظام، انگریز راج کی یاد ہے۔
پولیس ایکٹ 1861ء
انگریزوں نے ہندوستان پر مکمل قبضہ کرنے کے بعد 17 اگست 1860ء کو ایک پولیس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 22 مارچ 1861ء کو ایک پولیس ایکٹ تشکیل دیا جس کی روشنی میں ملک گیر محکمہ پولیس قائم کیا۔ آج بھی پولیس کا محکمہ اسی ایکٹ پر قائم ہے اور اس کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ 2002ء میں پولیس ایکٹ میں تبدیلی کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوئی۔
پاکستان پولیس کی تاریخ
پولیس کے رینکس
- IGP یا انسپکٹر جنرل آف پولیس (گریڈ 22)
- Addl.IG ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (گریڈ 21)
- DIG یا ڈپٹی انسپکٹر پولیس (گریڈ 20)
- SSP/AIG یا سینئر سپرنٹنڈٹ آف پولیس یا اسسٹنٹ انسپکٹرجنرل (گریڈ 19)
- SP یا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (گریڈ 18)
- ASP/DSP یا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس/ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (گریڈ 17)
- Inspector یا پولیس انسپکٹر (گریڈ 16)
- ASI یا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (گریڈ 11)
- HC یا ہیڈ کانسٹیبل (گریڈ 9)
- PC یا کانسٹیبل (گریڈ 7)
پاکستان پولیس میں چار لاکھ کے قریب اہلکار ہیں جن میں سے ایک فیصد خواتین ہیں۔
Pakistan Police
Friday, 22 March 1861
Pakistan Police was established on March 22, 1861..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
11-09-1958: پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات
24-08-1967: پاکستان کی پہلی سٹیل مل
07-10-1947: ریاست بہاولپور