پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 27 ستمبر 1978
بھٹو اورسپریم کورٹ

ذوالفقار علی بھٹوؒ کو جس طرح سے سیاسی منظر سے ہٹایا گیا وہ ناقابل فراموش ہے۔۔!
پاکستان کی تاریخ کے طویل ترین مارشل لاء کے دور میں جب پہلے منتخب عوامی رہنما کو ایک بے بنیاد مقدمے میں پھانسی کی سزا دی گئی تو وہ تاریخ کا ایک المنام دور تھا جب حق و انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ظلم اپنی انتہا تک پہنچ گیا تھا۔
بھٹو کے خلاف دن رات بلا تکان بھونکا جاتا تھا لیکن اسے جواب دینے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ عوام الناس بے بس و مجبور تھے اور "طاقت کا سرچشمہ عوام" کہنے والے کا انجام دیکھ رہے تھے۔ وقت کے فرعون نے قوم کے خون و پسینے کی کمائی سے سینچی ہوئی فوج کو ایک سیاسی فریق بنا دیا تھا۔ عدلیہ زرخرید غلام بن چکی تھی اور ضمیر فروشوں کی چاندی تھی۔ ایسے میں بھٹو کو اپنے دفاع کا موقع بھی نہیں دیا جارہا تھا اور یکطرفہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے قوم کو گمراہ کیا جارہا تھا۔ سپریم کورٹ تک نے بھٹو کی زبان بندی کر رکھی تھی اور انصاف کا ترازو لرز رہا تھا۔ ایسے ہی ایک واقعہ پر 27 ستمبر 1978ء کی میری ڈائری کا ایک ورق۔۔!

Bhutto and the Supreme Court
Wednesday, 27 September 1978
Bhutto was banned to answer Zia regimes claims..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
29-04-2020: پاکستان کے فوجی پینشنرز
05-11-1996: ملک معراج خالد
23-10-1952: کرنافلی پیپر ملز