پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 11 جولائی 1961
صدر ایوب کا دورہ امریکہ

صدر ایوب خان کا دورہ امریکہ
پاکستان کے صدر فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان کا 11 جولائی 1961ء کو امریکہ کے سرکاری دورہ پر جو فقید المثال استقبال ہوا تھا ، تاریخ اس کی مثال دینے سے قاصر ہے کہ کسی پاکستانی سربراہ مملکت کو کبھی امریکہ جیسی سپر پاور کی حکومت اور عوام کی طرف سے ایسی شاندار پذیرائی ملی ہو۔۔!
جنرل ایوب خان ، امریکہ کے محسن
یہ سب اس لئے نہیں ہوا تھا کہ جنرل ایوب خان کوئی بہت بڑے عالمی مدبر تھے یا ان جیسی طلسماتی اور کرشماتی شخصیت روئے زمین پر کوئی اور نہ تھی بلکہ یہ سب صرف اس لئے ممکن ہوا تھا کہ جنرل صاحب ، امریکی حکومت اور عوام کے بہت بڑے محسن بن چکے تھے کیونکہ انہوں نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے ملک کی سلامتی تک کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ نہ صرف اس وقت کی دوسری سپرپاور سوویت یونین یا روس کے خلاف مختلف فوجی معاہدوں میں شرکت کی تھی بلکہ اپنی سرزمین پر امریکہ بہادر کو فوجی اڈے بھی دیے تھے۔
جب امریکی فوجی اڈوں کا راز فاش ہوا
ایک سال قبل یعنی یکم مئی 1960ء کو روس یا سوویت یونین نے پشاور کے قریب بڈبیر کے مقام سے امریکی فوجی اڈے سے اڑ کر آنے والے ایک جاسوسی طیارے کو اپنی حدود میں مار گرایا تھا۔ اس دراندازی پر پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے دی تھی ، جس نے امریکہ کے کان کھڑے کر دیے تھے۔ یہ استقبال اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔
نام نہاد جمہوریت پسندی
آزاد دنیا کا علمبردار امریکہ بہادر اور اس کے نام نہاد جمہوریت پسند عوام نے ایک فوجی آمر اور خود ساختہ صدر کا پرجوش استقبال کر کے جہاں اپنے حریف کو ایک سخت پیغام دیا تھا کہ وہ اپنے وفادار کے وفادار ہیں ، وہاں یہ بھی ثابت کر دیا تھا کہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے جمہوریت و انصاف اور بنیادی انسانی حقوق وغیرہ کے بھاشن ، خالی خولی باتوں کے سوا کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور ضرورت پڑنے پر گدھے کو بھی باپ بنایا جاسکتا ہے۔۔!Ayub Khan in USA
Tuesday, 11 July 1961
USA welcomes Pakistan's President General Ayub Khan on July 11, 1961..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
17-06-1966: بھٹو کی ایوب حکومت سے علیحدگی
24-03-1979: بھٹو کی نظر ثانی کی اپیل مسترد
25-11-1974: حمودالرحمان کمیشن رپورٹس ، جرنیلوں کا کردار
پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات
تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات
تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل
پاکستان کی اہم معلومات
چند مفید بیرونی لنکس
پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔









