پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 20 جون 2001
پرویز مشرف
20 جون 2001ء کو جنرل مشرف ، صدر بھی بن گیا۔۔!
12 اکتوبر 1999ء کو ایک بھاری مینڈیٹ والی وزیراعظم میاں نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے والا غاصب و جابر حکمران جنرل پرویز مشرف ، 20 جون 2001ء کو صدر محمد رفیق تارڑ کو زبردستی راستے سے ہٹا کر خود اس عہدے پر بھی براجمان ہوگیا تھا۔
کشمیر کی بندر بانٹ
بھارت کے اس دورے میں کشمیر کی بندربانٹ کا منصوبہ تھا جو کامیاب نہ ہوسکا تھا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ بھارت کے اس دورہ کے دوران نہ صرف پرویز مشرف ، پاکستان کا خودساختہ صدر تھا بلکہ آرمی چیف کے طور پر مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر یا چیف ایگزیکٹو بھی تھا۔ یہی وجہ تھی جب رسمی طور پر اسے سلامی دی گئی تو بھارتی آرمی چیف نے سیلوٹ نہیں کیا تھا۔
مشرف کا یہ ناکام دورہ کارگل کی مئی 1999ء کی بدنام زمانہ ناکام مہم جوئی کے عین دو سال بعد ہوا تھا اور اس دورے میں اس نے اپنی بیوی کے ساتھ تاج محل جیسے تاریخی مقام کی بھی خوب خوب سیر کی تھی جو میڈیا پر لائیو دکھائی گئی تھی۔
Musharraf as President
Wednesday, 20 June 2001
Dictator Parvez Musharraf became 10th President of Pakistan on June 20, 2001..
Musharraf as President (video)
Credit: AP Archive
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
14-08-2023: انوار الحق کاکڑ
15-08-1948: پاکستان کی پہلی سالگرہ پر لیاقت علی کا خطاب
12-09-1956: حسین شہید سہروردی