پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 11 ستمبر 1948
قائد اعظمؒ کا انتقال ہوا
11 ستمبر 1948ء کو قائداعظمؒ کا انتقال ہوگیا تھا۔۔!
بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور یہیں دفن ہوئے۔ انھوں نے 72 سال کی عمر پائی تھی اور کل 13 ماہ تک حکومت کی تھی۔ ان کے دور حکومت کے اہم ترین واقعات کچھ اس طرح سے تھے:
- 14 اگست 1947 : قائداعظمؒ کی قیادت میں پاکستان وجود میں آیا جو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست تھی۔
- 15 اگست 1947 : پاکستان کا پہلا دن ، حکومتی اہلکاروں نے حلف اٹھائے ، پہلا سرکاری گزٹ جاری ہوا۔ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ دفاع کونسل کا قیام۔
- 17 اگست 1947 : راولپنڈی کو بری اور کراچی کو ایرفورس کا ہیڈکوارٹر بنا دیا گیا۔
- 18 اگست 1948 : پاکستان کی پہلی عید ، قائداعظمؒ نے نماز عید مولانا ظہورالحسن کی اقتدا میں پڑھی تھی۔
- 22 اگست 1947 : قائداعظمؒ کے حکم پر صوبہ سرحد کی حکومت کو برطرف کردیا گیا۔ خان قیوم کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔
- 28 اگست 1947 : مہاراجہ کشمیر کے خلاف آزادی کی تحریک کا آغاز ، 24 اکتوبر کو حکومت آزاد کشمیر کا قیام۔
- یکم ستمبر 1947 : دہلی سے ہزاروں مسلمان بیوروکریٹس کو ہوائی جہازوں کے ذریعے امپورٹ کیا گیا۔
- 15 ستمبر 1947 : ریاست جوناگڑھ نے پاکستان میں شمولیت کا اعلان ، 8 نومبر 1947ء کو بھارت نے قبضہ کرلیا تھا۔
- 30 ستمبر 1947 : پاکستان ، اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
- یکم اکتوبر 1947 : پاکستان کے عارضی ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے۔ شاہ برطانیہ کی ٹکٹوں پر "حکومت پاکستان" کی مہر لگائی گئی تھی۔ 9 جولائی کو پہلے ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے تھے۔
- 7 اکتوبر 1947 : ریاست بہاولپور نے پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔
- 11 اکتوبر 1947 : ریاست خیرپور نے بھی پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
- 27 اکتوبر 1947 : قائداعظمؒ کی آرمی چیف جنرل گریسی کے ساتھ چپقلش ، کشمیر پر حملہ کرنے سے انکار کردیا۔
- 5 نومبر 1947 : گلگت اور بلتستان نے پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔
- 6 دسمبر 1947 : بھارت نے پاکستان کے حصہ کا 75 کروڑ روپیہ دینے کا معاہدہ کیا۔
- 10 دسمبر 1947 : بنگالی کو مشرقی پاکستان کی سرکاری زبان بنانے کے لیے ڈھاکہ میں مظاہرے۔
- 6 جنوری 1948 : کراچی میں ہندو کش فسادات میں ہلاکتیں ، ہزاروں ہندو نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
- 30 جنوری 1948 : کراچی کو سندھ سے الگ کرکے مرکزی حکومت کے حوالے کردیا گیا۔
- 28 فروری 1948 : پاکستان کا پہلا بجٹ دس کروڑ روپے خسارے کا تھا۔
- 24 مارچ 1948 : ڈھاکہ میں طلباء سے خطاب کے دوران قائداعظمؒ کے خلاف نعرہ بازی ، بنگالی زبان مسئلہ تھی۔
- 27 مارچ 1948 : ریاست قلات پر طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جو 15 اگست 1947ء کو آزادی کا اعلان کرچکی تھی۔
- یکم اپریل 1948 : پاکستان کے پہلے کرنسی نوٹ اور سکے جاری ہوئے۔
- 12 اپریل 1948 : ایک متنازعہ خبر کی اشاعت پر پاکستان ٹائمز کے ایڈیٹر فیض احمد فیض کی گرفتاری اور رہائی۔
- 2 مئی 1948 : واہ میں اسلحہ ساز فیکٹری کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
- 3 مئی 1948 : کراچی کی سندھ سے علیحدگی کے مسئلہ پر سندھ میں ایوب کھوڑو کی حکومت کو برطرف کردیا گیا۔
- 18 مئی 1948ء : نہر بی آر بی کی کھدائی کا کام شروع ہوا۔
- 3 جون 1948 : مشرقی پاکستان کے بنگالی رہنما حسین شہید سہروردی کو غداری کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔
- 15 جون 1948 : خان عبدالغفار خان کو گرفتار کرکے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
- یکم جولائی 1948 : قائداعظمؒ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کیا۔ پاک ایئرویز کا پہلا جہاز کراچی سے لاہور پہنچا۔
- 3 جولائی 1948 : رویت ہلال کمیٹی قائم کی گئی۔
- 17 جولائی 1948 : قلات کی مزاحمتی پارٹی کو خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔
- 22 جولائی 1948 : کراچی کو باقاعدہ پاکستان کا دارالحکومت بنانے کا سرکاری حکم جاری ہوا۔
- 30 جولائی 1948 : قائداعظمؒ اور وزیراعظم لیاقت علی خان کے مابین اختلافات کی خبریں۔
- 12 اگست 1948 : صوبہ سرحد میں سینکڑوں سرخپوشوں کی ہلاکت ، خان قیوم کو "سرحدی جنرل ڈائر" کا خطاب ملا۔
- 14 اگست 1948 : کراچی سے ریڈیو پاکستان کی نشریات کا آغاز ہوا۔
- 11 ستمبر 1948 : قائداعظمؒ انتقال کرگئے۔
Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah died
(Daily Dawn 12 September 1948)
Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah died
(Daily Jang Karachi, 12 September 1948)
Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah died
Saturday, 11 September 1948
The founder of Pakistan, Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah died on September 11, 1948..
Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah died (video)
Credit: British Pathé
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
13-06-2009: پاکستان کا بجٹ 2009/10
22-03-1861: پاکستان پولیس
13-08-1948: گلگت اور بلتستان