PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Sunday, 12 May 2024, Day: 133, Week: 19

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

اتوار 25 اکتوبر 2020

لاہور میٹرو

Lahore Orange Train
لاہور میٹرو
27 کلومیٹر ٹریک پر 26 سٹیشن ہیں

25 اکتوبر 2020ء کو بین الاقوامی میعار کے لاہور میٹرو منصوبے کا افتتاح ہوا۔۔!

بجلی سے چلنے والی اس جدید ٹرین کے لئے شہر کے شمال مشرقی حصہ ڈیرہ گجراں سے جنوب مغربی حصہ علی ٹاؤن تک 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 45 منٹ کے اس سفر کا کرایہ 40 روپے یکطرفہ ہے۔ اس سفر میں شہر کے گنجان آباد وسطی علاقے ریلوے سٹیشن ، انار کلی بازار ، لکشمی چوک وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انارکلی بازار سمیت دو میٹرو سٹیشن زمین دوز ہیں۔
26 اکتوبر 2020ء سے اورنج لائن ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی۔ مستقبل قریب میں ٹرین کا آپریشن ٹائم 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ ٹرین کے تمام راستوں ، سٹیشنوں اور ٹرین کے اندر جدید کیمرے نصب ہیں۔

ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ

لاہور میٹرو منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014ء میں ہوا تھا۔ ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ پروجیکٹ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن پانچ سال میں ہوا جس کی ایک وجہ تو سیاسی تھی اور دوسری وجہ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا تھا۔ چینی ماہرین نے پاکستانی ڈرائیورز کو ٹرین چلانے کی تربیت دی ہے۔ ٹرین کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپا گیا ہے۔ بجلی سے چلنے والی اس ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی مہیا کریں گے۔

274 روپے کا سفر 40 روپے میں

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اس عظیم منصوبہ پر موجودہ حکمرانوں کی طرف سے کرپشن کے الزامات بھی تھے۔ حتیٰ کہ افتتاح کے بعد بھی ‏وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اورنج لائن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو آج "یوم سوگ" منانا چاہیے کیونکہ یہ ایک ناکام منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اورنج ٹرین چلانے کا خرچہ 274 روپے فی ٹکٹ ہے جبکہ کرایہ صرف 40 روپے فی ٹکٹ ہے جس پر سبسڈی 234 روپے فی ٹکٹ بنتی ہے۔ گویا اس ٹرین کو چلانے کے لیے حکومت پنجاب کو 12 ارب روپے سالانہ کی سبسڈی دینا ہوگی۔

لاہور میٹرو کا سرکاری اشتہار





Lahore Metro

Sunday, 25 October 2020

Lahore Metro was inaugurated on October 25, 2020..


Lahore Metro (video)

Credit: BBC News Urdu



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.