پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعه 6 اپریل 1979
بھٹو کی پھانسی کے خلاف مظاہرے
بھٹو کی پھانسی پر ملک گیر مظاہرے۔۔!
پاکستان میں میڈیا پر بڑی سخت پابندیاں تھیں اور وہی خبر سامنے آتی تھی جو ملک پر ناجائز طور پر قابض حکمرانوں کی مرضی سے چھپتی تھی۔ یہ سلسلہ جنرل ضیاع مردود کے گیارہ سالہ تاریک دور میں جاری رہا۔ اہلِ پاکستان کو اپنے ہی ملک کی خبریں بیرونی ذرائع سے ملتی تھیں جن میں سب سے معتبر ذریعہ بی بی سی ہوتا تھا۔ ریڈیو پاکستان کی سرکاری خبروں میں جس چیز کو نمایاں کیا گیا، وہ قدرتی طور پر سرکاری املاک کا نقصان تھا۔ بلاشبہ یہ انتہائی قابلِ مذمت ہے کہ کسی بھی احتجاج میں سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچایا جائے۔ بدقسمتی سے یہ مکروہ فعل ہر دور میں ہوتا رہا ہے اور کرنے والے عام لوگ کم، اور مخصوص لوگ زیادہ رہے ہیں۔ ایک واقعہ ہوگیا، ایک شخص کو مار دیا گیا، وہ کسی بھی احتجاج سے واپس نہیں آسکتا تھا۔ یہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کا یہ قول صادق آتا ہے کہ "جمہوریت، بہترین انتقام ہے۔۔!" جس کا عملی مظاہرہ، جنرل ضیاع مردود کے جہنم واصل ہونے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں ہوگیا تھا۔۔!
Protests for Bhutto
Friday, 6 April 1979
Protests against Bhuttos excution in the country..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
18-03-1978: بھٹو کو سزائے موت
07-07-1972: اردو سندھی تنازعہ
27-10-1958: آرمی چیف جنرل موسیٰ خان