پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 31 دسمبر 2003
جسٹس ناظم حسین صدیقی
پیدائش: حیدرآباد سندھ/30 جون 1940ء
پاکستان کے انیسویں چیف جسٹس …… ناظم حسین صدیقی …… ڈیڑھ سال تک اپنے عہدے پر رہے اور پھر ریٹائر ہو گئے تھے۔ ان کے دور کا سب سے اہم واقعہ یہ تھا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر نامدار …… "مردِ اول "……آصف علی زرداری …… کے خلاف چودہ مقدمات میں سے آخری میں بھی ان کی ضمانت ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں نومبر 1996ء سے گرفتاری کے بعدمسلسل چھ سال بعد نومبر 2002ء میں رہائی نصیب ہوئی تھی جبکہ 1990ء سے 1993ء تک بھی وہ مسلسل تین سال تک قید رہے تھے۔ جیلوں کے بعد 2008 ء سے 2013 تک وہ قصر صدارت میں بھی …… مقید …… رہے تھے اور شاید اب پھر …… دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو……!

Chief Justice Nazim Hussain Siddiqi
Wednesday, 31 December 2003
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
02-03-1981: پی آئی اے کا طیارہ اغواء ہوا
03-06-1947: تقسیم ہند کا منصوبہ
26-06-2012: پاکستان کا پہلا نائب وزیر اعظم کون تھا؟