پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 31 جولائی 1971
مشرقی پاکستان کا سیاسی حل
پاکستان کی تاریخ میں اس قدر جھوٹ بولا گیا ہے کہ اگر کوئی سچ ہے بھی تو وہ بھی انتہائی مشکوک سا لگتا ہے۔۔!

ناجائز اقتدار کی ہوس اور عارضی دنیاوی مفادات کے لیے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی بڑی بڑی زیادتیاں، بددیانتیاں اور حماقتیں کی گئی ہیں جن میں پاکستان کے پہلے منتخب عوامی لیڈر جناب ذوالفقارعلی بھٹوؒ کے خلاف یہ غلیظ اور معاندانہ پروپیگنڈہ بھی شامل رہا ہے کہ وہ سقوط ڈھاکہ کے ذمہ دار تھے کیونکہ انھوں نے 1970ء کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا اورمشرقی پاکستان میں فوج کشی کے حق میں تھے۔
بھٹو کی عظمت
جیسے جیسے تاریخ کے اوراق پلٹتے چلے جائیں ، بھٹو کی عظمت ، سچائی اور بے گناہی سامنے آنے لگتی ہے ، جس کا ایک ثبوت یکم اگست 1971ء کے اس ویڈیو انٹرویو سے بھی ملتا ہے۔
بھٹو صاحب ، مشرقی پاکستان کے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر نہ صرف زور دیتے تھے بلکہ پر امید تھے کہ اگر معاملات عوامی اور سیاسی نمائندوں کے ہاتھوں میں ہوتے تو حل بھی ہو جاتے۔
بھٹو نے مفاہمت کے لیے شیخ مجیب الرحمان کے بدنام زمانہ چھ نکات میں سے ساڑھے پانچ نکات مان بھی لیے تھے لیکن حاکم وقت، فوجی آمر جنرل یحییٰ خان اور اس کا غاصب ٹولہ کسی طور بھی اقتدار پر اپنی ناجائز گرفت کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ وہ ، انتخابات کے بعد بھی اقتدار میں شرکت چاہتے تھے اور اگلے پانچ سال تک جنرل یحییٰ خان کو صدر کے طور پر تسلیم نہ کرنے پر معاملات کو طاقت کے بل بوتے پر حل کرنا چاہتے تھے جس کا نتیجہ ایک شرمناک فوجی شکست اور پاکستان کی دو لخت ہونے کی صورت میں نکلا تھا۔
سانچ کو آنچ نہیں۔۔!
زیرِنظر روزنامہ نوائے وقت لاہور کا 12 جولائی 1971ء کا شمارہ ملاحظہ فرمائیں جس کی شہ سرخی تھی کہ "مجیب اور عوامی لیگ سے مفاہمت کر لی جائے، بھٹو کا مشورہ"
اس خبر کے ساتھ نوائے وقت کا اداریہ بھی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے ساتھ خودغرض اور مفاد پرست فوجی حکمرانوں کے علاوہ نام نہاد نظریاتی اور قومی صحافت نے بھی کیسا مکروہ کردار ادا کیا ہے اور بھٹو کے خلاف شرمناک مہم کے مجرم کتنے بے غیرت اور ذلیل لوگ ہیں جنھیں تاریخ "پے پے کے لتر مار" رہی ہے۔۔!

Bhutto wanted peaceful settlement
Saturday, 31 July 1971
Bhutto wanted a political dialogue, but the military dictator used power to solve the East Pakistan conflict..
Bhutto wanted peaceful settlement (video)
Credit: AP Archive
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
18-02-2008: 2008 کے عام انتخابات
04-06-1968: جسٹس فضل اکبر
09-09-2013: سید ممنون حسین