پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 5 مئی 2005
ڈکٹیٹروں کے لئے آئینہ

5 مئی 2005ء کے واشنگٹن پوسٹ نے ایک انتہائی توہین آمیز کارٹون شائع کیا تھا جس میں ایک کتے کو پاکستان بنا کر پیش کیا گیا تھا جسے ایک فوجی امریکہ بہادر کے روپ میں شاباش دے رہا ہے اور القاعدہ کے دیگر ممبران کے علاوہ اسامہ بن لادن کو بھی پکڑ کر لانے کی ترغیب دے رہا ہے۔.!
یاد رہے کہ جنرل مشرف نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا تھا کہ وہ امریکہ کے مطلوبہ افراد کو پکڑ کر ان کے حوالے کرنے کے عوض بھاری رقم حاصل کرتے تھے۔ ظاہر ہے کہ ایسے بے غیرت اور مفاد پرست حکمرانوں کے لئے تو شاید یہ کوئی بڑی بات نہ ہو لیکن کسی بھی غیور پاکستانی کے لیے شدید غم و غصے کی وجہ تھی۔ پوری قوم سراپا احتجاج بن گئی تھی اور لعنت بھیج رہی تھی اپنے مفاد پرست حکمرانوں پر جو ہوس زر میں پوری قوم کے لئے ذلت و خواری کا باعث بنتے ہیں۔۔!

Cartoon on Musharraf
Thursday, 5 May 2005
The Washington Post on May 5, 2005 published an insulting cartoon on Pakistan..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
25-07-2018: 2018ء کے عام انتخابات
29-12-1930: نظریہ پاکستان
14-11-1995: خلافت سازش کیس