پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 29 دسمبر 2021
پنجاب کبھی برصغیر کا خوشحال ترین صوبہ تھا!
حقائق بڑے ظالم ہوتے ہیں اور اعدادوشمار جھوٹ نہیں بولتے۔۔!
1970ء کی دھائی میں صوبہ پنجاب ، برصغیر کے 17 صوبوں میں سے سب سے خوشحال ترین صوبہ ہوتا تھا۔ گو یہ ویڈیو بنانے والوں کو بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے فرق کا علم نہیں ، شاید اسی لیے بھارتی پنجاب کا ذکر نہیں ملتا۔ لیکن دونوں پنجاب اگر ایک بھی شمار کر لیں تو یہ جاننا زیادہ دلچسپی کا حامل ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں میں کتنا زیادہ فرق پیدا ہوا ہے۔
تباہی کا دور کب شروع ہوا؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 1980ء کی دھائی تک GDP گروتھ میں پنجاب کی 17 صوبوں میں پہلی پوزیشن رہی لیکن اس کے بعد اس قدر تنزلی ہوئی کہ 2020ء میں پنجاب ، پہلے سے 7ویں نمبر پر آچکا ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ ابھی عمرانی اور بزداری دور جاری ہے۔۔!
بھٹو کا سنہری دور
اس ویڈیو میں یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ 1970ء کی دھائی میں ذوالفقارعلی بھٹوؒ کے پورے دورحکومت تک GDP میں جہاں پنجاب ، پہلی پوزیشن پر برقرار رہا ، وہاں سندھ 8ویں سے چوتھی اور صوبہ خیبرپختونخواہ 10ویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے تھے۔ 1980ء کی دھائی میں ترقی کا سفر رک گیا تھا اور تنزلی کا ایسا عالم ہوا کہ 2020ء میں پنجاب پہلی سے 7ویں ، سندھ چوتھی سے 12ویں اور خیبرپختونخواہ چھٹی سے 13ویں پوزیشن پر آچکے ہیں۔ پاکستان کے دیگر صوبے بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد جی ڈی پی کی دوڑ میں ہمیشہ آخری نمبروں پر رہے ہیں۔

Once Punjab was No. 1 province..!
Wednesday, 29 December 2021
Indian States vs Pakistan Provinces in terms of Gross Domestic Production since 1970..
Once Punjab was No. 1 province..! (video)
Credit: ivana
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
18-06-2017: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا
09-03-1951: پاکستان میں پہلی فوجی بغاوت
17-06-1966: بھٹو کی ایوب حکومت سے علیحدگی