پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 3 مئی 1960
جسٹس شہاب الدین
پاکستان کے تیسرے چیف جسٹس …… شہاب الدین …… صرف دس دن تک اپنے عہدے پر فائز رہے تھے کیونکہ ان کے پیشرو …… جسٹس محمد منیر …… کی ریٹائرمنٹ کے بعد جب ان کی باری آئی تھی تو ان کی عمر عزیز کے 65 سال تک پہنچنے میں صرف دس دن ہی باقی تھے۔ انہیں پاکستان کے دوسرے اور …… جنرل ایوب …… کے1962ء کے ذاتی اور صدارتی آئین کی تدوین کے کمیشن کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا۔ وہ ڈھاکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے اور قائمقام گورنر بھی …… غالباً بنگالی نژاد تھے ، اسی لئے ان کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Chief Justice Muhammad Shahabuddin
Tuesday, 3 May 1960
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
28-08-1947: پہلی کشمیر جنگ 1948ء
13-04-1984: سیا چین گلیئشیر
20-01-1958: انڈونیشیا کے صدر سوئیکارنو کا دورہ پاکستان