پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 16 دسمبر 1971
سقوط مشرقی پاکستان

16 دسمبر 1971ء کے منحوس دن سقوط مشرقی پاکستان نے قوم پر سکتہ طاری کر دیا تھا۔۔!
کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ ہمیں اتنی بڑی اور شرمناک فوجی شکست ہوئی ہے۔ بظاہر صرف 13 دن کی اعلانیہ جنگ تھی جو 3 دسمبر سے 16 دسمبر 1971ء تک ظاہری دشمن بھارت کے خلاف لڑی گئی تھی لیکن حقیقت میں بھارت نے 21 نومبر 1971ء کو مشرقی پاکستان پر حملہ کردیا تھا جہاں 25 مارچ 1971ء سے پاک فوج نے مکتی باہنی کے مسلح علیحدٰگی پسندوں کے خلاف "آپریشن سرچ لائٹ" شروع کر رکھا تھا۔
نو ماہ کی اس طویل خانہ جنگی کا افسوسناک انجام 16 دسمبر 1971ء کو رمنا ریس کورس گراؤنڈ ڈھاکہ میں ہوا جہاں جنرل نیازی نے جنرل اروڑہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز پر دستخظ کئے تھے۔ اس جنگ کے نتیجے میں جہاں پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی یعنی ساڑھے چھ کروڑ شہری ، پاکستانی شہریت سے تائب ہوئے وہاں ملک کے رقبے میں بھی ڈیڑھ لاکھ مربع کلومیٹر کی کمی ہوئی تھی۔ 93 ہزار فوجی جنگی قیدی بنے تھے ، آٹھ ہزار کے لگ بھگ شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مغربی پاکستان کا ساڑھے پانچ ہزار مربع میل علاقہ بھی دشمن کے قبضے میں چلا گیا تھا اور پاکستان کا دفاع ، معیشت ، بین الاقوامی ساکھ اور قومی جذبہ مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکا تھا۔
سوال یہ ہے کہ کیا اس جنگ کے محرکات سے کبھی سبق سیکھا گیا ہے۔۔؟


The Dacca Fall
(Daily Musawat Lahore, 17 December 1971)

Indo-Pak War ends in 1971
(Daily Musawat Lahore, 17 December 1971)

Indo-Pak War ends in 1971
(Daily Dawn Karachi, 17 December 1971)

The Dacca Fall
(Daily Nawa-i-Waqt Lahore, 17 December 1971)
The Fall of Dacca
Thursday, 16 December 1971
Pakistan lost its eastern wing, East Pakistan on December 16, 1971 after a heavy defeat to the Indian army..
The Fall of Dacca (video)
Credit: Junaid
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
11-05-2013: 2013ء کے عام انتخابات
18-03-2013: ایم ایم عالم
26-03-1971: بنگلہ دیش کے قیام کا اعلان