پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار یکم اکتوبر 1951
معیاری وقت
پاکستان کا معیاری وقت پروفیسر محمود انور کی تجویز تھی
یکم اکتوبر 1951ء کو پاکستان کے معیاری وقت کا اطلاق ہوا تھا۔۔!
15 ستمبر 1951ء کو حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا معیاری وقت جو 1907ء سے عالمی گرینویچ ٹائم سے ساڑھے پانچ گھنٹے آگے ہوتا تھا ، یکم اکتوبر 1951ء سے مغربی پاکستان میں آدھ گھنٹہ پیچھے اور مشرقی پاکستان میں آدھ گھنٹہ آگے کیا جارہا ہے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ موجودہ پاکستان کا معیاری وقت ، پڑوسی ملک بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے کردیا گیا تھا۔ جب بھارت میں بارہ بجتے تھے تو پاکستان میں معیاری وقت ساڑھے گیارہ بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان کا معیاری وقت کہاں سے ہے؟
پاکستان کا معیاری وقت ضلع سیالکوٹ میں شکرگڑھ کے علاقے چونڈہ کے مقام سے لیا گیا ہے جو طول البلد 75 درجے مشرق اور عرض البلد 20 درجے شمال کی طرف ہے۔ اس کا تعین ممتاز ریاضی دان پروفیسر محمود انور نے کیا تھا۔
جنرل مشرف کے دور میں یورپ کی تقلید میں گرمیوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو تھوڑا عرصہ ہی رہا اور "مشرف ٹائم" کہلاتا تھا۔
Pakistan Standard Time
Monday, 1 October 1951
Pakistan Standard Time (PST) is UTC+05:00, which is five hours ahead of Coordinated Universal Time (CUT).
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
11-09-1948: قائداعظمؒ کے اثاثے
24-06-2020: پی آئی اے پر پابندی
27-10-1958: جنرل ایوب خان کی پہلی کابینہ