پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 16 اگست 1947
صوبہ مشرقی بنگال
قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ "مشرقی بنگال" تھا جو ون یونٹ کے قیام کے بعد 15 اکتوبر 1955ء کو "مشرقی پاکستان" کہلایا اور 16 دسمبر 1971ء کو ایک آزاد ریاست "بنگلہ دیش" بنا۔۔!
تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان کے چار صوبوں ، پنجاب ، سندھ اور سرحد (کےپی) کے علاوہ ایک "صوبہ مشرقی بنگال" بھی تھا جو ان تینوں صوبوں سے ایک ہزار میل دور مشرق کی سمت واقع ایک الگ تھلگ علاقہ تھا اور جس کی آبادی دیگر سبھی صوبوں کی آبادی سے بھی زیادہ تھی۔
صوبہ مشرقی بنگال کی پہلی حکومت
16 اگست 1947ء کو صوبہ مشرقی بنگال کی 9 رکنی کابینہ نے ڈھاکہ میں حلف اٹھایا۔ پہلے وزیرِاعلیٰ ، خواجہ ناظم الدین کے پاس قانون، داخلہ اور منصوبہ بندی کی وزارتیں بھی تھیں۔ وہ ، 1948ء میں پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور 1951ء میں پاکستان کے دوسرے وزیراعظم بھی رہے۔
صوبہ مشرقی بنگال کی پہلی کابینہ میں دوسری اہم شخصیت نورالامین کی تھی جو اس صوبے کے دوسرے وزیرِاعلیٰ اور متحدہ پاکستان کے 13 دن کے وزیرِاعظم کے علاوہ بھٹو دورِ حکومت میں اکلوتے نائب صدر بھی رہے۔ ان کے پاس تعلقات عامہ اور سول سپلائز کی وزارتیں تھیں۔
دیگر وزراء حمیدالحق چوہدری ، عبدالحمید ، حسن علی ، سید محمد افضل ، حبیب اللہ بہار ،تفضل علی اور مغیض الدین احمد تھے۔
East Bengal
Saturday, 16 August 1947
Pakistan's largest province, East Bengal (East Pakistan) is known for Bangladesh since 1971..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
10-04-1986: بے نظیر بھٹو کا تاریخی استقبال
22-03-1861: پاکستان پولیس
23-06-1949: عوامی لیگ