PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 13 September 2024, Day: 257, Week: 37

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

ہفتہ 24 جولائی 1965

آپریشن جبرالٹر

جنرل اختر حسین ملک
جنرل اختر حسین ملک

"آپریشن جبرالٹر" ، کشمیر آزاد کروانے کے لیے ایک ناکام جنگی منصوبہ تھا۔۔!

آپریشن جبرالٹر منصوبہ کس کا تھا؟

اکتوبر 1962ء میں بھارت کی چین کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے عسکری ماہرین نے موقع جانا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر بزور شمشیر آزاد کروایا جائے۔ اس تجویز کے محرک اس وقت کے وزیرخارجہ ذوالفقار علی بھٹوؒ بتائے جاتے ہیں جنھوں نے اس سے قبل بھارت کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر مذاکرات کے چھ راؤنڈز کیے تھے لیکن بھارت ، پاکستان کی خواہش پر کشمیر سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھا۔

آپریشن جبرالٹر منصوبہ کی پلاننگ

جولائی 1965ء کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والا آپریشن جبرالٹر ، ایک جنگی منصوبہ تھا جس کی منصوبہ بندی صدر ایوب خان کی قیادت میں عسکری ماہرین نے کی تھی اور اس کی قیادت 12 ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ جنرل اخترحسین ملک نے کی تھی۔

کشمیر آزاد کرانے کے اس منصوبے میں پاکستان کے تربیت یافتہ کمانڈوز کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجا گیا تھا جہاں مواصلات اور جنگی تنصیبات کی تباہی سے بھارتی فوج کو وادی سے نکالنا مقصود تھا۔ مسلم فاتحین کے ناموں پر طارق ، قاسم ، خالد ، صلاح الدین ، غزنوی اور نصرت جیسے گوریلا دستے بنائے گئے تھے جو 28 جولائی 1965ء کو اپنے اپنے مقررہ مقامات پر پہنچ گئے تھے لیکن اپنے ہدف کے حصول میں بری طرح سے ناکام رہے تھے۔ توقع تھی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھرپور تعاون کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دشمن توقع سے زیادہ ہوشیار تھا اور یہ منصوبہ بری طرح سے ناکام ہوا تھا۔ بھارت نے 5 اگست 1965ء کو درہ حاجی پیر ، کارگل اور ٹیٹوال سیکٹروں میں وسیع علاقے پر قبضہ کرکے پاکستانی دراندازوں کے راستے بند کردیے تھے۔ یہ علاقے معاہدہ تاشقند کے بعد پاکستان کو واپس ملے تھے۔

آپریشن جبرالٹر منصوبہ ناکام کیوں ہوا؟

ایک جنگی منصوبے کے قابل عمل ہونے کی تمام تر ذمہ داری عسکری ماہرین پر تھی نہ کہ ایک سویلین وزیرخارجہ پر لیکن ہمارے ہاں چونکہ ہر طرف جھوٹ کی حکمرانی ہے ، اس لیے قوم کو بے حد گمراہ کیا جاتا رہا ہے۔ خاص طور پر جنرل ایوب خان کے پریس سیکرٹری الطاف گوہر نے بڑی بڑی احمقانہ گوہر افشانیاں کی ہوئی ہیں جنھیں کچھ نادان لوگ قابل توجہ سمجھتے ہیں حالانکہ وہ تضادات سے بھر پور ہیں۔ بھٹو کے بغض میں ایسی خرافات کو تبرکاً عام کیا جاتا ہے جس سے ایسے لوگوں کی شکستہ ذہنیت بھی آشکار ہوتی ہے جو جھوٹ بولنا گناہ نہیں سمجھتے۔

آپریشن جبرالٹر کی ناکامی کے بعد پاکستان نے "آپریشن گرینڈ سلام" کے طور پر اکھنور فتح کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کی تھی۔ اس دوران بھارت نے 6 ستمبر 1965ء کو "اچانک" اور "رات کی تاریکی میں" لاہور اور سیالکوٹ سیکٹروں پر حملے کر کے پاکستان کے دباؤ کو کم کرکے کشمیر کو بچالیا تھا۔

Operation Gibralter, August 11, 1965





Operation Gibraltar

Saturday, 24 July 1965

The Operation Gibraltar was a military operation by Pakistan to liberate the Jammu and Kashmir in July 1965..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.