پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک یکم جون 2018
ناصر الملک

ناصر الملک ، پاکستان کے سپریم کورٹ کے 22ویں چیف جسٹس اور 7ویں نگران وزیر اعظم بھی تھے۔۔!
جب آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا!
2018ء کے انتخابات میں نون لیگ کی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے تک یکم جون سے 18 اگست 2018ء تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کی "نگرانی" میں RTS سسٹم کے بیٹھ جانے سے انتخابات کے نتائج دیر سے جاری کیے گئے تھے۔
ناصر الملک کا تعارف
ناصر الملک ، 17 اگست 1950ء کو سوات میں پراچہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1970 میں ایبٹ آباد سے بی اے کیا۔ 1972ء میں پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1976ء میں بیرسٹر بنے اور پھر ماسٹر آف لاز (LL.M.) کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 6 جون 1994ء کو پشاور ہائی کورٹ میں جج اور 2004ء میں چیف جسٹس بنے۔ 6 جولائی 2014ء سے 16 اگست 2015ء تک سپریم کورٹ کے بائیسویں چیف جسٹس رہے۔

Nasirul Mulk
Friday, 1 June 2018
Nasirul Mulk was 7th caretaker Prime Minister of Pakistan in 2018..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
05-06-1993: میجر جنرل محمد اکبر خان
11-09-1958: پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات
01-04-1979: شاہنواز بھٹو کی جنرل ضیاع کو دھمکی