پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 16 اگست 1960
کراچی سرکلر ریلوے

کراچی جیسا میٹرو پولیٹین شہر
ابھی تک لوکل ٹرین اور میٹرو سے محروم ہے!
16 اگست 1960ء کو کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور 10 نومبر 1964ء کو پہلی ٹرین کا افتتاح صوبائی وزیر ریلوے محمد خان جونیجو نے کیا جو بعد میں وزیراعظم پاکستان (1985/88) رہے۔
کراچی کی یہ لوکل ٹرین ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن اور لیاقت آباد سے ہوتی ہوئی کراچی شہر ریلوے اسٹیشن پر ختم ہوتی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان ریلویز کی مرکزی ریلوے لائن پر بھی دو روٹس یعنی کراچی شہر سے لانڈھی اور کراچی شہر سے ملیر چھاؤنی کے درمیان 28 لوکل ٹرینیں چلتیں تھیں۔ اس کے پہلے مرحلہ پر 3 کروڑ 88 لاکھ روپے لاگت آئی اور پہلے ہی سال کراچی سرکلر ریلوے کو اس دور کا 5 لاکھ روپے کا منافع بھی ہوا تھا۔
1970ء اور 1980ء کی دہائیوں تک کراچی سرکلر ریلوے اپنے عروج پر تھی۔ روزانہ 104 ٹرینیں چلتیں جن میں سے 80 مرکزی لائن پر جب کہ 24 لوپ لائن پر چلتی تھیں۔ لیکن "ٹرانسپورٹ مافیا" کی سازشوں کی بدولت 1999ء میں کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ بحالی کی کوششیں ابھی تک بارآور نہیں ہو سکیں۔

Karachi Circular Railway
Tuesday, 16 August 1960
Karachi Cirkular Railway is a local public transit system, which began in 1960s..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
19-12-1984: جنرل ضیاع کا بدنام زمانہ ریفرنڈم
15-08-1947: قیام پاکستان کے بعد
25-03-1969: صدر ایوب مستعفی ہوئے