پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 25 مارچ 1969
یحییٰ خان

عہدہ: صدرمملکت …… پیشہ: فوجی جنرل …… پارٹی: پاک فوج ……
عرصہ اقتدار: 25 مارچ 1969 …… تا ……20دسمبر 1971ء …… (پونے تین سال)
عرصہ حیات: 4 فروری 1917ء …… تا …… 10 اگست 1980ء عمر: 63 سال …… پیدائش: پشاور ……تعلق: خیبر پختونخواہ …… زبان: فارسی
پاکستان کے تیسرے صدر ، جنرل یحییٰ خان ، پاکستان کے پہلے فوجی جنرل تھے جنہوں نے ملک گیر مارشل لاء لگایا تھا۔ آئین اور اسمبلی توڑنے کا کام ان کے پیش رو خود کر گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موصوف نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کی رسمی سی زحمت بھی گوارا نہیں کی تھی۔ ان کا تقریر کرنے کا انداز بھی بڑا تحکمانہ ہوتا تھا جو فوج کے ڈسپلن کے لئے توقابل قبول تھا لیکن سولین کے لئے انتہائی توہین آمیزہوتا تھا۔ ان کا اخلاقی کردار بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان تھا جو پاکستان کی تاریخ کا ایک شرمناک باب ہے۔
جنرل یحییٰ خان ، ہماری تاریخ کے سب سے نااہل ترین لیڈر ثابت ہوئے تھے جن کے عہد میں پاکستان کو عسکری تاریخ کی ایک مختصر لیکن بہت بڑی فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ، بنگلہ دیش بن گیا تھا۔ البتہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے اور شفاف ترین انتخابات کرائے لیکن انتقال اقتدار میں مخلص نہیں تھے۔ وہ اپنی مرضی کی حکومت اور آئین چاہتے تھے۔ حتیٰ کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد بھی وہ اپنے نئے آئین کے تحت سیاہ و سفید کے مالک بن کر رہنا چاہتے تھے لیکن فوج اور قوم میں فوجی حکمرانوں کے خلاف غیض و غضب کی وجہ سے طوعاً کرہاً اقتدار سے الگ ہو گئے تھے۔ طویل نظر بندی کے بعدگمنامی میں انتقال ہوا اور فوجی اعزاز کے ساتھ دفنائے گئے تھے۔

Agha Mohammad Yahya Khan
Tuesday, 25 March 1969
Yahya Khan was second Military Dictator in Pakistan..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
26-06-2001: جسٹس قیوم کا استعفیٰ
15-08-1947: جوگندر ناتھ منڈل
14-10-1955: ریاست مکران