پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 10 ستمبر 2020
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ
10 ستمبر 2020ء کو وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ" سسٹم کا افتتاح کیا جس کے ذریعے اب بیرون ملک مقیم پاکستان ، کسی پاکستانی بینک ، برانچ ، سفارتخانے یا قونصلیٹ جائے بغیر آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ یہ عمل صرف 48 گھنٹوں میں مکمل ہو گا۔ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹ کے لیے بیرونی کرنسی ، پاکستانی روپوں یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان بینک اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقوم مناسب شرح سود پر منافع کے علاوہ مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گی اور اس کے لیے سٹیٹ بینک سے کسی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو جو سالانہ تقریباً 23 ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن عزیز بھیجتے ہیں ، انہیں ترسیلات زر ، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس سے جہاں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی ہوگا وہاں بیرونی قرضوں میں کمی بھی ہو سکے گی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مندرجہ ذیل آٹھ پاکستانی کمرشل بینکوں سے مل کر بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا نظام متعارف کرایا ہے ، جہاں آپ گھر بیٹھے آن لائن اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں:
- حبیب بینک
- مسلم کمرشل بینک
- یونائیٹڈ بینک
- بینک الفلاح
- فیصل بینک
- میزان بینک
- سامبا بینک
- سٹینڈرڈ چارٹرڈ
آن لائن بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ حسب ذیل ہے:
- سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ان آٹھ بینکوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
- مطلوبہ بینک کی ویب سائٹ پر جا کر اکاؤنٹ کھلوانے سے متعلق ڈیجیٹل فارم کو پُر کریں۔
- اس کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں کہ وہ پاکستانی کرنسی میں ہو یا کسی دوسرے ملک کی کرنسی میں۔
- بینک ، آپ کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ ، بیرون ملک رہنے کا ثبوت اور ذریعہ آمدن یعنی کاروبار یا ملازمت کے بارے میں دریافت کرے گا۔ اس کے لیے ان دستاویزات کی ایک کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔
- اس موقع پر ایک ڈیجیٹل تصویر بھی بنے کی جو اکاؤنٹ کے لئے اپ لوڈ ہوگی۔
- اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو پھرتنخواہ کی رسید یا ملازمت سرٹیفکیٹ کی کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔ اگر تاجر ہیں تو پھر ٹیکس ریٹرن ، مکان کا کرایہ نامہ یا ذریعہ آمدن کا کوئی اور ثبوت پیش کرنا ہو گا۔
- اس کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اکاؤنٹ کھل جانے سے متعلق تصدیقی پیغام کا انتظار کریں۔
- بینک اکاؤنٹ کھل جانے کے بعد آپ جس ملک میں ہیں ، وہاں سے بینک کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کر سکتے ہیں۔

Roshan Digital Account
Thursday, 10 September 2020
Roshan Digital Account provide innovative banking solutions for millions of Non-Resident Pakistanis (NRPs) seeking to undertake banking, payment and investment activities in Pakistan..
Roshan Digital Account (video)
Credit: State Bank of Pakistan
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
25-11-1974: حمودالرحمان کمیشن رپورٹس ، سقوط ڈھاکہ کے اسباب
01-07-2003: پاکستان کا بجٹ 2003/4
11-05-2013: 2013ء کے عام انتخابات